جلسة الوداع

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تا از در آن یار مرادی طلبیم که
ن تسنیم و کشادی
طلبیم
جلد دوم
به که با دست دعاصِدق وسدادی طلبیم
دیر
گاہے است کہ بینیم زمیں پُر زِ
فساد
جلسة الوداع
ضمیمہ اشتہار للا نصار ۴ اکتوبر ۱۸۹۹ء)
ہم اس اشتہار میں لکھ چکے ہیں کہ ہماری جماعت میں سے تین آدمی اس کام کے لئے منتخب
کئے گے کہ وہ نصیبین اور اس کی نواح میں جاویں اور حضرت عیسی علیہ السّلام کے آثار اس ملک میں
تلاش کریں ۔ اب حال یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے سفر کے خرچ کا امر تقریباً انتظام پذیر ہو
چکا ہے۔ صرف ایک شخص کی زادراہ کا انتظام باقی ہے یعنی اخویم مگر می مولوی حکیم نورالدین صاحب
نے ایک آدمی کے لئے ایک طرف کا خرچ دے دیا ہے اور اخویم منشی عبدالعزیز صاحب پٹواری
ساکن او جله ضلع گورداسپورہ نے باوجود قلت سرمایہ کے ایک سو پچپیں روپیہ دیئے ہیں اور میاں
جمال الدین کشمیری ساکن سیکھواں ضلع گورداسپورہ اور اُن کے دو برادر حقیقی میاں امام الدین اور
میاں خیر الدین نے پچاس روپیہ دیئے ہیں۔ ان چاروں صاحبوں کے چندہ کا معاملہ نہایت عجیب اور کے چند
قابل رشک ہے کہ وہ دنیا کے مال سے نہایت ہی کم حصہ رکھتے ہیں۔ گویا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
کی طرح جو کچھ گھروں میں تھا وہ سب لے آئے ہیں اور دین کو آخرت پر مقدم کیا جیسا کہ بیعت
میں شرط تھی ۔ ایسا ہی مرزا خدا بخش صاحب نے بھی اس سفر خرچ کے کئے پچاس روپیہ چندہ دیا ہے
خدا تعالیٰ سب کو اجر بخشے ۔ آج ۱۰ اکتوبر ۱۸۹۹ء کو قرعہ اندازی کے ذریعہ سے وہ دو شخص تجویز کئے
لے ترجمہ ۔ اٹھو اس محبوب کے در سے اپنی مراد مانگیں ، دوست کے دروازہ پر دھونی رمائیں اور کشائش طلب کریں۔
کے مدتوں سے ہم زمین کو فساد سے بھرا ہوا د یکھتے ہیں بہتر یہی ہے آؤ ہم دعا مانگ کر صدق اور راستی طلب کریں۔

گئے ہیں جو مرزا خدا بخش صاحب کے ساتھ نصیبین کی طرف جائیں گے۔ اب یہ مناسب معلوم ہوتا
ہے کہ ان عزیزوں کی روانگی کے لئے ایک مختصر سا جلسہ کیا جائے کیونکہ یہ عزیز دوست ایمانی صدق
سے تمام اہل و عیال کو خدا تعالیٰ کے حوالہ کر کے اور وطن کی محبت کو خیر باد کہہ کر دُور دراز ملکوں میں
جائیں گے اور سمندر کو چیرتے ہوئے اور جنگلوں پہاڑوں کو طے کرتے ہوئے نصیبین یا اس سے
آگے بھی سیر کریں گے اور کربلا معلی کی زیارت بھی کریں گے۔ اس لئے یہ تینوں عزیز قابل قدر اور
تعظیم ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کے لئے ایک بڑا تحفہ لائیں گے ۔ آسمان اُن کے
اس سفر سے خوشی کرتا ہے کہ محض خدا کے لئے قوموں کو شرک سے چھوڑانے کے لئے یہ تین عزیز ایک
منجی کی صورت پر اُٹھے ہیں ۔ اس لئے لازم ہے کہ ان کے وداع کے لئے ایک مختصر سا جلسہ قادیان
میں اوران ہو اور ان کی خیر و عافیت اور ان کے اور ان کے متعلقین کی خیر و عافیت کے لئے دعائیں کی جائیں۔ لہذا میں
نے اس جلسہ کی تاریخ ۱۲ نومبر ۱۸۹۹ء مقرر کر کے قرین مصلحت سمجھا ہے کہ ان تمام خالص دوستوں
کو اطلاع دوں جن کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی عید نہیں کہ جس کام کے لئے اس سردی کے ایام
میں اپنے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو چھوڑ کر اور اپنے عیال اور دوستوں سے علیحدہ ہو کر جاتے ہیں
اس مراد کو حاصل کر کے واپس آویں اور فتح کے نقارے ان کے ساتھ ہوں ۔
میں دُعا کرتا ہوں کہ اے خدا جس نے اس کام کے لئے مجھے بھیجا ہے ان عزیزوں کو فضل اور عافیت
سے منزل مقصود تک پہنچا اور پھر بخیر و خوبی فائز المرام واپس آئیں ۔ آمین ثم آمین ۔ اور میں امید رکھتا ہوں
کہ میرے وہ عزیز دوست جو دین کے لئے اپنے تئیں وقف کر چکے ہیں حتی الوسع فرصت نکال کر اس
جلسہ وداع پر حاضر ہوں گے اور اپنے ان مسافر عزیزوں کے لئے رو رو کر دعائیں کریں گے۔ والسلام
۱۰ راکتوبر ۱۸۹۹ء
مرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
( اسمعیل پریس مین )
تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۷۶ ۷۷ )

آج 10 میں سے 10 باقی