ایک الہامی پیشگوئی کا اشتہار
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمه تریاق القلوب نمبر ۴
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ایک الہامی پیشگوئی کا اشتہار
چونکہ مجھے ان دنوں میں چند متواتر الہام ہوئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ
عنقریب آسمان سے کوئی ایسا نشان ظاہر کرے گا جس سے میرا صدق ظاہر ہو۔ اس لئے میں اس
اشتہار کے ذریعہ سے حق کے طالبوں کو امید دلاتا ہوں کہ وہ وقت قریب ہے کہ جب آسمان سے کوئی
تازہ شہادت میری تائید کے لئے نازل ہوگی ۔ یہ ظاہر ہے کہ جس قدر خدا تعالیٰ کے مامور دنیا میں
آئے ہیں گو ان کی تعلیم نہایت اعلیٰ تھی اور اُن کے اخلاق نہایت اعلیٰ تھے اور ان کی زیر کی اور فراست
بھی اعلیٰ درجہ پر تھی لیکن ان کا خدا تعالیٰ سے ہم کلام ہونا لوگوں نے قبول نہ کیا جب تک کہ ان کی تائید
میں آسمان سے کوئی نشان نازل نہیں ہوا۔ اسی طرح خد تعالی اس جگہ بھی بارش کی طرح اپنے نشان
ظاہر کر رہا ہے تا دیکھنے والے دیکھیں اور سوچنے والے سوچیں۔ اور اب مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک
برکت اور رحمت اور اعزاز کا نشان ظاہر ہو گا جس سے اکثر لوگ تسلّی پائیں گے جیسا کہ
۱۴ استمبر ۱۸۹۹ء کو یہ الہام ہوا۔ ایک عزت کا خطاب ایک عزت کا خطاب لک
خِطَابُ الْعِزَّةِ ۔ ایک بڑا نشان اس کے ساتھ ہوگا ۔ یہ تمام خدائے پاک قدیر کا کلام ہے
جس کو میں نے موٹی قلم سے لکھ دیا ہے۔ اگرچہ انسانوں کے لئے بادشاہوں اور سلاطین وقت سے
بھی خطاب ملتے ہیں مگر وہ صرف ایک لفظی خطاب ہوتے ہیں جو بادشاہوں کی مہربانی اور کرم اور
شفقت کی وجہ سے یا اور اسباب سے کسی کو حاصل ہوتے ہیں اور بادشاہ اس کے ذمہ دار نہیں ہوتے کہ
جو خطاب انہوں نے دیا ہے اس کے مفہوم کے موافق وہ شخص اپنے تئیں ہمیشہ رکھے جس کو ایسا خطاب
دیا گیا ہے مثلاً کسی بادشاہ نے کسی کو شیر بہادر کا خطاب دیا تو وہ بادشاہ اس بات کا متکفل نہیں ہو سکتا نے کو اس
کہ ایسا شخص ہمیشہ اپنی بہادری دکھلاتا رہے گا۔ بلکہ ممکن ہے کہ ایسا شخص ضعف قلب کی وجہ سے ایک
چو ہے کہ تیز رفتاری سے بھی کانپ اُٹھتا ہو چہ جائیکہ وہ کسی میدان میں شیر کی طرح بہادری دکھلاوے
لیکن وہ شخص جس کو خدا تعالیٰ سے شیر بہادر کا خطاب ملے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ درحقیقت
بہادر ہی ہو کیونکہ خدا انسان نہیں ہے کہ جھوٹ بولے یا دھوکہ کھاوے یا کسی پولیٹیکل مصلحت سے ایسا
خطاب دیدے جس کی نسبت وہ اپنے دل میں جانتا ہے کہ دراصل اس خطاب کے لائق نہیں ہے اس
لئے یہ بات محقق امر ہے کہ فخر لائق وہی خطاب ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتا ہے۔ اور وہ خطاب
دو قسم کا ہے۔ اول وہ جو وحی اور الہام کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ عطا ہوتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے
پاک نبیوں میں سے کسی کو صفی اللہ کا لقب دیا اور کسی کو كَلِیمُ الله کا اور کسی کو رُوحُ اللہ کا اور
کسی کو مصطفے اور حبیب اللہ کا ان تمام نبیوں پر خدا تعالیٰ کا سلام اور رحمتیں ہوں ۔ اور دوسری قسم
خطاب کی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض نشانوں اور تائیدات کے ذریعہ سے بعض اپنے مقبولین کی اس قدر
محبت لوگوں کے دلوں میں یک دفعہ ڈال دیتا ہے کہ یا تو اُن کو جھوٹا اور کافر اور مفتری کہا جاتا ہے اور
طرح طرح کی نکتہ چینیاں کی جاتی ہیں اور ہر ایک بد عادت اور عیب اُن کی طرف منسوب کیا جاتا ہے
اور یا ایسا ظہور میں آتا ہے کہ ان کی تائید میں کوئی ایسا پاک نشان ظاہر ہو جاتا ہے جس کی نسبت کوئی
انسان کوئی بدظنی نہ کر سکے اور ایک موٹی عقل کا آدمی بھی سمجھ سکے کہ یہ نشان انسانی ہاتھوں اور انسانی
منصوبوں سے پاک ہے اور خاص خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کے ہاتھ سے نکلا ہے۔ تب ایسا نشان
ظاہر ہونے سے ہر ایک سلیم طبیعت بغیر کسی شک و شبہ کے اس انسان کو قبول کر لیتی ہے اور لوگوں کے
دلوں میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی یہ بات پڑ جاتی ہے کہ یہ شخص در حقیقت سچا ہے۔ تب لوگ اُس
الہام کے ذریعہ سے جو خدا تعالیٰ لوگوں کے دلوں میں ڈالتا ہے اس شخص کو صادق کا خطاب دیتے
ہیں لیے کیونکہ لوگ اُس کو صادق صادق کہنا کو صادق صادق کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ اور لوگوں کا یہ خطاب ایسا ہوتا ہے
کہ گویا خدا تعالیٰ نے آسمان سے خطاب دیا کیونکہ خدا تعالیٰ آپ ان کے دلوں میں یہ مضمون نازل
کرتا ہے کہ لوگ اس کو صادق کہیں ۔ اب جہاں تک میں نے غور اور فکر کی ہے ہمیں اپنے اجتہاد سے نہ
کسی الہامی تشریح سے اس الہام کے جس کو میں نے ابھی ذکر کیا ہے یہی معنے کرتا ہوں کیونکہ ان
معنوں کے لئے اس الہام کا آخری فقرہ ایک بڑا قرینہ ہے کیونکہ آخری فقرہ یہ ہے کہ ایک بڑا نشان
اس کے ساتھ ہو گا لہذا میں اپنے اجتہاد سے اس کے یہ معنی سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس جھگڑے کا
فیصلہ کرنے کے لئے جو کسی حد تک پرانا ہو گیا ہے ۔ اور حد سے زیادہ تکذیب اور تکفیر ہو چکی ہے کوئی
ایسا برکت اور رحمت اور فضل اور صلح کاری کا نشان ظاہر کرے گا کہ وہ انسانی ہاتھوں سے برتر اور
لے اس خطاب کی مثال یہ ہے کہ جیسا کہ مصر کے بادشاہ فرعون نے حضرت یوسف علیہ السلام کو صدیق کا خطاب دیا
کیونکہ بادشاہ نے جب دیکھا کہ اس شخص نے صدق اور پاک باطنی اور پر ہیز گاری کے محفوظ رکھنے کے لئے
باراں برس کا جیلیخا نہ اپنے لئے منظور کیا مگر بدکاری کی درخواست کو نہ مانا بلکہ ایک لحظہ کے لئے بھی دل پلید نہ ہوا۔
تب بادشاہ نے اس راست باز کو صدیق کا خطاب دیا جیسا کہ قرآن شریف سورة يوسف میں يُوسُفُ أَيُّهَا
الصدیق ۔ معلوم ہوتا ہے کہ انسانی خطابوں میں سے پہلا خطاب وہی تھا جو حضرت یوسف کو ملا ۔ منہ
ے جس کے ساتھ خدا تعالیٰ کا معاملہ وحی اور الہام کے ساتھ ہو وہ خوب جانتا ہے کہ مسلمین کو کبھی اجتہادی طور پر
بھی اپنے الہام کے معنے کرنے پڑتے ہیں ۔ اس طرح کے الہام بہت ہیں جو مجھے کئی دفعہ ہوئے ہیں اور بعض
وقت ایسا الہام ہوتا ہے کہ حیرت ہوتی ہے کہ اس کے کیا معنی ہیں اور ایک مدت کے بعد اس کے معنے کھلتے ہیں ۔
مثلاً ۱۹ استمبر ۱۸۹۹ء کو خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے اپنا کلام مجھ پر نازل کیا ۔ إِنَّا أَخْرَجْنَا لَكَ زُرُوعًا يَا
إِبْرَاهِيمُ یعنی اے ابراہیم ہم تیرے لئے ربیع کی کھیتیاں اگائیں گے ۔ زُرُوع زرع کی جمع ہے اور زرع عربی
زبان میں ربیع کی کھیتی یعنی کنک و جو وغیرہ کو کہتے ہیں مگر آثار ا یسے نہیں ہیں کہ یہ الہام اپنے ظاہر معنوں کی رُو سے
پورا ہو کیونکہ ربیع کی تخم ریزی کے ایام گویا گزر گئے لہذا مجھے صرف اجتہاد سے یہ معنے معلوم ہوتے ہیں کہ تجھے کیا غم ہے
پاک تر ہو گا ۔ تب ایسی کھلی کھلی سچائی کو دیکھ کر لوگوں کے خیالات میں ایک تبدیلی واقع ہوگی اور
نیک طینت آدمیوں کے کینے ایک دفعہ رفع ہو جائیں گے ۔ مگر جیسا کہ میں نے ابھی بیان کیا ہے یہ
میرا ہی خیال ہے ابھی کوئی الہامی تشریح نہیں ہے۔ میرے ساتھ خدا تعالیٰ کی عادت یہ ہے کہ کبھی کسی
پیشگوئی میں مجھے اپنی طرف سے کوئی تشریح عنایت کرتا ہے اور کبھی مجھے میرے فہم پر ہی چھوڑ دیتا
ہے۔ مگر یہ تشریح جو ابھی میں نے کی ہے اس کی ایک خواب بھی مؤید ہے جو ابھی ۲۱ اکتوبر ۱۸۹۹ء
کو میں نے دیکھی ہے اور وہ یہ ہے کہ میں نے خواب میں محبی اخویم مفتی محمد صادق کو دیکھا ہے
اور قبل اس کے جو میں اس خواب کی تفصیل بیان کروں اس قدر لکھنا فائدہ سے خالی نہیں ہوگا کہ
مفتی محمد صادق میری جماعت میں سے اور میرے مخلص دوستوں میں سے ہیں جن کا گھر بھیرہ ضلع
شاہ پور میں ہے مگر ان دنوں میں ان کی ملازمت لاہور میں ہے۔ یہ اپنے نام کی طرح ایک محب
صادق ہیں مجھے افسوس ہے کہ میں اپنے اشتہار ۶ راکتو بر ۱۸۹۹ء میں سہواً اُن کا تذکرہ کرنا بھول گیا۔
وہ ہمیشہ میری دینی خدمات میں نہایت جوش سے مصروف ہیں خدا ان کو جزاء خیر دے۔ اب خواب کی
تفصیل یہ ہے کہ میں نے مفتی صاحب موصوف کو خواب میں دیکھا کہ نہایت روشن اور چمکتا ہوا اُن کا
چہرا ہے اور ایک لباس فاخرہ جو سفید ہے پہنے ہوئے ہیں اور ہم دونوں ایک بگھی میں سوار ہیں اور وہ
لیٹے ہوئے ہیں اور ان کی کمر پر میں نے ہاتھ رکھا ہوا ہے، یہ خواب ہے اور اس کی تعبیر جو خدا تعالیٰ نے
میرے دل میں ڈالی ہے یہ ہے کہ صدق جس سے میں محبت رکھتا ہوں ایک چمک کے ساتھ ظاہر ہوگا
اور جیسا کہ میں نے صادق کو دیکھا ہے کہ اس کا چہرہ چمکتا ہے اسی طرح وہ وقت قریب ہے کہ میں
بقیہ حاشیہ ۔ تیری کھیتیاں تو بہت نکلیں گی یعنی ہم تیری تمام حاجات کے متکفل ہیں ۔ ایسا ہی ایک اور دوسرا الہام ۔
متشابہات میں سے ہے۔ جو ۴ راکتو بر ۱۸۹۹ء کو ا ء کو مجھے ہوا۔ اور وہ یہ ہے کہ قیصر ہند ہند کی طرف سے شکریہ
مر
یہ اب یہ
ایسا لفظ ہے کہ حیرت میں ڈالتا ہے کیونکہ میں ایک گوشہ نشین آدمی ہوں اور ہریک قابل پسند خدمت سے عاری اور
قبل از موت اپنے تئیں مردہ سمجھتا ہوں۔ میرا شکر یہ کیسا ۔ سو ایسے الہام متشابہات میں سے ہوتے ہیں جب جب تک خود
خدا ان کی حقیقت ظاہر نہ کرے۔ منہ
L
صادق سمجھا جاؤں گا اور صدق کی چمک لوگوں پر پڑے گی اور ایسا ہی ۲۰ راکتو بر ۱۸۹۹ء کو خواب میں
مجھے یہ دکھایا گیا کہ ایک لڑکا ہے جس کا نام عزیز ہے اور اس کے باپ کے نام کے سر پر سلطان کا لفظ
ہے وہ لڑکا پکڑ کر میرے پاس لایا گیا اور میرے سامنے بٹھایا گیا میں نے دیکھا کہ وہ ایک پتلا سا لڑکا
گورے رنگ کا ہے ۔ میں نے اس خواب کی یہ تعبیر کی ہے کہ عزیز عزت پانے والے کو کہتے ہیں اور
سلطان جو خواب میں لڑکے کا باپ سمجھایا گیا ہے ۔ یہ لفظ یعنی سلطان عربی زبان میں اس دلیل کو کہتے
ہیں کہ جو ایسی بین الظہور ہو جو باعث اپنے نہایت درجہ کے روشن ہونے کے دلوں پر اپنا تسلط
کرلے۔ گویا سلطان کا لفظ تسلط سے لیا گیا ہے۔ اور سلطان عربی زبان میں ہر ایک قسم کی دلیل کو
نہیں کہتے بلکہ ایسی دلیل کو کہتے ہیں کہ جو اپنی قبولیت اور روشنی کی وجہ سے دلوں پر قبضہ کر لے۔ اور
طبائع سلیمہ پر اس کا تسلط تام ہو جائے ۔ پس اس لحاظ سے کہ خواب میں عزیز جو سلطان کا لڑ کا معلوم
ہوا اُس کی یہ تعبیر ہوئی کہ ایسا نشان جو لوگوں کے دلوں پر تسلط کرنے والا ہو گا ظہور میں آئے گا اور
اس نشان کے ظہور کا نتیجہ جس کو دوسرے لفظوں میں اس نشان کا بچہ کہہ سکتے ہیں دلوں میں میرا عزیز
ہونا ہو گا جس کو خواب میں عزیز کے تمثل سے ظاہر کیا گیا۔ پس خدا نے مجھے یہ دکھلایا ہے کہ قریب ہے
جو سلطان ظاہر ہو یعنی دلوں پر تسلط کرنے والا نشان جس سے سلطان کے لفظ کا اشتقاق ہے اور اس
کالازمی نتیجہ جو اس کے فرزند کی طرح ہے عزیز ہے۔ اور یہ ظاہر ہے کہ جس انسان سے وہ نشان ظاہر
ہو جس کو سلطان کہتے ہیں جو دلوں پر ایسا تسلط اور قبضہ رکھتا ہے جیسا کہ ظاہری سلطان جس کو بادشاہ
کہتے ہیں۔ رعایا پر تسلط رکھتا تو ضرور ہے کہ ایسے نشان کے ظہور سے اس کا اثر بھی ظاہر ہو۔ یعنی
دلوں پر تسلط اس نشان کا ہو کر صاحب نشان لوگوں کی نظر میں عزیز بن جائے اور جبکہ عزیز بننے کا
موجب اور علت سلطان ہی ہوا یعنی ایسی دلیل روشن جو دلوں پر تسلط کرتی ہے تو اس میں کیا شک
ہے کہ عزیز ہونا سلطان کے لئے بطور فرزند کے ہوا۔ کیونکہ عزیز ہونے کا باعث سلطان ہی ہے جس
لے یہ رویا لفظا پوری ہوئی کہ جناب مرزا عزیز احمد صاحب خلف مرزا سلطان احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود
علیہ السّلام اپنے دادا برگزیدہ کو صادق مان کر بیعت کر لی (الحکم ۱۰ / مارچ ۱۹۰۶ ء صفحہ اکالم ۲)
نے دلوں پر تسلط کیا اور تسلط سے پھر یہ عزیز کی کیفیت پیدا ہوئی سوخدا تعالیٰ نے مجھ کو دکھلایا کہ ایسا ہی
ہوگا ۔ اور ایک نشان دلوں کو پکڑنے والا اور دلوں پر قبضہ کرنے والا اور دلوں پر تسلط رکھنے والا ظاہر
ہوگا جس کو سلطان کہتے ہیں۔ اور اس سلطان سے پیدا ہونے والا عزیز ہوگا ۔ یعنی عزیز ہونا سلطان کا
لازمی نتیجہ ہو گا کیونکہ نتیجہ بھی عربی زبان میں بچہ کو کہتے ہیں ۔ فقط
الراقم
مرزاغلام احمد از قادیاں
۲۲ اکتوبر ۱۸۹۹ء
تعداد ۱۰۰۰
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیاں
(ضمیمه تریاق القلوب نمبر ۴ - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱ ۵۰ تا ۵۰۶)