اس عاجز غلام احمد قادیانی کی آسمانی گواہی طلب کرنے کے لئے ایک دعا اور حضرت عزت سے اپنی نسبت آسمانی فیصلہ کی درخواست
مجموعہ اشتہارات (جلد 2)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمه تریاق القلوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کبھی نصرت نہیں ملتی در مولی سے گندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا وہ اپنے نیک بندوں کو
وہی اُس کے مقرب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں نہیں راہ اُس کے عالی بار گہ تک خد پسندوں کو
یہی تدبیر ہے پیا رو کہ مانگو اُس سے قربت کو اسی کے ہاتھ کو ڈھونڈ و جلاؤ سب کمندوں کو
اس عاجز غلام احمد قادیانی کی آسمانی گواہی طلب
کرنے کے لئے ایک دعا اور حضرت عزت سے
اپنی نسبت آسمانی فیصلہ کی درخواست
اے میرے حضرت اعلیٰ ذو الجلال قادر وقد وس حی و قیوم جو ہمیشہ راستبازوں کی مدد کرتا ہے
تیرا نام ابدالآباد مبارک ہے۔ تیری قدرت کے کام کبھی رک نہیں سکتے ۔ تیرا قوی ہاتھ ہمیشہ عجیب کام
کے ۔ ہاتھ
دکھلاتا ہے۔ تو نے ہی اس چودہویں صدی کے سر پر مجھے مبعوث کیا اور فرمایا کہ اٹھ کہ میں نے تجھے
اس زمانہ میں اسلام کی حجت پوری کرنے کے لئے اور اسلام سچائیوں کو دنیا میں پھیلانے کے لئے
اور ایمان کو زندہ کرنے کے لئے چنا اور تو نے ہی مجھے کہا کہ تو میری نظر میں منظور ہے۔ میں اپنے
عرش پر تیری تعریف کرتا ہوں اور تو نے ہی مجھے فرمایا کہ تو وہ مسیح موعود ہے جس کے وقت کو ضائع
نہیں کیا جائے گا اور تو نے ہی مجھے مخاطب کر کے کہا کہ تو مجھ سے ایسا ہے کہ جیسا کہ میری تو حید اور
تفرید اور تو نے ہی مجھے فرمایا کہ میں نے لوگوں کی دعوت کے لئے تجھے منتخب کیا۔ ان کو کہہ دے کہ
میں تم سب کی طرف بھیجا گیا ہوں اور سب سے پہلا مومن ہوں اور تو نے ہی مجھے کہا کہ ” میں نے
تجھے اس لئے بھیجا ہے کہ تا اسلام کو تمام قوموں کے آگے روشن کر کے دکھلاؤں اور کوئی مذہب ان تمام
مذہبوں میں سے جو زمین پر ہیں برکات میں معارف میں تعلیم کی عمدگی میں خدا کی تائیدوں میں خدا
کے عجائب غرائب نشانوں میں اسلام سے ہمسر ہمسری نہ کر سکے ۔ اور تو نے ہی مجھے فرمایا ” تو میری
درگاہ میں وجیہ ہے۔ میں نے اپنے لئے تجھے اختیار کیا ۔ مگر اے میرے قادر خدا تو جانتا ہے کہ اکثر
لوگوں نے مجھے منظور نہیں کیا اور مجھے مفتری سمجھا اور میرا نام کافر اور کذاب اور دجال رکھا گیا۔ مجھے
گالیاں دی گئیں اور طرح طرح کی دلآزار باتوں سے مجھے ستایا گیا اور میری نسبت یہ بھی کہا گیا کہ
حرام خور لوگوں کا مال کھانے والا وعدوں کا تخلف کرنے والا حقوق کو تلف کرنے والا لوگوں کو گا لیاں
دینے والا عہدوں کو توڑنے والا اپنے نفس کے لئے مال کو جمع کرنے والا اور شریر اور خونی ہے۔“ یہ وہ
باتیں ہیں جو خود اُن لوگوں نے میری نسبت کہیں جو مسلمان کہلاتے اور اپنے تئیں اچھے اور اہل عقل
اور پر ہیز گار جانتے ہیں اور ان کا نفس اس بات کی طرف مائل ہے کہ در حقیقت جو کچھ وہ میری نسبت
کہتے ہیں سچ کہتے ہیں اور انہوں نے صدہا آسمانی نشان تیری طرف سے دیکھے مگر پھر بھی قبول نہیں
کیا۔ وہ میری جماعت کو نہایت تحقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ ہر ایک ان میں جو بد زبانی کرتا ہے وہ
خیال کرتا ہے کہ بڑے ثواب کا کام کر رہا ہے سواے میرے مولا قادر خدا! اب مجھے راہ بتلا اور کوئی
ایسا نشان ظاہر فرما جس سے تیرے سلیم الفطرت بندے نہایت قوی طور پر یقین کریں کہ میں تیرا
مقبول ہوں اور جس سے اُن کا ایمان قوی ہو اور وہ تجھے پہچانیں اور تجھ سے ڈریں اور تیرے اس
بندے کی ہدایتوں کے موافق ایک پاک تبدیلی ان کے اندر پیدا ہو اور زمین پر پاکی اور پرہیز گاری کا
اعلیٰ نمونہ دکھلا دیں اور ہر ایک طالب حق کو نیکی کی طرف کھنچیں اور اس طرح پر تمام قو میں جو زمین پر
ہیں تیری قدرت اور تیرے جلال کو دیکھیں اور سمجھیں کہ تو اپنے اس بندے کے ساتھ ہے اور دنیا میں
تیرا جلال چمکے اور تیرے نام کی روشنی اس بجلی کی طرح دکھلائی دے کہ جو ایک لمحہ میں مشرق سے
مغرب تک اپنے تئیں پہنچاتی اور شمال و جنوب میں اپنی چمکیں دکھلاتی ہے۔ لیکن اگر اے پیارے
مولی میری رفتار تیری نظر میں اچھی نہیں ہے تو مجھ کو اس صفحہ دُنیا سے مٹادے تا میں بدعت اور گمراہی
کا موجب نہ ٹھہروں ۔ میں اس درخواست کے لئے جلدی نہیں کرتا تا میں خدا کے امتحان کرنے
والوں میں شمار نہ کیا جاؤں ۔ لیکن میں عاجزی سے اور حضرت ربوبیت کے ادب سے یہ التماس کرتا
ہوں کہ اگر میں اس عالی جناب کا منظور نظر ہوں تو تین سال کے اندر کسی وقت میری اس دُعا کے
موافق میری تائید میں کوئی ایسا آسمانی نشان ظاہر ہو جس کو انسانی ہاتھوں اور انسانی تدبیروں کے
ساتھ کچھ بھی تعلق نہ ہو جیسا کہ آفتاب کے طلوع اور غروب کو انسانی تدبیروں سے کچھ بھی تعلق نہیں ۔
اگر چہ اے میرے خداوند یہ سچ ہے کہ تیرے نشان انسانی ہاتھوں سے بھی ظہور میں آتے ہیں لیکن اس
وقت میں اسی بات کی اپنی سچائی کا معیار قرار دیتا ہوں کہ وہ نشان انسانوں کی تصرفات سے بالکل
بعید ہو۔ تا کوئی دشمن اس کو انسانی منصوبہ قرار نہ دے سکے۔ سواے میرے خدا تیرے آگے کوئی بات
انہونی نہیں ۔ اگر تو چاہے تو سب کچھ کر سکتا ہے۔ تو میرا ہے جیسا کہ میں تیرا ہوں ۔ تیری جناب میں
الحاج سے دُعا کرتا ہوں کہ اگر یہ سچ ہے کہ میں تیری طرف سے ہوں اور اگر یہ سچ ہے کہ تو نے ہی
مجھے بھیجا ہے تو تو میری تائید میں اپنا کوئی ایسا نشان دکھلا جو پبلک کی نظر میں انسانوں کے ہاتھوں اور
انسانی منصوبوں سے برتر یقین کیا جائے تا لوگ سمجھیں کہ میں تیری طرف سے ہوں ۔اے میرے
قادر خدا! اے میرے تو انا اور سب قوتوں کے مالک خداوند ! تیرے ہاتھ کے برابر کوئی ہاتھ نہیں اور
کسی جن اور بھوت کو تیری سلطنت میں شرکت نہیں ۔ دنیا میں ہر ایک فریب ہوتا ہے اور انسانوں کو
شیاطین بھی اپنے جھوٹے الہامات سے دھوکہ دیتے ہیں ۔ مگر کسی شیطان کو یہ قوت نہیں دی گئی کہ وہ
تیرے نشانوں اور تیرے ہیبت ناک ہاتھ کے آگے ٹھہر سکے یا تیری قدرت کی مانند کوئی قدرت دکھلا
سکے کیونکہ تو وہ ہے جس کی شان لَا إِلَهَ إِلَّا الله ہے اور جو الْعَلِيُّ الْعَظِیم ہے جو لوگ شیطان سے
الہام پاتے ہیں ان کے الہاموں کے ساتھ کوئی قادرانہ غیب گوئی کی روشنی نہیں ہوتی جس میں
الوہیت کی قوت اور عظمت اور ہیبت بھری ہوئی ہو۔ وہ تو ہی ہے جس کی قوت سے تمام تیرے نبی
تحدی کے طور پر اپنے معجزانہ نشان دکھلاتے رہے ہیں ۔ اور بڑی بڑی پیشگوئیاں کرتے رہے
ہیں جن میں اپنا غلبہ اور مخالفوں کی درماندگی پہلے سے ظاہر کی جاتی تھی تیری پیشگوئیوں میں تیرے
جلال کی چمک ہوتی ہے اور تیری الوہیت کی قدرت اور عظمت اور حکومت کی خوشبو آتی ہے اور
تیرے مُرسلوں کے آگے فرشتہ چلتا ہے تا ان کی راہ میں کوئی شیطان مقابلہ کے لئے ٹھہر نہ سکے ۔ مجھے
تیری عزت اور جلال کی قسم ہے کہ مجھے تیرا فیصلہ منظور ہے۔ پس اگر تو تین برس کے اندر جو
جنوری ۱۹۰۰ عیسوی سے شروع ہو کر دسمبر ۱۹۰۲ عیسوی تک پورے ہو جائیں گے، میری تائید میں اور
تصدیق میں کوئی آسمانی نشان نہ دکھلاوے اور اپنے اس بندہ کو اُن لوگوں کی طرح رڈ کر دے جو تیری نظر
میں شریر اور پلید اور بے دین اور کذاب اور دجال اور خائن اور مفسد ہیں تو میں تجھے گواہ کرتا ہوں کہ
میں اپنے تئیں صادق نہیں سمجھوں گا اور ان تمام تہمتوں اور الزاموں اور بہتانوں کا اپنے تئیں مصداق
سمجھ لوں گا جو میرے پر لگائے جاتے ہیں۔ دیکھ! میری روح نہایت تو کل کے ساتھ تیری طرح ایسی
پرواز کر رہی ہے جیسا کہ پرندہ اپنے آشیانہ کی طرف آتا ہے سوئیں تیری قدرت کے نشان کا
خواہش مند ہوں لیکن نہ اپنے لئے اور نہ اپنی عزت کے لئے بلکہ اس لئے کہ لوگ تجھے پہچانیں اور
تیری پاک راہوں کو اختیار کریں اور جس کو تو نے بھیجا ہے اس کی تکذیب کر کے ہدایت سے دور نہ
پڑ جائیں ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو نے مجھے بھیجا ہے اور میری تائید میں بڑے بڑے نشان ظاہر کئے
ہیں یہاں تک کہ سورج اور چاند کو حکم دیا کہ وہ رمضان میں پیشگوئی کی تاریخوں کے موافق گرہن میں
آویں اور تو نے وہ تمام نشان جو ایک سو سے زیادہ ہیں میری تائید میں دکھلائے جو میرے رسالہ
تریاق القلوب میں درج ہیں۔ تو نے مجھے وہ چوتھا لڑکا عطا فرمایا جس کی نسبت میں نے پیشگوئی کی
تھی کہ عبد الحق غزنوی حال امرت سری نہیں مرے گا جب تک وہ لڑکا پیدا نہ ہوئے۔سو وہ لڑکا اس کی
زندگی میں ہی پیدا ہو گیا۔ میں اُن نشانوں کو شمار نہیں کر سکتا جو مجھے معلوم ہیں ۔ میں تجھے پہنچانتا ہوں
کہ تو ہی میرا خدا ہے۔ اس لئے میری روح تیرے نام سے ایسی اُچھلتی ہے جیسا کہ شیر خوار بچہ ماں
کے دیکھنے سے لیکن اکثر لوگوں نے مجھے نہیں پہچانا اور نہ قبول کیا۔ اس لئے نہ میں نے بلکہ
میری روح نے اس بات پر زور دیا کہ میں یہ دعا کروں کہ اگر میں تیرے حضور میں سچا ہوں اور اگر
تیرا غضب میرے پر نہیں ہے اور اگر میں تیری جناب میں مستجاب الدعوات ہوں تو ایسا کر کہ
جنوری ۱۹۰۰ء سے اخیر دسمبر ۱۹۰۲ء تک میرے لئے کوئی اور نشان دکھلا اور اپنے بندہ کے لئے گواہی دے
جس کو زبانوں سے کچلا گیا ہے دیکھ ! میں تیری جناب میں عاجزانہ ہاتھ اُٹھاتا ہوں کہ تو ایسا ہی کر۔
اگر میں تیرے حضور میں سچا ہوں اور جیسا کہ خیال کیا گیا ہے کافر اور کا ذب نہیں ہوں تو ان تین سال
میں جوا خیر دسمبر ۱۹۰۲ ء تک ختم ہو جائیں گے کوئی ایسا نشان دکھلا جو انسانی ہاتھوں سے بالاتر ہو جبکہ تو
نے مجھے مخاطب کر کے کہا کہ میں تیری ہر ایک دعا قبول کروں گا مگر شرکاء کے بارے میں نہیں ۔ تبھی
سے میری روح دعاؤں کی طرف دوڑتی ہے اور میں نے اپنے لئے یہ قطعی فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر میری
یہ دُعا قبول نہ ہو تو میں ایسا ہی مردود اور ملعون اور کافر اور بیدین اور خائن ہوں جیسا کہ مجھے سمجھا گیا
ہے۔ اگر میں تیرا مقبول ہوں تو میرے لئے آسمان سے ان تین برسوں کے اندر گواہی دے تا ملک
میں امن اور صلح کاری پھیلے اور تا لوگ یقین کریں کہ تو موجود ہے اور دعاؤں کو سنتا اور جوان کی طرف
جھکتے ہیں جھکتا ہے۔ اب تیری طرف اور تیرے فیصلہ کی طرف ہر روز میری آنکھ رہے گی جب تک
آسمان سے تیری نصرت نازل ہو اور میں کسی مخالف کو اس اشتہار میں مخاطب نہیں کرتا اور نہ اُن کو کسی
مقابلہ کے لئے بلاتا ہوں ۔ یہ میری دعا تیری ہی جناب میں ہے کیونکہ تیری نظر سے کوئی صادق یا
کا ذب غائب نہیں ہے میری روح گوہی دیتی ہے کہ تو صادق کو ضائع نہیں کرتا اور کا ذب تیری
جناب میں کبھی عزت نہیں پا سکتا اور وہ جو کہتے ہیں کہ کا ذب بھی نبیوں کی طرح تحدّی کرتے ہیں ۔
اور اُن کی تائید اور نصرت بھی ایسی ہی ہوتی ہے۔ جیسا کہ راست باز نبیوں کی ۔ وہ جھوٹے ہیں اور
چاہتے ہیں کہ نبوت کے سلسلہ کو مشتبہ کر دیں۔ بلکہ تیرا قہر تلوار کی طرح مفتری پر پڑتا ہے۔ اور تیرے
غضب کی بجلی کذاب کو بھسم کر دیتی ہے مگر صادق تیرے حضور میں زندگی اور عزت پاتے ہیں ۔ تیری
نصرت اور تائید اور تیرا فضل اور رحمت ہمیشہ ہمارے شامل حال رہے۔ آمین ثم آمین ۔
المشت
مرزاغلام احمد از قادیاں ۔ ۵ نومبر ۱۸۹۹ء
هر
تعداد ۳۰۰۰ مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
(ضمیمه تریاق القلوب نمبر ۵ - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۰۷ تا ۵۱۲ )