اشتهار

مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتهار
L
ايها الناس قد ظهرت آیات الله لتائیدی و تصدیقی و شهدت لي شهداء الله
من تحت ارجلكم و من فوق رؤوسكم و من يمينكم و من شمالكم و من انفسكم
و من آفاقكم فهل فيكم رجل امين و من المستبصرين۔ اتقوا الله و لا تكتموا
شهادات عيونكم و لا تؤثروا الظنون على اليقين۔ ولا تقدموا قصصًا غير ثابتة على
ما رأيتم بـأعـيـنـكـم ان كنتم متقين۔ واعلموا ان الله يعلم بما في صدوركم ونياتكم
ولا يخفى عليه شيء من حسناتكم و سيئاتكم وان الله عليم بما في صدور العالمين
ا ترجمه از ناشر ۔ اے لوگو! اللہ تعالیٰ کے نشانات میری تائید اور میری تصدیق کے لیے ظاہر
ہوئے ہیں اور اللہ کے گواہوں نے تمہارے پاؤں کے نیچے سے اور تمہارے سروں کے اوپر سے
اور تمہاری دائیں طرف سے اور تمہاری بائیں طرف سے اور تمہارے نفوس میں سے اور تمہارے
آفاق میں سے میرے لئے گواہی دی ہے۔ پس کیا تم میں سے کوئی شخص امین یا بصیرت رکھنے
والوں میں سے ہے۔ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اپنی آنکھوں کے مشاہدات کو مت چھپاؤ اور ظنون کو
یقین پر ترجیح نہ دو۔ اگر تم متقی ہو تو اپنی چشم دید باتوں پر غیر مصدقہ قصے کہانیوں کو مقدم نہ کرو اور یہ
جان لو کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو تمہارے سینوں اور نیتوں میں ہے اور تمہاری نیکیوں اور برائیوں میں
سے کوئی بھی اس پر مخفی نہیں اور اللہ تعالیٰ اس سے باخبر ہے جو تمام جہانوں کے سینوں میں ہے۔

انكم رأيتم آيات الله ثم نبذتم دلائل الحق وراء ظهوركم و اعرضتم عنها متعمدين
وقد كنتم منتظرين مجددًا من قبل فاذاجاء داعي الله فوليتم وجوهكم مستكبرين۔
أتنتظرون مجددًا هو غيرى و قد مرّ على رأس المائة من سنين۔ وقد ملئت الارض
جورا و ظلما و سبق مساجد الله ما يُعبد في ديور الضالين۔ ففكروا في انفسكم
أتجعلون رزقكم انكم تكذبون الصادقين انكم كفرتم بمسيح الله و آياته وما كان
لكم ان تتكلموا فيه و فيها الاخائفين۔
بقیہ ترجمہ ۔ یقیناً تم نے اللہ کے نشانات کو دیکھا پھر تم نے حق کے دلائل کو اپنی پیٹھوں کے
پیچھے پھینک دیا اور تم نے جانتے بوجھتے ہوئے ان سے اعراض کیا حالانکہ اس سے پہلے تم ایک
مجدد کے منتظر تھے پس جب اللہ کی طرف سے بلانے والا آیا تو تم نے تکبر کرتے ہوئے اس
سے اپنے منہ پھیر لئے کیا تم میرے علاوہ کسی اور مجدد کی انتظار میں ہو حالانکہ صدی شروع
ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں اور زمین ظلم و جور سے بھری ہوئی تھی اور جو کچھ گمراہوں کے
دیر و معبد میں ہوتا ہے اللہ کی مساجد اس میں سبقت لے گئی ہیں۔ پس تم اپنے نفسوں کے بارہ
میں غور کرو کیا تم نے بچوں کو جھٹلانا اپنی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔ یقیناً تم نے اللہ کے مسیح اور اُس
کے نشانات کا انکار کیا ہے حالانکہ تمہیں مسیح اور اس کے نشانات کے بارہ میں ڈرتے ڈرتے ہی
کلام کرنا چاہیے تھا۔

رومی سلطنت ایک معزز عہدہ دار حسین کامی کی نسبت جو
پیشگوئی اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء اور اشتہار ۲۵ جون
۱۸۹۷ء میں درج ہے وہ کامل صفائی سے پوری ہو گئی۔
میں نے اپنے اشتہار ۲۴ فروری مئی ۱۸۹۷ء میں یہ پیشگوئی کی تھی کہ رومی سلطنت میں جس
قدر لوگ ارکان دولت سمجھے جاتے ہیں اور سلطنت کی طرف سے کچھ اختیار رکھتے ہیں اُن میں ایسے
لوگ بکثرت ہیں جن کا چال چلن سلطنت کو مضر ہے کیونکہ ان کی عملی حالت اچھی نہیں ہے۔ اس
پیشگوئی کے لکھنے اور شائع کرنے کا باعث جیسا کہ میں نے اسی اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء میں یہ تفصیل
لکھا ہے یہ ہوا تھا کہ ایک شخص مستمی حسین یک کامی واکس تو نصل مقیم کرانچی قادیان میں میرے پاس
آیا جو اپنے تئیں سلطنت روم کی طرف سے سفیر ظاہر کرتا تھا اور اپنی نسبت اور اپنے باپ کی نسبت یہ
خیال رکھتا تھا کہ گویا یہ دونوں اوّل درجہ کے سلطنت کے خیر خواہ اور دیانت اور امانت میں دونوں
مقدس وجود اور سراپا نیکی اور راست بازی کا تدین اور خمیر اپنے اندر رکھتے ہیں بلکہ جیسا کہ پرچہ
اخبار ۱۵ رمئی ۱۸۹۷ء ناظم الہند لاہور میں لکھا ہے اس شخص کی ایسی ایسی لاف و گزاف سے لوگوں
نے اس کو نائب حضرت سلطان روم سمجھا اور یہ مشہور کیا گیا کہ یہ بزرگوار محض اس غرض سے لاہور
وغیرہ نواح اس ملک میں تشریف لائے ہیں کہ تا اس ملک کے غافلوں کو اپنی پاک زندگی کا نمونہ
دکھلاویں اور تا لوگ ان کے مقدس اعمال کو دیکھ کر ان کے نمونہ پر اپنے تئیں بناویں اور اس تعریف
میں یہاں تک اصرار کیا گیا تھا کہ اسی ایڈیٹر ناظم الہند نے اپنے پرچہ مذکورہ یعنی ۱۵ رمئی ۱۸۹۷ء کے
پر چہ میں جھوٹ اور بے شرمی کی کچھ بھی پرواہ نہ کر کے یہ بھی شائع کر دیا تھا کہ نائب خلیفة اللہ سلطان
روم جو پاک باطنی اور دیانت اور امانت کی وجہ سے سراسر نور ہیں یہ اس لئے قادیان میں بُلائے

گئے ہیں کہ یا مرزائے قادیاں اپنے افترا سے اس نائب الخلافت یعنی مظہر نور الہی کے ہاتھ پر توبہ
کرے اور آئندہ اپنے تئیں مسیح موعود ٹھہرانے سے باز آ جائے اور ایسا ہی اور بھی بعض اخباروں میں
میری بد گوئی کو مد نظر رکھ کر اس قدر اس شخص کی تعریفیں کی گئیں کہ قریب تھا کہ اس کو آسمان چہارم کا
فرشتہ بنا دیتے ۔ لیکن جب وہ میرے پاس آیا تو اس کی شکل دیکھنے سے ہی میری فراست نے یہ
گواہی دی کہ یہ شخص امین اور دیانت دار اور پاک باطن نہیں اور ساتھ ہی میرے خدا نے مجھ کو القا کیا
کہ رومی سلطنت انہی لوگوں کی شامت اعمال سے خطرہ میں ہے کیونکہ یہ لوگ کہ جو علی حسب مراتب
قرب سلطان سے کچھ حصہ رکھتے ہیں اور اس سلطنت کی نازک خدمات پر مامور ہیں یہ اپنی خدمات کو
دیانت سے ادا نہیں کرتے اور سلطنت کے سچے خیر خواہ نہیں ہیں بلکہ اپنی طرح طرح کی خیانتوں
سے اس اسلامی سلطنت کی جو حرمین شریفین کے محافظ اور مسلمانوں کے لئے مغتنمات میں سے
ہے کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔ سو میں اس الہام کے بعد محض القاء الہی کی وجہ سے حسین پک کامی سے
سخت بیزار ہو گیا۔ لیکن نہ رومی سلطنت کے بغض کی وجہ سے بلکہ محض اس کی خیر خواہی کی وجہ سے۔
سے
ہ سے ۔ پھر
ایسا ہوا کہ ترک مذکور نے درخواست کی کہ میں خلوت میں کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں ۔ چونکہ وہ
مہمان تھا اس لئے میرے دل ۔ میرے دل نے اخلاقی حقوق کی وجہ سے جو تمام بنی نوع کو حاصل ہیں یہ نہ چاہا کہ اس
کی اس درخواست کو رد کروں ۔ سوئمیں نے اجازت دی کہ وہ میرے خلوت خانہ میں آیا تو اس نے جیسا
کہ میں نے اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء کے پہلے اور دوسرے صفحہ میں لکھا ہے مجھ سے یہ درخواست کی کہ
میں اُن کے لئے دعا کروں ۔ تب میں نے اس کو وہی جواب دیا جو اشتہار مذکور کے صفحہ ۲ میں درج ہے
جو آج سے قریباً دو برس پہلے تمام برٹش انڈیا میں شائع ہو چکا ہے۔ چنانچہ اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء کے
صفحہ ۲ کی یہ عبارت ہے جو میری طرف سے سفیر مذکور کو جواب ملا تھا اور وہ یہ ہے کہ جو میں موٹی قلم سے
لکھتا ہوں ”سلطان روم کی سلطنت کی اچھی حالت نہیں ہے اور میں کشفی طریق سے
اُس کے ارکان کی حالت اچھی نہیں دیکھتا اور میرے نزدیک ان حالتوں کے ساتھ
انجام اچھا نہیں دیکھو صفحہ دو سطر ۵ و ۶ - اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷، مطبع ضیاء الاسلام قاد قادیان ۔

پھر میں نے اسی اشتہار کے صفحہ ۲ سطر 9 کے مطابق اُس ترک کو نصیحت دی اور اشارہ سے اس کو
یہ سمجھایا کہ اس کشف کا اوّل نشانہ تم ہو اور تمہارے حالات الہام کی رو سے اچھے معلوم نہیں ہوتے تو بہ
کرو تا نیک پھل پاؤ۔ چنانچہ یہی لفظ کہ تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ ۔ اس اشتہار کے صفحہ ۲ سطر
میں اب تک موجود ہے جو سفیر مذکور کو مخاطب کر کے کہا گیا تھا۔ پس یہ تقریر میری جو اس
اشتہار میں سے اس جگہ لکھی گئی ہے دو پیشگوئیوں پر مشتمل تھی (۱) ایک یہ کہ میں نے اس کو
صاف لفظوں میں سمجھا دیا کہ تم لوگوں کا چال چلن اچھا نہیں ہے اور دیانت اور امانت کی نیک صفات
سے تم محروم ہو (۲) دوسرے یہ کہ اگر تیری یہی حالت رہی تو تجھے اچھا پھل نہیں ملے گا اور تیرا
انجام بد ہو گا۔ پھر میں نے صفحہ ۳ میں بطور پیشگوئی سفیر مذکور کی نسبت لکھا ہے۔” اُس کے لئے
(یعنی سفیر مذکور کے لئے بہتر تھا کہ میرے پاس نہ آتا میرے پاس سے ایسی بدگوئی
سے واپس جانا اس کی سخت بد قسمتی ہے۔“ دیکھ صفحہ ۳ سطر نمبر ۱ ۔ اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء ۔
دو
پھر اسی صفحہ کی سطر 9 میں یہ پیشگوئی ہے اللہ جل شانہ جانتا ہے جس پر جھوٹ باندھنا
لعنت کا داغ خریدنا ہے کہ اس عالم الغیب نے مجھے پہلے سے اطلاع دے دی تھی کہ اس
شخص کی سرشت میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے ، پھر میں نے اشتہار ۲۵ جون ۱۸۹۷ء کے صفحہ
میں مذکورہ پیشگوئیوں کا اعادہ کر کے دسویں سطر سے سولہویں سطر تک یہ عبارت لکھی ہے۔
ہم نے گذشتہ اشتہارات میں ترکی گورنمنٹ پر بلحاظ اس کے بعض عظیم الدخل اور خراب کے اندرون ارکان
اور عمائد اور وزراء کے نہ بلحاظ سلطان کی ذاتیات کے ضرور اُس خدا داد نور اور فراست اور الہام
کی تحریک سے جو ہمیں عطا ہوا ہے چند ایسی باتیں لکھی ہیں جو خود ان کے مفہوم کے خوفناک اثر سے
د
ای بخش
لے نہایت افسوس کی بات ہے کہ جس عادت زبوں نے ترکوں کی یہ روز بد دکھایا اور عیسائی سلطنتوں کے
ہاتھوں اُسے برباد کرایا ، وہ عادت ابھی تک ان میں کم و بیش پائی جاتی ہے ۔ یہ عادت ملک وقوم کی اغراض
پر اپنی ذاتی اغراض کو ترجیح دینا ہے۔ حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ یہ تباہی بخش مرض عام لوگوں کے
طبقہ سے گذر کر مقتدر اور سر بر آوردہ طبقہ کے اشخاص میں گھر کر گیا ہے ۔ کوئی دن ایسا
نہیں جاتا کہ کسی نہ کسی نمک حرام ترک افسر کی غداری کی خبریں مشہور نہ ہوتی ہوں ۔

ہمارے دل پر ایک عجیب رقت اور در دطاری ہوتی ہے ۔ سو ہماری وہ تحریر جیسا کہ گندے خیال والے سمجھتے
ہیں کسی نفسانی جوش پر مبنی نہ تھی بلکہ اس روشنی کے چشمہ سے نکلی تھی جو رحمت الہی نے ہمیں بخشا ہے۔ پر
پھرای اشتہار کے صغیرہ میں یعنی سطر ۱ سے ۲۱ تک یہ عبارت ہے۔ کیا ممکن نہ تھا کہ جو ۱۹
کچھ میں نے رومی سلطنت کے اندرونی نظام کی نسبت بیان کیا وہ دراصل صحیح ہو
اور ترکی گورنمنٹ کے شیرازہ میں ایسے دھاگے بھی ہوں جو وقت پر ٹوٹنے والے
اور غداری سرشت ظاہر کرنے والے ہوں ۔ یاد رہے کہ ابھی میں اشتہار ۲۴ مئی
۱۸۹۷ء کے حوالہ سے بیان کر چکا ہوں کہ یہ غداری اور نفاق کی سرشت بذریعہ الہام الہی حسین بک
کامی میں معلوم کرائی گئی ہے۔ غرض میرے ان اشتہارات میں جس قدر پیشگوئیاں ہیں جو میں
نے اس جگہ درج کر دی ہیں اُن سب سے اول مقصود بالذات حسین کامی مذکور تھا۔ ہاں یہ بھی
پیشگوئی سے مفہوم ہوتا تھا کہ اس مادہ کے اور بھی بہت سے لوگ ہیں جو سلطنت روم کے ارکان اور
کارکن سمجھے جاتے ہیں۔ مگر بہر حال الہام کا اول نشانہ یہی شخص حسین کامی تھا جس کی نسبت ظاہر کیا
گیا کہ وہ ہرگز امین اور دیانت دار نہیں اور اس کا انجام اچھا نہیں جیسا کہ ابھی میں نے اپنے اشتہار
بقیہ حاشیہ ۔ اب جو شخص ملک و قوم کی اغراض کو ایک طرف پھینک کر غداری کے میدان میں نکلا ہے۔
کمال الدین پاشا فرزند عثمان پاشا ہے۔ یہ نوجوان سلطان المعظم کا داماد تھا مگر کچھ عرصہ سے اس کی ہوا ایسی بگڑی
ہے اور کسی دشمن نے اُس پر ایسا جادو چلایا ہے کہ وہ علانیہ سرکشی پر کمر بستہ ہو گیا ہے۔ یہ حالت دیکھ کر دختر سلطان
المعظم نے اس سے کنارہ کر لیا اور زوجیت کے تمام تعلقات قطع کر دیئے ۔ اب یہ نو جوان بروسا میں نظر
بند کیا گیا ہے اور اس کے تمام تمغہ جات و جا گیر وغیرہ ضبط ہوگئی۔ کیسا دردناک سبق ہے کہ جس شخص کو
سلطنت کی ترقی و اقبال میں ساعی ہونا چاہیے تھا وہ سازش کے جرم میں زندان میں ڈالا جائے۔
جب تک ترکوں میں اس قسم کے آدمی ہیں وہ اپنے آپ کو کبھی بھی خطرہ سے باہر نہیں نکال سکتے ۔
( منقول از اخبار وکیل نمبر ۶۴ جلد ۱۰ مورخه ۲۷ را گست ۱۹۰۴ ء صفحه ۸ کالم نمبر۲)

۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء کے حوالہ سے لکھا ہے کہ حسین کامی کی نسبت مجھے الہام ہوا کہ یہ آدمی سلطنت کے
ساتھ دیانت سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ اس کی سرشت میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے اور اسی کو میں نے
مخاطب کر کے کہا کہ تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ۔
یہ تو میرے الہامات تھے جو میں نے صاف دلی سے لاکھوں انسانوں میں بذریعہ اشتہار
۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء اور اشتہار ۲۵ جون ۱۸۹۷ ء شائع کر دیئے ۔ مگر افسوس کہ ان اشتہارات
کے شائع کرنے پر ہزارہا مسلمان میرے پر ٹوٹ پڑے۔ بعض کو تو قلتِ تدبّر کی وجہ سے یہ
دھو کہ لگا کہ گویا میں نے سلطان روم کی ذات پر کوئی حملہ کیا ہے حالانکہ وہ میرے اشتہارات
اب تک موجود ہیں ۔ سلطان کی ذات سے اُن پیشگوئیوں کو کچھ تعلق نہیں ۔ صرف بعض ارکان
سلطنت اور کارکن لوگوں کی نسبت الہام شائع کیا گیا ہے کہ وہ امین اور دیانت دار نہیں ہیں ۔
اور کھلے کھلے طور پر اشارہ کیا گیا ہے کہ اوّل نشانه ان الہامات کا وہی حسین کامی ہے اور وہی
دیانت اور امانت کے پیرایہ سے محروم اور بے نصیب ہے۔ اور ان اشتہاروں کے شائع
ہونے کے بعد بعض اخبار والوں نے حسین کامی کی حمایت میں میرے پر حملے کئے کہ ایسے امین
اور دیانت دار کی نسبت یہ الہام ظاہر کیا ہے کہ وہ سلطنت کا سچا امین اور دیانتدار عہدہ دار نہیں
ہے اور اس کی سرشت میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے اور اس کو ڈرایا گیا ہے کہ تو بہ کرو ورنہ تیرا
انجام اچھا نہیں حالانکہ وہ مہمان تھا ۔ انسانیت کا یہ تقاضا تھا کہ اس کی عزت کی جاتی ۔ ان تمام
الزامات کا میری طرف سے یہی جواب تھا کہ میں نے اپنے نفس کے جوش سے حسین کامی کو کچھ
نہیں کہا بلکہ جو کچھ میں نے اس پر الزام لگایا تھا وہ الہام الہی کے ذریعہ سے تھا نہ ہماری طرف
سے مگر افسوس کہ اکثر اخبار والوں نے اس پر اتفاق کر لیا کہ در حقیقت حسین کا می بڑا امین اور
دیانت دار بلکہ نہایت بزرگوار اور نائب خلیفہ المسلمین سلطان روم تھا۔ اس پر ظلم ہوا کہ اس کی
نسبت ایسا کہا گیا اور اکثر نے تو اپنی بات کو زیادہ رنگ چڑھانے کے لئے میرے تمام کلمات
کو سلطان المعظم کی طرف منسوب کر دیا تا مسلمانوں میں جوش پیدا کریں ۔ چنانچہ میرے ان

الہامات سے اکثر مسلمان جوش میں آگئے اور بعض نے میری نسبت لکھا کہ یہ شخص واجب القتل
ہے۔ اب ہم ذیل میں بتلاتے ہیں کہ ہماری یہ پیشگوئی سچی نکلی یا جھوٹی واضح ہو کہ عرصہ تخمینا دو ماہ یا
تین ماہ کا گذرا ہے کہ ایک معزز ترک کی معرفت ہمیں یہ خبر ملی تھی کہ حسین کا می مذکور کو ایک ارتکاب
جرم کی وجہ سے اپنے عہدہ سے موقوف کیا گیا ہے اور اُس کی املاک ضبط کی گئی۔ مگر میں نے اس خبر کو
ایک شخص کی روایت خیال کر کے شائع نہیں کیا تھا کہ شاید غلط ہو۔ آج اخبار نیر آصفی مدراس
مورخه ۱۲ راکتوبر ۱۸۹۹ء کے ذریعہ سے ہمیں مفصل طور پر معلوم ہو گیا کہ ہماری وہ پیشگوئی حسین کامی
کی نسبت نہایت کامل صفائی سے پوری ہو گئی ۔ ہماری وہ نصیحت جو ہم نے اپنے خلوت خانہ میں اس کو
کی تھی کہ تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ۔ جس کو ہم نے اپنے اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء میں شائع کر دیا
تھا اس پر پابند نہ ہونے سے آخر وہ اپنی پاداش کردار کو پہنچ گیا۔ اور اب وہ ضرور اس نصیحت کو یاد
کرتا ہو گا مگر افسوس یہ ہے کہ وہ اس ملک کے بعض ایڈیٹر ان اخبار اور مولویان کو بھی جو اس کو نائب
خلیفہ المسلمین اور رکن امین سمجھ بیٹھے تھے اپنے ساتھ ہی ندامت کا حصہ دے گیا۔ اور اس طرح پر
انہوں نے ایک صادق کی پیشگوئی کی تکذیب کا مزہ چکھ لیا۔ اب ان کو چاہیے کہ آئندہ اپنی زبانوں کو
سنبھالیں۔ کیا یہ سچ نہیں کہ میری تکذیب کی وجہ سے بار باران کو خجالت پہنچ رہی ہے۔ اگر وہ سچ پر ہیں
تو کیا باعث کہ ہر ایک بات میں آخر کار کیوں ان کو شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔ اب ہم اخبار مذکور میں سے
وہ چٹھی مع تمہیدی عبارت کے ذیل میں نقل کر دیتے ہیں اور وہ یہ ہے۔
وو
چندہ مظلومان کریٹ اور ہندوستان
ہمیں آج کی ولایتی ڈاک میں اپنے ایک معزز اور لائق نامہ نگار کے پاس سے ایک
قسطنطنیہ والی چٹھی ملی ہے جس کو ہم اپنے ناظرین کی اطلاع کے لئے درج ذیل کئے دیتے ہیں
اور ایسا کرتے ہوئے ہمیں کمال افسوس ہوتا ہے ۔ افسوس اس وجہ سے کہ ہمیں اپنی ساری امیدوں

کے برخلاف اس مجرمانہ خیانت کو جو سب سے بڑی اور سب سے زیادہ منتظم و مہذب اسلامی
سلطنت کے وائس قونصل کی جانب سے بڑی بے دردی کے ساتھ عمل میں آئی اپنے ان کانوں سے
سننا اور پبلک پر ظاہر کرنا پڑا ہے جو کیفیت جناب مولوی حافظ عبدالرحمن صاحب الہندی نزیل
قسطنطنیہ نے ہمیں معلوم کرائی ہے اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ حسین پک کامی نے بڑی
بے شرمی کے ساتھ مظلومان کریٹ کے روپیہ کو بغیر ڈکار لینے کے ہضم کر لیا اور کارکن کمیٹی چندہ نے
بڑی فراست اور عرقریزی کے ساتھ ان سے روپیہ اگلوایا ۔ مگر یہ دریافت نہیں ہوا کہ وائس قونصل
مذکور پر عدالت عثمانیہ میں کوئی نالش کی گئی یا نہیں ۔ ہماری رائے میں ایسے خائن کو عدالتانہ کارروائی
کے ذریعہ عبرت انگیز سزا دینی چاہیے۔ بہر حال ہم امید کرتے ہیں کہ یہی ایک کیس غبن کا ہو گا جو
اس چندہ کے متعلق وقوع میں آیا ہو۔ اور جو رقوم چندہ جناب ملا عبد القیوم صاحب اول تعلقہ دار
لنگسگور اور جناب عبدالعزیز بادشاہ صاحب ٹرکش قو نصل مدراس کی معرفت حیدر آباد اور مدراس
سے روانہ ہوئیں وہ بلا خیانت قسطنطنیہ کو کمیٹی چندہ کے پاس برابر پہنچ گئی ہوں گی ۔“
وو
قسطنطنیہ کی چٹھی
”ہندوستان کے مسلمانوں نے جو گذشتہ دو سالوں میں مہاجرین کریٹ اور مجروحین عسا کر
حرب یونان کے واسطے چندہ فراہم کر کے قونصل ہائے دولت علیہ ترکیہ مقیم ہند کو دیا تھا معلوم ہوتا ہے
کہ ہر زر چنده تمام و کمال قسطنطنیہ میں نہیں پہنچا۔ اور اس امر کے باور کرنے کی یہ وجہ ہوتی ہے کہ
حسین یک کامی وائس قونصل مقیم کرانچی کو جو ایک ہزار چھ سوروپیہ کے قریب مولوی انشاء اللہ صاحب
ایڈیٹر اخبار وکیل امر تسر اور مولوی محبوب عالم صاحب ایڈیٹر پیسہ اخبار لاہور نے مختلف مقامات سے
وصول کر کے بھیجا تھا وہ سب غبن کر گیا ۔ ایک کوڑی تک قسطنطنیہ میں نہیں پہنچائی ۔ مگر خدا کا شکر ہے کہ
سلیم پاشا ملحمہ کا رکن کمیٹی چندہ کو جب خبر پہنچی تو اس نے بڑی جانفشانی کے ساتھ اس روپیہ کے

اگلوانے کی کوشش کی اور اس کی اراضی مملوکہ کو نیلام کرا کر وصولی رقم کا انتظام کیا اور باب عالی میں
غبن کی خبر بھیجوا کر نوکری سے موقوف کرایا۔ اس لئے ہندوستان کے جملہ اصحاب جرائد کی خدمت میں
التماس ہے کہ وہ اس اعلان کو قومی خدمت سمجھ کر چار مرتبہ متواتر اپنے اخبارات میں مشتہر فرمائیں اور
جس وقت ان کو معلوم ہو کہ فلاں شخص کی معرفت اس قدر روپیہ چندہ کا بھیجا گیا تو اس کو اپنے جریدہ ان کو ہو کہ اس قدر پر چندہ کا بھیجاگیا تواس
میں مشتہر کرائیں اور نام مع عنوان کے ایسا مفصل لکھیں کہ بشرط ضرورت اس سے خط و کتابت
ہو سکے اور ایک پرچہ اس جریدہ کا خاکسار کے پاس بمقام قاہرہ اس پتہ سے روانہ فرماویں۔ حافظ
عبدالرحمن الہندی الامرتسری ۔ سکہ جدیدہ - وکالہ صالح آفندی قاہرہ (ملک مصر )
المشتهر
میرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۱۸ نومبر ۱۸۹۹ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان
اسمعیل)
تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۹۱ تا ۱۰۰)

آج 10 میں سے 10 باقی