پیش لفظ (ایڈشن دوم)
مکتوبات احمد (جلد اوّل)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پیش لفظ (ایڈیشن دوم )
انبیاء اور مرسلین اپنی اقوام کو مختلف ذرائع سے اندار اور تبشیر کرتے رہے ہیں ان میں سے
ایک ذریعہ خطوط کا بھی ہے چنانچہ قرآن کریم میں حضرت سلیمان علیہ السلام کے ملکہ سبا کے نام خط کا
ذکر سورۃ النمل کی آیات ۲۹ تا ۳۱ میں ان الفاظ میں ملتا ہے ۔
اذْهَبْ بِكِتَبِى هُذَا فَأَلْقِهُ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرْ مَاذَا يَرْجِعُوْنَ قَالَتْ يَأَيُّهَا الْمَلَؤُا
إِنِّي أُلْقِيَ إِلَى كِتَبُ كَرِيمٌ إِنَّهُ مِنْ سُلَيْمَنَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ: یہ میرا خط لے جا اور اسے ان لوگوں کے سامنے رکھ دے پھر اُن سے ایک طرف ہٹ
جا۔ پھر دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں ۔ ( یہ خط دیکھ کر ) اس (ملکہ ) نے کہا اے سردارو! میری
طرف یقیناً ایک معزز خط بھیجا گیا ہے ۔ یقیناً وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور وہ یہ ہے: اللہ کے نام
کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خطوط کے ذریعہ تبلیغ حق کا فریضہ ادا فرمایا ان میں سے
قیصر روما ہر قل کے نام خط ، کسری شہنشاہ فارس کے نام خط ، مقوقس والی مصر کے نام خط، نجاشی شاہ
حبشہ کے نام خط ، رئیس غسان کے نام خط اور رئیس بیمامہ کے نام خط قابل ذکر ہیں ۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی زندگی کے ابتدائی ایام سے ہی اسلام کی تائید میں مختلف
اخبارات میں خطوط تحریر فرمایا کرتے تھے بعد میں یہ سلسلہ بڑھتا اور منظم ہوتا چلا گیا ۔۱۸۹۱ء میں
آپ نے فتح اسلام تحریر فرمائی اس میں آپ تحریر فرماتے ہیں :۔
اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔ وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں یہ ماننا ہے ۔ وہ لیا ہے
مرنا ۔ یہی موت ہے جس پر اسلام کی زندگی ، مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی
موقوف ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کا دوسرے لفظوں میں اسلام نام ہے۔ اسی اسلام کا
زندہ کرنا خدا تعالیٰ اب چاہتا ہے اور ضرور تھا کہ وہ اس مہم عظیم کے روبراہ کرنے کیلئے
ایک عظیم الشان کارخانہ جو ہر ایک پہلو سے مؤثر ہوا اپنی طرف سے قائم کرتا ۔ سو اُس حکیم و
قدیر نے اس عاجز کو اصلاح خلائق کے لئے بھیج کر ایسا ہی کیا اور دنیا کو حق اور راستی کی
طرف کھینچنے کیلئے کئی شاخوں پر امر تائید حق اور اشاعت اسلام کو منقسم کر دیا۔ چنانچہ منجملہ ان
شاخوں کے ۔۔۔ چوتھی شاخ اس کا رخانہ کی وہ مکتوبات ہیں جو حق کے طالبوں یا مخالفوں کی
طرف لکھے جاتے ہیں ۔ چنانچہ اب تک عرصہ مذکورہ بالا میں نوے ہزار سے بھی کچھ زیادہ
خط آئے ہونگے جن کا جواب لکھا گیا بحجر بعض خطوط کے جو فضول یا غیر ضروری سمجھے گئے اور
یہ سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور ہر ایک مہینے میں غالباً تین سو سے سات سو یا ہزار تک
خطوط کی آمد و رفت کی نوبت پہنچتی ہے ۔ ( فتح اسلام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۰ تا ۲۲)
”ہم نے تو خدا کے اذن سے بادشاہان وقت کو دعوت کی یہاں تک کہ قیصرہ ہند
کے ولی عہد کو اسلام کا خط لکھا ۔“
اور قریب تیس ہزار کے اس دعوی کے دکھلانے کے لیے اشتہارات تقسیم کئے
گئے اور آٹھ ہزار انگریزی اشتہار اور خطوط انگریزی رجسٹری کرا کر ملک ہند کے تمام
پادریوں اور پنڈتوں اور یہودیوں کی طرف بھیجے گئے اور پھر اس پر اکتفا نہ کر کے انگلستان
اور جرمن اور فرانس اور یونان اور روس اور روم اور دیگر ممالک یورپ میں بڑے بڑے
پادریوں کے نام اور شہزادوں اور وزیروں کے نام روانہ کئے گئے ۔ چنانچہ ان میں سے
شہزادہ پرنس آف ویلز ولی عهد تخت انگلستان و ہندوستان اور گلیڈسٹون وزیر اعظم اور
جرمن کا شہزادہ بسمارک ہے چنانچہ ان تمام صاحبوں کی رسیدوں سے ایک صندوق بھرا ہوا
ہے۔ (مکتوب بنام منشی مظہر حسین صاحب - الحکم ۲۴ را گست ۱۹۰۱ ء صفحہ ۶ )
ان کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ملکہ وکٹوریہ کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی اور
شاہ افغانستان کو بھی اپنے دعوئی اور اسلامی جہاد کی حقیقت سے اپنے مکتوب کے ذریعہ مطلع کیا۔
لد
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا محکمہ ڈاک
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ۱۹۰۱ء کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور کی خط و کتابت
کے متعلق تحریر فرماتے ہیں:۔
خط و کتابت کا سلسلہ بہت بڑا سلسلہ ہے اور اس سے بہت لوگ فائدہ اُٹھاتے ہیں ۔ یہ سلسلہ
دو مدوں میں منقسم ہے ایک تو وہ خطوط ہیں جو براہ راست حضرت حجۃ اللہ یا حضرت مولوی عبدالکریم صاحب
کے نام آتے ہیں اور دوسرے وہ خطوط ہیں جو حضرت حکیم الامۃ مولا نا مولوی نورالدین صاحب یا
دوسرے لوگوں کے نام آتے ہیں۔ ان خطوط سے ہماری مراد وہ خطوط ہیں جو حضرت اقدس کے متعلق
آتے ہیں۔ حضرت اقدس کے خطوط کا جواب خدا تعالیٰ کی خاص تائید سے حضرت مولوی عبدالکریم
صاحب برابر دیتے ہیں ۔ وہ خطوط جو باہر سے حضرت اقدس اور حضرت مولوی عبدالکریم صاحب
کے نام سے آئے ان کی روزانہ اوسط تمیں تک ہے اس انداز سے سال تمام میں قریباً بارہ ہزار خطوط
آئے۔ اور ان خطوط کی اوسط روزانہ جو حضرت مولوی نورالدین صاحب یا دوسرے لوگوں کے نام
بغرض استفسار ۔۔۔۔ حضرت اقدس آئے ۱۵ ہے یا سالانه ۵۴۷۵ گویا ساڑھے پانچ ہزار کل تعداد
قریباً اٹھارہ ہزار ۔ اور اس قدر خطوط لکھے گئے ہیں ۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کس قدر لوگوں میں
(الحکم ۱۴ رفروری ۱۹۰۲ء صفحه ۱۲)
بذریعہ خطوط اس پاک سلسلہ کی تبلیغ پہنچی ہے۔
نیز تحریر فرماتے ہیں :۔
آج میں دوستوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے محکمہ ڈاک کی تاریخ سنانی چاہتا
ہوں جس سے انہیں معلوم ہوگا کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے خدام کے خطوط کے جواب کا کس
قدر التزام رہتا تھا۔ اوائل میں جب آپ کا کوئی دعوی نہ تھا اور براہین احمدیہ کی تالیف میں مصروف
تھے۔ اُس وقت آپ کا معمول یہ تھا کہ جو خطوط آتے اُن کا جواب آپ خود لکھتے ۔ لکھنے کے لئے
دیسی قلم اور سیاہی استعمال فرماتے اور باریک فرینچ پیپر پر خطوط کا جواب دیتے تھے ۔ یہ خطوط بعض
اوقات بجائے خود ایک مستقل تالیف بن جاتے تھے ۔ جن میں روحانیات اور تصوف کے نہایت
♡
بار یک در بار یک امور پر بحث ہوتی تھی ۔ ایک عرصہ تک یہی انتظام رہا پھر منشی عبداللہ سنوری اور
صاحبزادہ سراج الحق صاحب نعمانی حاضر ہونے لگے تو ان سے بعض خطوط کا جواب لکھوا دیا کرتے۔
رفتہ رفتہ جب سلسلہ وسیع ہوا اور خدا تعالیٰ کے اذن اور الہام سے آپ نے اپنے دعویٰ کا اعلان کر
دیا اور خطوط بھی کثرت سے آنے لگے تب بھی اکثر خطوط کا جواب خصوصاً اپنے مخلص خدام کے خطوط
کا جواب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے ہی قلم سے لکھا کرتے تھے بلکہ بعض دوستوں کے ساتھ تو
آپ کا یہ تعلق تھا کہ آپ نے اپنی زندگی کے آخری ایام تک یا ان میں سے بعض کی زندگی کے آخری
ایام تک اس التزام کو نبھایا کہ ان کے خطوط کا جواب خواہ ایک ہی سطر پر ہو اپنے ہی ہاتھ سے دیا
کرتے ۔ بعض دوستوں کے متعلق نہ صرف محبت اور اخلاص کی بنا پر بلکہ احتیاط کو مد نظر رکھتے ہوئے
جب ان کے نام کوئی کتاب یہ رسالہ یا اشتہار بھیجتے تو اپنے ہاتھ سے پیکٹ بناتے اور اپنے ہاتھ سے
پتہ لکھتے اور ٹکٹ لگاتے اور رجسٹری کرا کر روانہ کرتے ۔ یہ ایک مستقل مضمون ہے جو کسی قدر تفصیل
سے لکھا جانے والا ہے۔ اس وقت میں صرف ایک تمہیدی نوٹ کے طور پر لکھ رہا ہوں ۔
غرض جب دعوے کی عام اشاعت ہوئی اور خطوط کی کثرت ہو گئی ۔ آپ کی مصروفیت کی حدود
سے ڈاک کا کام نکلنے لگا تو حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب ، حکیم فضل دین صاحب اور کبھی
کبھار میرزا خدا بخش صاحب اس کام میں حصہ لیا کرتے تھے ۔ جب حضرت مولوی عبدالکریم
صاحب رضی اللہ عنہ ہجرت کر کے قادیان آ گئے تو مستقلاً یہ کام ان کے سپرد ہو گیا اور ان کی اعانت
کے لئے پیر افتخار احمد صاحب مقرر ہوئے ۔ بیعت یا درخواست ہائے دعا یا دوسرے عام خطوط کا
جواب وہ ایک خاص ہدایت کے ماتحت لکھ دیا کرتے تھے اور دوسرے بعض اہم اور خاص خطوط کا
جواب حضرت مخدوم الملۃ مولا نا عبدالکریم صاحب لکھا کرتے تھے ۔
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کے زمانے کی ایک بہت بڑی خصوصیت یہ تھی جوان
کے ساتھ ختم ہو گئی کہ وہ ہر ہفتے ہفتے کے تمام واقعات پر مشتمل ایک سرکلر لکھا کرتے تھے جس میں
تازہ الہامات اور بعض تقریروں کے اہم اقتباسات اور ایسے امور درج ہوتے تھے جو ایمان اور
بصیرت کو بڑھایا کرتے تھے۔ یہ خطوط کبھی لاہور حضرت منشی تاج دین صاحب رضی اللہ عنہ کے نام
پر ہوتے اور انہیں ہدایت ہوتی کہ پڑھ کر اور دوستوں کو سنا کر سیالکوٹ بھیج دیں یا کبھی حضرت
میر حامد شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کے نام ہوتے اور اسی طرح انہیں ہدایت دی جاتی ۔ حضرت
مولوی عبدالکریم صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خطوط نویسی کے اہم راز کو معلوم کر لیا تھا
جوان کی ایمانی بصیرت اور معرفت پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے
براہ راست تعلقات بڑھانے کا یہی ایک ذریعہ ہے۔ اس لئے انہوں نے جماعت کے قلوب میں یہ
حقیقت پیدا کر دی تھی کہ لوگ کثرت سے خطوط لکھیں اور بار بار لکھیں ۔ چونکہ دعا کے خطوط اکثر آتے
تھے اس لئے حضرت مولوی عبدالکریم دعا کرانے کے طریقوں پر بھی اپنے خطوط میں بحث کر جاتے
تھے۔ پھر اس طریق کو اور بھی آپ نے وسیع کر دیا کہ ہفتہ وار ایک چٹھی الحکم کے ذریعہ شائع کرتے
تھے۔ آپ کی وفات کے بعد یہ کام حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب کے سپرد ہوا ۔ مفتی صاحب
پہلے بھی کبھی کبھار یہ خدمت انجام دیتے تھے ۔ مگر حضرت مخدوم الملۃ کے بعد کلیہ ان کے سپرد یہ کام
کر دیا گیا اور حضرت کی زندگی کے آخری وقت تک ان کے سپر د رہا۔
خطوط کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ معمول تھا جس پر اب تک جب کہ
سلسلہ کا دائرہ بہت وسیع ہو گیا ہے اور خطوط کی تعداد بھی بے حد بڑھ گئی ہے اور بعض اوقات حضرت
المسر
خليفة المسح ایدہ اللہ بنصرہ کی صحت کا اقتضا بھی یہی ہوتا ہے کہ کوئی دوسرا شخص پڑھ کر خلاصے پیش
کرے۔ مگر جو سنت مسیح موعود علیہ السلام نے ڈالی تھی اُسی پر عمل ہو رہا ہے اور وہ یہ تھی کہ آپ تمام
خطوط کو خود پڑھا کرتے تھے۔ خطوں کو کھولنے اور پڑھنے سے پیشتر جب ڈاک کا بنڈل آپ کے
دست مبارک تک پہنچتا تو اجمالی طور پر تمام خطوط کو سامنے رکھ کر دعا کر لیتے کہ جن مقاصد اور اغراض
کے لئے دوستوں نے لکھا ہے اللہ تعالیٰ ان دوستوں کو ان مقاصد میں با مراد کرے۔
الفاظ کیا ہوتے تھے وہ میں نہیں کہہ سکتا مگر مفہوم یہ ہی ہوتا تھا ۔ اس لئے بار ہا آپ نے اپنی
مجالس میں فرمایا کہ جب خطوط آتے ہیں تو میری عادت ہے کہ میں سب کے لئے دعا کر لیتا ہوں ۔
A
پھر آپ ایک ایک خط کو کھولتے اسے پڑھتے جاتے اور اس کے ساتھ ہی راقم الحروف کے مقاصد
کے لئے دعا بھی فرماتے جاتے ۔ تمام خطوط پڑھ چکنے کے بعد کا تب الخطوط کے حوالے اُس وقت
فرماتے جب آپ نماز ظہر میں تشریف لاتے اور اور جن ایام میں ڈاک ظہر کے بعد آتی تھی تو تو عصر کے
بعد دیتے ۔ چونکہ خطوط کا پلندہ آپ کے رومال سے بندھا ہوا جیب میں ہوتا تھا تو نماز میں بھی دعا
فرماتے ۔ وہ خطوط جب محکمہ ڈاک میں جاتے تو مغرب کی نماز سے پہلے ایک فہرست اسم وار دعا
کرانے والوں کی ان خطوط کی بنا پر تیار ہوتی ۔ یا اگر کسی نے کوئی درخواست دستی دی ہوتی تو اس کا
نام بھی اس فہرست میں درج ہوتا۔ اس طرح پر وہ فہرست پھر حضرت کی دعا کی محرک ہوتی اور آپ
ان کے لئے پھر اپنی مخصوص عبادت کی گھڑیوں میں دعا فرماتے ۔ ان خطوط کے جواب میں لکھا جاتا
کہ دعا کی گئی ہے۔ خطوط خطوط کے جواب میں جب حضرت خود اپنے ہاتھ سے لکھتے تو آپ کا معمول تھا کہ
عام طور پر اپنے دوستوں کو حسی فی الله اخویم اور مکرمی فلاں سے خطاب فرمایا کرتے خواہ کوئی شخص
عرف عام کے لحاظ سے کتنے ہی چھوٹے درجے کا ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُن کو بھی
ہمیشہ اکرام و احترام کے الفاظ سے یاد فرمایا کرتے تھے ۔ آپ کی عادت میں تھا ہی نہیں کہ کسی کا
صرف نام لکھا کریں بلکہ کوئی تعظیمی لفظ شامل کر لیا کرتے تھے اور جمع کا صیغہ بغرض تعظیم استعمال
فرماتے ۔ یہ تمام امور آپ کے مکتوبات میں نمایاں ہیں جن کی کچھ جلدیں میں شائع کر چکا ہوں اور کچھ
الحکم میں شائع ہو رہے ہیں اور یہ تو میں تحدیث بالنعمت کے طور پر کہتا ہوں کہ مکتوبات کے مخفی خزانے کو
شائع کرنے کی سعادت مجھے ہی ملی ۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ ثُمَّ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ -
میں اس مضمون کو ختم کرتے ہوئے دوستوں سے التماس کرتا ہوں کہ جو اس مضمون کو پڑھے اگر اس
کے پاس یا اس کے کسی دوست کے پاس حضرت مسیح موعود کا کوئی مکتوب ہو تو اس کی اصل یا نقل
برے پاس بھیج دیں تا کہ اُسے میں شائع کر دوں اور اس طرح پر ہم دونوں اجر عظیم کے مستحق
ہونگے“ ۔ ( الحکم ۲۱ فروری ۱۹۳۴ ء صفحہ ۶ )
حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب فرماتے ہیں ۔
۲۱ فروری ۱۹۳۴ء کے الحکم میں عرفانی صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
محکمہ ڈاک کا ذکر کیا ہے چونکہ عاجز راقم بھی اس خدمت پر ایک عرصہ تک مامور رہا اس واسطے ڈاک
کے متعلق میں بھی چند باتیں عرض کرنے کا ثواب حاصل کرنے کا آرزومند ہوں ۔
ڈاک خانہ سے پوسٹ مین ڈاک براہِ راست حضرت صاحب کے پاس لے جایا کرتا تھا۔
حضور کا کوئی خادم یا خادمہ پوسٹمین کے آواز دینے سے دروازہ پر آ کر ڈاک اندر لے جاتا تھا۔ بعض
دفعہ حضور خود ہی تشریف لے آتے اور پوسٹمین سے ڈاک لے جاتے ۔ تمام خطوط کھولتے ، پڑھتے
بعض پر کچھ نوٹ کر دیتے کہ کیا جواب لکھا جائے ۔ بعض بغیر نوٹ کے میرے پاس بھیج دیتے اور بعض
اپنے پاس رکھ لیتے اور خود دست مبارک سے اُن کے جوابات لکھتے ۔ ایسے خطوط عموماً سیٹھ عبدالرحمن
صاحب مرحوم مدراسی کے ہوتے یا حضرت مولوی عبداللہ صاحب مرحوم سنوری کا خط یا بعض
احمد یان کپورتھلہ کے خطوط جو پُرانے مخلصین میں سے تھے۔ ایسے خط بھی عموماً لفافہ میں بند کر کے پتہ
لکھنے کے واسطے مجھے بھیج دیا کرتے تھے ۔
جب پہلے پہل ڈاک میرے سپرد ہوئی تو وہ مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم و مغفور کے ایک
دفعہ سیالکوٹ تشریف لے جانے کے وقت تھی۔ جب میں نے خطوط کو دیکھا تو اکثر خطوط
درخواست دعا کے لئے تھے اور میں نہیں جانتا تھا کہ اس کا کیا جواب دوں ۔ اس واسطے میں نے اُن
سب کی ایک فہرست بنائی اور ایک نقشہ بنا کر اس میں ہر شخص کا نام اور مقام اور مطلب درخواست دعا
درج کیا اور فہرست اندر بھیج دی ۔ مگر حضور نے وہ فہرست واپس کی اور نہ اس کے متعلق کچھ فرمایا۔
دوسرے دن میں نے پھر ویسی ہی ایک فہرست بنائی اور اندر بھیج دی۔ وہ فہرست بھی اندر ہی رہی
اور کچھ جواب نہ آیا۔ تیسرے دن میں نے پھر بعد نماز زبانی عرض کیا ۔ تب حضور نے فرمایا۔
ایسے اصحاب کو لکھ دیا کریں کہ دعا کی گئی کیونکہ میں خط اپنے ہاتھ سے نہیں رکھتا
کہ جب تک کہ دعا نہ کرلوں اور اب آپ فہرست بنا کر بھیجتے ہیں تو فہرست آگے رکھ کر پھر
دعا کر دیا کرتا ہوں اس طرح اب دو دفعہ دعا ہو جاتی ہے۔
میں یہ سن کر بہت خوش ہوا کہ میری اس تجویز سے دوستوں کے واسطے دوبارہ دعا ہو جاتی ہے
اور میں نے اس سلسلہ کو جب تک ڈاک میرے پاس رہی جاری رکھا ۔ جب حضرت مولوی عبد الکریم
صاحب رضی اللہ عنہ واپس تشریف لائے تو پھر ڈاک اُن کے پاس جانے لگی لیکن اُن کی وفات کے
بعد شیخ رحمت اللہ صاحب کی تحریک پر ڈاک پھر میرے سپرد ہوئی تو پھر میں نے اس فہرست کا سلسلہ
جاری کیا اور اخیر تک وہ جاری رہا۔
رض
جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال پر حضرت خلیفہ اول مولوی حکیم نورالدین
صاحب نے بھی ڈاک کا کام بدستور میرے سپرد ہی رہنے دیا تو میں نے اُن کی خدمت میں بھی ایسی
ہی فہرست بنا کر بھیجنی شروع کی حضرت مولانا صاحب اس فہرست کو اپنے سرہانے رکھ لیتے تھے اور
تہجد کے وقت اس فہرست کو ہاتھ میں لے کر ایک ایک کا نام دیکھتے اور دعائیں کرتے ۔ بعض شب تہجد
کے وقت میں آپ کے پاس پہنچ جایا کرتا تھا۔
جن خطوط پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے کچھ نوٹ نہیں ہوتا تھا اُن کے متعلق میں
دریافت کر لیا کرتا تھا کہ اس کا کچھ جواب دیا جائے جن خطوط میں مسائل دریافت کئے ہوتے تھے
اُن کے جواب بعض دفعہ خود لکھا دیا کرتے تھے لیکن اکثر یہ فرماتے تھے کہ مولوی صاحب سے پوچھ
لیں ( مولوی صاحب مراد حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب ہوتی تھی ) عموما اکثر دوست اپنے
مولود بچوں کے نام تبرکاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے دریافت کرتے تھے اور میں
حضرت صاحب سے پوچھ کر نام لکھ دیا کرتا تھا لیکن کچھ عرصہ کے بعد حضور نے مجھے فرمایا : ۔
د مفتی صاحب آپ کو اجازت ہے کہ آپ ہماری طرف سے بچوں کے نام رکھ دیا کریں۔
عموماً حضرت صاحب ڈاک کسی خادم کے ہاتھ میرے پاس بھیج دیا کرتے تھے مگر بعض دفعہ خود ہی
اپنے ہاتھ میں ڈاک لئے ہوئے نماز ظہر کے واسطے باہر تشریف لاتے تو جو کھڑ کی حضور کے کمروں سے
مسجد مبارک میں کھلتی ہے اس سے نکلتے ہی مجھے آواز دیتے کہ یہ ڈاک ہے۔ کوٹ قیصرانی کے بزرگ
وو
سردار امام بخش صا ۔ صاحب مرحوم جو بہت ہی مخلص احمدی تھے ایک دفعہ فرمانے لگے ۔ پرانے صوفیا کے طرز
پر ہر ایک بزرگ کا کوئی معشوق ظاہری بھی ہوتا ہے اور اگر یہ بات درست ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے معشوق مفتی محمد صادق صاحب معلوم ہوتے ہیں کیونکہ اکثر جب حضرت صاحب آتے ہیں تو
سب سے پہلے یہی کہتے ہیں کہ : " مفتی صاحب کہاں ہیں۔ اس کی وجہ تھی کہ حضور مجھے روزانہ ڈاک
دیتے اور اس کے متعلق ہدایات فرماتے ۔ اس طرح سب سے اوّل مجھے حضور سے باتیں کرنے کا
موقع ملتا تھا۔ ان ایام میں عموماً اوسط ڈاک ہیں خط روزانہ ہوتے تھے لیکن جن ایام میں کوئی پیشگوئی
پوری ہوتی یا نشان ظاہر ہوتا تو ان دنوں میں خطوط کی تعداد بہت بڑھ جاتی تھی۔ ڈاک کے کام کے
واسطے حضور نے میرے ساتھ مکرمی حضرت پیر افتخار احمد صاحب کو بطور مددگار کے مقرر کیا ہوا تھا۔ بعض
خط میں انہیں جواب لکھنے کے واسطے دے دیتا تھا وہ لکھ کر میرے دستخط کرا لیتے تھے۔ بعض دوست جو
اس امر کے بہت ہی مشتاق ہوتے تھے کہ حضور کے دستخط مبارک کا خط انہیں ملے انہیں اگر حضرت
صاحب به سبب کم فرصتی خود خط نہ لکھ سکتے تو میں لکھ کر حضور سے دستخط کرالیتا تا کہ ان کے واسطے کچھ تشفی
اور خوشی کا موجب ہو۔ جن خطوط کا جواب عام معلومات کے واسطے مفید ہوتا وہ میں عموماً اخبارات بدر
اور الحکم میں چھپوا دیا کرتا تھا تا کہ عوام کو فائدہ ہو اور مجھے بھی ثواب حاصل ہو۔
ابتداء میں جب کہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم ہجرت کر کے قادیان میں نہیں آئے
ہوئے تھے تو ڈاک کا کام حضرت پیر سراج الحق صاحب کے سپر د بھی کچھ عرصہ رہا۔ اس سے قبل
حضرت صاحب خود ہی تمام خط و کتابت کا کام کرتے تھے اور بعض دفعہ خطوط حضور کی علالت کے سبب
جمع ہو جاتے تو بعض دوستوں کو بلا کر فرمایا کرتے تھے کہ خط بہت جمع ہو گئے ہیں آپ لوگ اکٹھے بیٹھ
کر ان کو ھولو اور پڑھو اور جو ضرورت ہو مجھ سے پوچھ لو ۔ ان سب کے جواب لکھ دو ۔ چنانچہ ایک
دفعہ ایسا ہی چند احباب مل کر ڈاک دیکھ رہے تھے کہ ایک لفافہ میں سے رجسٹری شدہ بھی نہ تھا مبلغ
تین سو روپے کے نوٹ نکلے جو خط کے ساتھ حضرت صاحب کی خدمت میں پیش کر دیئے گئے ۔
( الحکم کے امتی ۱۹۳۴ء صفحہ ۱۱)
کی تھی جس کی تفصیل درج ہے ۔
جلد اول
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ان مکتوبات کو
مرتب فرما کر گیا رہ جلدوں میں شائع فرمایا تھا اور ایک جلد محترم ملک صلاح الدین صاحب نے شائع
میر عباس علی لدھیانوی کے نام خطوط
جلد دوم
آریوں ، برہمو سماج اور عام ہندوؤں کے نام خطوط
جلد سوم
پادریوں کے نام خطوط
جلد چهارم
مولوی محمد حسین بٹالوی کے نام خطوط
جلد پنجم حصہ اول حضرت سیٹھ عبد الرحمن مدراسی کے نام خطوط
عبدا
جلد پنجم حصہ دوم حضرت خلیفہ المسیح الاول کے نام خطوط
جلد پنجم حصہ سوم حضرت چوہدری رستم علی صاحب کے نام خطوط
جلد پنجم حصہ چہارم حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے نام خطوط
جلد حجم حصہ جم متفرق صحابہ کے نام جن میں مذکورہ بالا صحابہ کے نام بعض خطوط بھی ہیں ۔
جلد ششم
غیر احمدی علماء کے نام خطوط
بلد هفتم مرتبہ ملک صلاح الدین صاحب ۔ متفرق صحابہ کے نام خطوط
حضرت عرفانی صاحب نے انہیں جس ترتیب سے شائع کرنے کا پروگرام بنایا تھا خطوط کی عدم
دستیابی اور مالی وسائل کی کمی کے پیش نظر اس پر پوری طرح عمل نہیں ہو سکا تھا۔ آپ نے متعدد
پر فرمایا ہے کہ ان کا پہلا مقصد تو ان خطوط کو محفوظ کرنا ہے تا کہ یہ امانت جماعت کی اگلی
وو
نسلوں تک پہنچ سکے ۔ چنانچہ مکتوبات احمد یہ کی جلد ششم کے صفحہ ۱۴۶ پر آپ تحریر فرماتے ہیں :۔
مجھے افسوس ہے کہ میری مصروفیت نے مکتوبات کی ترتیب میں ایک نقص پیدا کر دیا تاہم میرا مقصد جمع
کر دینے کا ہے میرے بعد لوگ آئیں گے جو ان مکتوبات کی ترتیب مختلف عنوانات کے ذیل کریں گے۔
صد سالہ احمد یہ خلافت جو بلی کے مبارک موقع پر
حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
الله
کے مکتوبات نئی ترتیب کے ساتھ تین جلدوں میں شائع کر رہی ہے۔ اس نئی ترتیب میں حضرت عرفانی
صاحب کے جمع کردہ خطوط میں سے کسی خط کو چھوڑا نہیں گیا بلکہ ہر صحابی کے نام مختلف جلدوں میں
آئے ہوئے خطوط کو ایک جگہ اور تاریخ وار ترتیب دیا گیا ہے ۔ بعض ایسے مکتوبات جو حضرت عرفانی
صاحب ریکارڈ میں نہیں لا سکے تھے وہ بھی شامل کئے گئے ہیں ۔ ان نئے شامل کئے جانے والے
مکتوبات پر کا نشان لگایا گیا ہے۔
ہے۔
التو بات احمد کی دی جانے والی ترتیب کی تفصیل درج ذیل ہے۔
جلد اول
ا۔ آریوں ، برہمو سماج اور عام ہندوؤں کے نام خطوط
۲۔ عیسائی پادریوں کے نام خطوط جن میں فتح مسیح ، آتھم کے علاوہ ڈوئی اور پکٹ بھی شامل ہیں ۔
۔ غیر احمدی علماء کے نام خطوط جن میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ، مولوی رشید احمد
صاحب گنگوہی ، مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری اور مولوی عبدالجبار صاحب غزنوی وغیرہ
کے نام خطوط بھی شامل ہیں ۔
۴۔ میر عباس علی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط ۔ ان مکتوبات کا موضوع تصوف ہے۔
۵۔ تصوف کے مسئلہ وحدت الوجود کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین
مکتوبات بنام منشی مظفر حسین صاحب بھی اس جلد میں شامل کر دیئے گئے ہیں ۔
جلد دوم
صحابہ رضوان اللہ عنہم کے نام خطوط
ا۔
حضرت خلیفہ المسح الاول کے نام خطوط
حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے نام خطوط
حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی کے نام خطوط
لد
حضرت چوہدری ر چوہدری رستم علی صاحب کے نام خطوط
الد
جلد سوم
ا۔
حضرت صوفی احمد جان صاحب کے نام خطوط
۲ حضرت منشی ظفر احمد صاحب اور کپورتھلہ کے دیگر صحابہ کے نام خطوط
حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب کے نام خطوط
رت پیر سراج الحق صاحب نعمانی کے نام خطوط
حضرت منشی محمد عبد اللہ سنوری صاحب کے نام خطوط
لد
A
و۔
حضرت
حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحب کے نام خطوط
رض
حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کے نام خطوط
حضرت مولوی غلام حسن خانصاحب پشاوری کے نام خطوط
متفرق صحابہ کرام کے نام نئے ملنے والے خطوط
جناب حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ عنہ جماعت کے شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں
نے انتہائی نامساعد حالات ، مالی دشواریوں اور مصروفیت کے باوجود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
یہ گرانقدر خطوط پہلے اپنے اخبار الحکم میں اور پھر کتابی صورت میں جمع فرمائے ۔
اس سلسلہ میں جناب ملک صلاح الدین صاحب نے بھی مکتوبات احمد یہ جلد ہفتم مرتب کی اور
اس میں متفرق صحابہ کرام کے نام خطوط کو جمع کیا ہے ۔
مکتوبات کے موجودہ ایڈیشن اور انتہائی نازک کام یعنی خطوط کی ترتیب نئے خطوط کی تلاش ،
عربی اور فارسی خطوط کے تراجم اور پروف ریڈنگ میں
صاحب مربی سلسلہ نے کام کیا ہے۔ احباب ان سب واقعین زندگی کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں ۔
یکم فروری ۲۰۰۸ء