عرض حال

مکتوبات احمد (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
عرض حال
الحمد لله رب العالمين والصلوة والسلام على رسوله محمد الامين
وخاتم النبيين وعلى اله واصحابه الطيبين وعلى خلفائه الراشدين۔
اما بعد خاکسارایڈیٹر الحکم نہایت خوشی اور مسرت قلبی سے اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ جب سے
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے اس کو اس چشمہ ہدایت کی طرف رہنمائی فرمائی اور اپنے فضل
ہی سے اس کے ہاتھ میں قلم اور دل و دماغ میں قوت بخشی اور اسے سلسلہ کی قلمی خدمت کے لئے جوش
عطا فرما یا تب ہی سے اس کو یہ آرزو رہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات اور مکتوبات
کو جمع کروں محض فضل ربانی ہی نے اس کی دستگیری کی اور اس کو اس خدمت کے ایک حد تک قابل
کر دیا۔ الحکم کے ذریعہ اس سلسلہ میں بہت بڑا کام ہو چکا ہے اور پُرانی تحریروں کے جمع کرنے
میں بھی اس حد تک کامیابی ہوئی کہ آج میں اس سلسلہ میں یہ تیسرا مجموعہ شائع کرنے کی توفیق پاتا
ہوں ۔ والحمد للہ علی ذالک
مکتوبات کے سلسلہ میں اس وجہ سے پہلی جلد کی اشاعت کے وقت خیال کیا گیا تھا کہ
دوسری جلد حضرت مد حضرت خلیفة امسیح مد ظله العالی کے مکتوبات کی ہو گی مگر بعد میں میری رائے ترتیب
کے متعلق یوں ہوئی کہ پہلے ان جلدوں کو شائع کرنا چاہئے جو مختلف مذاہب کے ہادیوں اور لیڈروں
کے نام کے مکتوبات ہیں ۔ چنانچہ اس جلد میں ان مکتوبات کو جمع کیا گیا ہے جو ہندو، آریہ اور براہمو
لوگوں کے نام ہیں ۔ تیسری جلد میں وہ مکتوبات اِنْ شَاءَ اللہ ہونگے جو عیسائی مذہب کے لیڈروں
کے نام آپ نے لکھے ہیں ۔ غالباً اس امر کا اظہار بھی ضروری ہے کہ ۲۴ / دسمبر ۱۹۰۸ء میں پہلی جلد

شائع ہوئی تھی اور قریباً چار سال بعد دوسری جلد شائع ہوتی ہے۔ اس توقف اور تعویق کا موجب
ظاہری وہ مالی مشکلات تھیں جو کارخانہ الحکم کو بوجہ خسارہ مشین پیش آئیں لیکن اب چونکہ میرے مکرم
بھائی منشی محمد وزیر خان صاحب اور سیئر نے جو سلسلہ کے ایک مخلص اور جو شیلے ممبر ہیں اور میرے ساتھ
اُنہیں دیرینہ محبت ہے اس سلسلہ تالیفات مکتوبات میں مدد کرنے کا وعدہ فرمایا ہے اس لئے میں اُمید
کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو باقی جلد میں جلد شائع ہوسکیں گی ۔ والا مر بيد الله
احباب اگر اس سلسلہ تالیفات کی خریداری میں میری حوصلہ افزائی کریں تو خدا کے فضل
سے وہ وقت قریب آ سکتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی تائید اور توفیق سے اُس عظیم الشان کام کو شروع
کر دوں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سوانح عمری کا کام ہے ۔ یہ سوانح عمری
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح عمری ہی نہ ہو گی بلکہ یہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کی ایک تاریخ ہو گی ۔
یہ معمولی محنت کا کام نہیں ۔ اس کے لئے ایک خاص اسٹاف کی ضرورت ہوگی اور ہزاروں ہزار
صفحات کی ورق گردانی اور واقعات کا جمع کرنا اور تالیف و ترتیب کا کام ہوگا۔ میں اپنے مخلص
احباب کا شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے اس کا اہل سمجھتے ہیں اور میں خدا تعالیٰ کے اس فضل کا شکر گزار
ہوں ۔ میں اس امر کا اظہار بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح کا میٹریل
میں نے قریباً جمع کر لیا ہے۔ اس کی ترتیب اور طبع ہی کا کام اب باقی ہے اور یہ اس وقت شروع ہو
سکے گا جب اللہ تعالیٰ ایسے مخلص قلوب کو تحریک کرے گا جو اس راہ میں اپنا مال شار کرسکیں ۔ساری
توفیقیں اللہ کو ہی ہیں ۔ یہ کتاب صرف ایک ہزار چھاپی گئی ہے جس قد ر جلد احباب اس کی اشاعت
میں حصہ لیں گے اسی قدر جلد وہ مجھے دوسری جلد کی اشاعت کا موقعہ دیں گے ۔
والسلام
احقر یعقوب علی تراب احمدی
ایڈیٹر الحکم قادیان
دفتر الحکم قادیان دارالامان ۲۴ دسمبر ۱۹۱۲ء

آج 10 میں سے 10 باقی