مکتوبات بنام حضرت سیٹھ عبدالرحمٰن صاحب مدراسیؓ
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
VI
(۳) مکتوبات بنام حضرت سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی
آپ تجارت پیشہ اور کاروباری طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام آپ کے
بارہ میں تحریر فرماتے ہیں۔
اور وہ گروہ مخلص جو ہماری جماعت میں سے کاروبار تجارت میں مشغول ہے ان میں سے ایک حسی فی اللہ
سیٹھ عبدالرحمن صاحب تاجر مدراس قابل تعریف ہیں اور انہوں نے بہت سے موقع ثواب کے حاصل کئے
ہیں ۔ وہ اس قدر پر جوش محب ہیں کہ اتنی دور رہ کر پھر نزدیک ہیں اور ہمارے سلسلہ کے لنگر خانہ کی بہت سی
مدد کرتے ہیں اور ان کا صدق اور ان کی مسلسل خدمات جو محبت اور اعتقاد اور یقین سے بھری ہوئی ہیں تمام
جماعت کے ذی مقدرت لوگوں کے لئے ایک نمونہ ہیں ۔ کیونکہ تھوڑے ہیں جو ایسے ہیں ۔ وہ ایک سو روپیہ
ماہواری بلا ناغہ بھیجتے ہیں اور آج تک کئی دفعہ پانسور و پیر تک یکمشت محض اپنی محبت اور اخلاص کے جوش سے
بھیجتے رہے ہیں اور جو ایک سو روپیہ ماہواری ہے وہ اس سے علاوہ ہے ۔ ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۳۰۹)
اس جلد میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی کے نام
۹۶ خطوط شامل ہیں ۔
۴۔ مکتوبات بنام حضرت چوہدری رستم علی صاحب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کے بارہ میں تحریر فرماتے ہیں۔
حبی فی الله منشی رستم علی ڈپٹی انسپکٹر پولیس ریلوے۔ یہ ایک جوان صالح اخلاص سے بھرا ہوا
میرے ۔ رے اول درجہ کے دوستوں میں سے ہے۔ اُن کے چہرے پر ہی علامات غربت و بے علامات غربت و بے نفسی واخلاص
ظاہر ہیں۔ کسی ابتلاء کے وقت میں نے اس دوست کو متزلزل نہیں پایا۔ اور جس روز سے ارادت کے ساتھ
انہوں نے میری طرف رجوع کیا اس ارادت میں قبض اور افسردگی نہیں بلکہ روز افزوں ہے۔“
آپ کی مالی قربانی اور خدمات کا اندازہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آپ کے نام اس مکتوب سے ہوتا ہے۔
تمام جماعت میں ایک آپ ہی ہیں جو اپنی محنت اور کوشش کی تنخواہ کا ایک ربع ہمارے سلسلہ کی امداد میں
خرچ کرتے ہیں ۔ آپ کو اس صدق و ثبات کا خدا تعالیٰ بدلہ دیوے۔ آمین ۔ (مکتوب نمبر ۲۴۷)
VII
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے چوہدری رستم علی صاحب کے نام خطوط کی تعداد ۲۷۸ ہے۔
اس جلد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چار صحابہ کبار کے نام خطوط کی کل تعداد ۵۶۸ ہے۔
مکتوبات احمد یہ جلد سوم میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان خطوط کو شائع کیا جا رہا ہے جو آپ نے
دیگر صحابہ کو تحریر فرمائے تھے۔
جناب حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ عنہ جماعت کے شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے
انتہائی نامساعد حالات ، مالی دشواریوں اور مصروفیت کے باوجود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے یہ گرانقدر
خطوط پہلے اپنے اخبار الحکم میں اور پھر کتابی صورت میں جمع فرمائے ۔
اس سلسلہ میں جناب ملک صلاح الدین صاحب بھی شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے دور درویشی
میں مکتوبات احمد یہ جلد ہفتم مرتب کی اور اس میں متفرق صحابہ کرام کے نام خطوط کو جمع کیا ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جن خطوط کے عکس دستیاب ہو سکتے ہیں انہیں بھی تبر کا اس جلد میں شامل
کیا جا رہا ہے ۔ جن خطوط کے عکس اس جلد میں شامل ہیں ان کے مکتوب نمبر کے سامنے سٹار“ کا نشان
دے دیا گیا ہے۔
مکتوبات کے اس انتہائی نازک کام یعنی خطوط کی ترتیب ، نئے خطوط کی تلاش اور پروف ریڈنگ میں
اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر
دے۔
۔ احباب ان سب واقعین زندگی
کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ والسلام
۲۲ را پریل ۲۰۰۸ء