مکتوب نمبر ۲
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مکرم و مخدوم حکیم نورالدین صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم
ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ حال صدمہ وفات دول دولخت جگر آں مخدوم
و علالت طبیعت پسر سوم سُن کر موجب حزن و اندوہ ہوا ۔ اللہ تعالیٰ جل شانہ آپ کو صدمہ گزشتہ کی نسبت
صبر عطا فرما دے اور آپ کے قرۃ العین فرزند سوم کو جلد تر شفا بخشے ۔ انشاء اللہ القدیر یہ عاجز آپ
کے فرزند کی شفا کیلئے دعا کرے گا۔ اللہ تعالیٰ مجھ کو اپنے فضل و کرم سے ایسی دعا کی توفیق بخشے جو اپنی
جميع شرائط کی جامع ہو۔ یہ امر کسی انسان کے اختیار میں نہیں ہے صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
اسی کی مرضات حاصل کرنے کیلئے اگر آپ خفیہ طور سے اپنے فرزند دلبند کی شفا حاصل ہونے پر اپنے
دل میں کچھ نذر مقرر کر رکھیں تو عجیب نہیں کہ وہ نکتہ نو از جو خود اپنی ذات میں کریم و رحیم ہے آپ کے
اس صدق دلی کو قبول فرما کر ورطۂ عموم سے آپ کو مخلصی عطا فرماوے ۔ وہ اپنے مخلص بندوں پر ان
کے ماں باپ سے بہت زیادہ رحم کرتا ہے ۔ اس کو نذروں کی کچھ حاجت نہیں مگر بعض اوقات اخلاص
آدمی کا ایسی راہ سے متحقق ہوتا ہے ۔ استغفار اور تضرع اور تو بہ بہت ہی عمدہ چیز ہے اور بغیر اس کے
سب نذریں پیچ اور بے سود ہیں اپنے مولیٰ پر قوی امید رکھو اور اس کی ذات بابرکات کو سب سے
زیادہ پیارا بناؤ کہ وہ اپنے قومی الیقین بندوں کو ضائع نہیں کرتا اور اپنے سچے رجوع دلانے والوں کو
ورطۂ عموم میں نہیں چھوڑتا۔ رات کے آخری پہر میں اُٹھو اور وضو کرو اور چند دوگانہ اخلاص سے
بجالا ؤ اور دردمندی اور عاجزی سے یہ دعا کرو۔
اے میرے محسن اور میرے خدا! میں ایک تیرا ناکارہ بندہ پر معصیت اور
پُر غفلت ہوں ۔ تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور
احسان پر احسان کیا ۔ تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے مستمتع
کیا ۔ سو اب بھی مجھ نالائق اور پُر گناہ پر رحم کر اور میری بیبا کی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور
مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے اور کوئی چارہ گر نہیں۔ آمین ثم آمین
مگر مناسب ہے کہ بروقت اس دعا کے فی الحقیقت دل کامل جوش سے اپنے گناہ کا اقرار اور
اپنے مولی کے انعام اکرام کا اعتراف کرے کیونکہ صرف زبان سے پڑھنا کچھ چیز نہیں جوش دلی
چاہئے اور رقت اور گریہ بھی ۔ یہ دعا معمولات اس عاجز سے ہے اور در حقیقت اسی عاجز کے مطابق
حال ہے ۔
☆
۲۰ را گست ۱۸۸۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
نوٹ نمبرا: اس مکتوب پر حضرت حکیم الامت کا نوٹ ہے ۔ یہ لڑکا اس وقت اس مرض سے بیچ
گیا تھا ۔ پھر دوبارہ سُعال و ام الصبیان میں انتقال کر گیا ۔ اِنَا بِفِرَاقِهِ لَمَحْزُونَ وَ ادْعُو اللَّهَ بَدْلَهُ
نورالدین ۱٫۲ سوج ۱۹۴۳ بکرمی
نوٹ نمبر ۲: اس مکتوب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک دعا مرقوم ہے جو آپ کے مسیح
معمولات سے تھی اور نیز آپ نے قبول ہونے والی دعا کا راز بتایا ہے۔ اس دعا کو پڑھ کر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اندرون خانہ لائف پر ایک قسم کی روشنی پڑتی ہے اور یہ ان ایام کی
بات ہے کہ آپ دنیا میں شہرت یافتہ نہ تھے۔ آپ کا کوئی دعوی نہ تھا۔ کسی سے بیعت بھی نہ لیتے تھے
بلکہ ایک گوشہ گزین کی طرح زندگی بسر کرتے تھے۔ خدا تعالیٰ پر کس قدر یقین اور قبولیت دعا پرکس
قدر بھروسہ تھا۔ اور آپ کے اعمال شب کی حقیقت بھی عیاں ہے نیز حضرت حکیم الامت کا نوٹ بتا تا
ہے کہ وہ بچہ اس وقت بچ گیا اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا کا نتیجہ تھا۔ خدا تعالیٰ نے اس
وقت تقدیر کو ٹال دیا ۔ یہ لڑکا فضل الہی نام حضرت حکیم الامت کی پہلی بیوی میں سے تھا۔ (عرفانی )
الحکم ۲۴ فروری ۱۹۰۰ ء صفحه ۶۰۵
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆