مکتوب نمبر ۳
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے مخلصانہ کلمات سے بے شک خوشبو بلکه جوش راست گفتاری محسوس
ہوتا ہے ۔ جزاکم الله خيرًا آمین ثم آمین ! آپ کی دختر صالحہ کے لئے بھی دعا کی گئی ہے ۔
قرآن شریف کا حفظ کرنا یہ آپ کی ہی برکات کا ثمرہ ہے۔ ہمارے ملک کی مستورات میں یہ فعل
شاید کرامت میں تصور کیا جاوے۔ کیا خوش نصیب والدین ہیں اور نیز وہ لوگ جو تعلق جدید پیدا
کریں گے جن کو اس صاحب شرف سے علاقہ ہے ۔ والسلام علی من اتبع الهدی
۱۱ مارچ ۱۸۸۶ء
مکتوب نمبر ۴
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی و مکرمی اخویم مولوی نورالدین صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت ایک اشتہار دربارہ ازالہ اوہام مخالفین آپ کی خدمت میں مرسل ہے۔ چونکہ آپ
تشبہ فاروقی کے مدعی ہیں اور یہ عاجز بھی بغائت درجہ آپ پر حسن ظن رکھتا ہے اور اپنا مخلص اور دوست اور یہ ہے اور اپنا
جانتا ہے۔ اس لئے آپ کی طرف تعلق خاطر رہتا ہے ۔ جو عنایات خداوند کریم جل شانہ کی اس عاجز
کے شامل حال ہیں ان کے بارے میں ہمیشہ یہی دل چاہتا ہے جو اپنے دوستوں سے کچھ اس میں
سے بیان کرتا رہوں اور بحكم وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ ( الضحى :۱۲) تحدیث نعمت کا
ثواب حاصل کروں ۔ سو آج آپ سے بھی جو میرے مخلص دوست ہیں ایک واقعہ پیشگوئی کا بیان کرتا
ہوں ۔ شاید چار ماہ کا عرصہ ہوا ہے کہ اس عاجز پر ظاہر کیا گیا تھا کہ ایک فرزند قوی الطاقتین ، کامل
الظاهر والباطن تم کو عطا کیا جاوے گا ۔ اس کا نام بشیر ہوگا ۔ سو اب تک میرا قیاسی طور پر خیال تھا کہ
شاید وہ فرزند مبارک اسی اہلیہ سے ہوگا ۔ اب زیادہ تر الہام اس بات میں ہو رہے ہیں کہ عنقریب
ایک اور نکاح تمہیں کرنا پڑے گا اور جناب الہی میں یہ بات قرار پا چکی ہے کہ ایک پارسا طبع اور ن میں یہ بات قرار پاچی ہے
نیک سیرت اہلیہ تمہیں عطا ہو گی ، وہ صاحب اولاد ہوگی ۔ اس میں تعجب کی بات یہ ہے کہ جب یہ
الہام ہوا تو ایک کشفی عالم میں چار پھل مجھ کو دیئے گئے تین ان میں سے تو آم کے پھل تھے ۔ مگر ایک
پھل سبز رنگ بہت بڑا تھا۔ وہ اس جہان کے پھلوں سے مشابہ نہیں تھا ۔ اگر چہ ابھی یہ الہامی بات
نہیں ۔ مگر میرے دل میں یہ پڑا ہے کہ وہ پھل جو اس جہان کے پھلوں میں سے نہیں ہے، وہی
مبارک لڑکا ہے کیونکہ کچھ شک نہیں کہ پھلوں سے مراد اولاد ہے اور جبکہ ایک طرف پارسا طبع اہلیہ کی
بشارت دی گئی ہے اور ساتھ ہی کشفی طور پر چار پھل دئے گئے جن میں سے ایک پھل الگ وضع کا
ہے۔ سو یہی سمجھا جاتا ہے۔واللہ اعلم بالصواب
ان دنوں میں اتفاق نئی شادی کیلئے دو شخصوں نے تحریک کی تھی ۔ مگر جب ان کی نسبت استخارہ
کیا گیا تو ایک عورت کی نسبت جواب ملا کہ اس کی قسمت میں ذلت و محتاجگی و بے عزتی ہے اور اس
لائق نہیں کہ تمہاری اہلیہ ہو۔ اور دوسری کی نسبت اشارہ ہوا کہ اس کی شکل اچھی نہیں ۔ گویا یہ اس بات
کی طرف اشارہ تھا کہ صا صاحب صورت و صاحب سیرت لڑکا جس کی بشارت دی گئی ہے۔ وہ برعایت
مناسبت ظاہری اہلیہ جمیلہ و پارسا طبع سے پیدا ہو سکتا ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب
اب مخالفین آنکھوں کے اندھے اعتراض کرتے ہیں کہ کیوں اب کی دفعہ لڑکا پیدا نہیں ہوا ؟
ان کے ابطال میں ایک دوست نے اشتہارات شائع کئے ہیں ۔ مگر میری دانست میں اس لڑ کے
کے تولد سے پہلے ضروری معلوم ہوتا ہے کہ یہ تیسری شادی ہو جاوے کیونکہ اس تیسری شادی میں
اولا د ہونے کے اشارات پائے جاتے ہیں ۔ غالبا اس تیسری شادی کا وقت نزدیک ہے ۔ اب دیکھیں
کہ کس جگہ ارادہ ازلی نے اس کا ظہور مقدر کر رکھا ہے۔ الہامات اس بارہ میں کثرت سے ہو رہے ہیں
اور ربانی ارادہ میں کچھ جوش سا پایا جاتا ہے ۔ وَاللهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاء وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
اپنی خیر و عافیت سے اطلاع بخشیں ۔ والسلام
از قادیان ۱۸ جون ۱۸۸۶ء
اخبار الحکم ۱۷ رجون ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۶
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
سے
نوٹ : یہ خط نہایت اہم ہے اور یہ ہے اور بعض عظیم الشان پیشگوئیاں اس کے اندر موجود ہیں ۔سب
اوّل یہ کہ خدا تعالیٰ آپ کو چار بیٹے دے گا اور ایک ان میں عظیم الشان ہوگا۔ اس خط سے یہ بھی
معلوم ہوتا ہے کہ کسی الہام الہی سے نہیں بلکہ خود حضرت کا یہ خیال تھا کہ شاید وہ موعود لڑ کا تیسری بیوی
سے ہو جس کو واقعات نے بتایا کہ وہ دراصل اسی پہلی اہلیہ سے ، جس کو خدا تعالیٰ نے اُم المؤمنین
ہونے کا شرف اور عزت بخشی ، پیدا ہونے والا تھا۔
جہاں تک واقعات نے ثابت کیا ہے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ پھل جو اس جہان کا نہ تھا۔ اس
سے مراد در اصل یہ تھی کہ ایک لڑکا تو پیدا ہو گا مگر وہ فوت ہو جائے گا جیسا کہ صاحبزادہ مبارک احمد
صاحب - اللهم اجعلهُ لَنَا فرطًا و شافعت سبز رنگ کا پھل آپ کو دکھایا گیا تھا ۔ اس سے
سبز اشتہار کی حقیقت بھی ظاہر ہو گئی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے سبز رنگ پر کیوں شائع
کیا تھا۔ پھر ایک اور امر نہایت صفائی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فی الحقیقت
خدا کی جانب سے مامور ہو کر آئے تھے اور آپ کے الہامات خدا کا کلام ہی تھے ۔ آپ کو ان پر
کامل یقین تھا اور یہ بھی کہ انبیاء جس طرح الہامات اور پیشگوئیوں کی تعبیر اور تعین میں قبل از وقت خطاء
اجتہادی کر جاتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اس کلیہ سے مستثنیٰ نہ تھے ۔ آپ کو فرزند موعود
کے متعلق اوائل میں یہ اجتہادی غلطی لگ رہی تھی کہ وہ شاید تیسرے نکاح سے پیدا ہو گا ۔ مگر واقعات
نے بتایا کہ ایسا نہیں مقدر تھا۔ اور اس التباس کو دور کرنے کیلئے خدا تعالیٰ نے اس پیشگوئی کو ہی
منسوخ کر دیا اور قضائے معلق کو بھی مبرم بنا دیا ۔ پھر اس خط کی بنا پر اور واقعات کی تائید
سے حضرت اُم المومنین کا مقام شرف ظاہر ہوتا ہے۔ غرض یہ مکتوب گوناگوں امور مہمہ پر مشتمل ہے
اور ہمارے ایمانوں کو تازہ کرنے والا ہے۔ (عرفانی )
ل بخاری کتاب الجنائز