مکتوب نمبر ۱۱
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر 1
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آج عنایت نامہ پہنچا۔ اس عاجز کی یہی رائے ہے کہ آپ نوکری نہ چھوڑیں ۔ اگر اس سے بھی
کم تنخواہ ہو جو آپ کو دیتے ہیں تب بھی اس کو قبول کریں اور ہر ایک کے ساتھ اخلاق اور بُردباری
سے معاملہ کریں ۔ مومن پر یہی لازم ہے کہ بغیر مشورہ کے کوئی امر عجلت سے نہ کر بیٹھے ۔ سو میں آپ کو
یہی مشورہ دیتا ہوں کہ آپ علیحدگی ہر گز اختیار نہ کریں ۔ مجھے اس بات سے افسوس ہوا کہ آپ نے
استعفیٰ کیوں دیا حالانکہ آپ نے لکھا تھا کہ میرا اس علیحدگی میں دخل نہیں ۔ اب بہر حال جہاں تک
ممکن ہے۔ ایسے ارادہ کیلئے کوشش کریں کہ آپ اپنی نوکری پر قائم رہیں ۔ والسلام
نعم المولى ونعم الوكيل
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
نوٹ: اس خط پر کوئی تاریخ درج نہیں ہے مگر ظن غالب یہی ہے کہ یہ ۱۸۸۷ء کا ہی
ہے۔ (عرفانی )
۔☆۔۔۔۔۔۔☆