مکتوب نمبر ۱۲

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب احب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ و
والله معكم اینما کنتم صفحہ ۹۹ سرمہ چشم آریہ میں سہو کا تب سے غلطی ہوگئی ہے یعنی تیرہ سطر
وو
کے اخیر میں بجائے ”کو کو کے سے لکھا گیا ہے اور : ہے اور چودہویں سطر کی ابتداء ابتداء میں بجائے " جائے ” سے“ کے
وو
کو درج ہو گیا ہے ۔ اور سترہ سطر کے اخیر میں لفظ اس کا‘ رہ گیا ہے یعنی بجائے اس عبارت کے
کہ ضرور اور یہ مطلقہ ۔ سے ، یہ چاہئے تھا، ضرور یہ مطلقہ اس سے
غرض یہ تین لفظ کی غلطی کو ، سے اور اس کے موجب اختلال عبارت ہے۔ جیسا کہ قرینہ سے
خود سمجھا جاتا ہے اور ایسی غلطیاں اتفاقاً کہیں نہ کہیں رہ جاتی ہیں ۔ بشریت ہے شاید کا پی نویس سے یا
دوسرے کا تب سے ایسی غلطی وقوع میں آئی۔ لیکن یہ عاجز آں مخدوم کے کارڈ کی عبارت سے پڑھ
کر اور بھی حیران ہوا ہے ۔
آں مخدوم لکھتے ہیں کہ حضرت نے ( یعنی اس عاجز نے ) قضیہ ضرور یہ مطلقہ سے قضیہ دائمہ مطلقہ کو
اخص مطلق قرار دیا گیا ہے۔ یہ عبارت سمجھ میں نہیں آئی کیونکہ قضیہ ضرور یہ مطلقہ کو دائمہ مطلقہ سے اخص
سمجھنا سچ اور صحیح ہے ، جو سہو کا تب سے بالعکس لکھا گیا۔ چنانچہ منطقین کا یہی قول ہے ۔ والنسبة بين
الدائمة والضرورية ان الضرورية اخص من (الدائمة) مطلقا لان مفهوم الضرورية امتناع
انفكاك النسبة عن الموضوع ومفهوم الدوام شمول النسبة في جميع اللازمة والاوقات
مع جواز امکان انفكاكها
اصل کارڈ مرسل ہے اگر اس میں کچھ سہو تو اطلاع بخشیں کیونکہ مجھ کو بوجہ استغراق جانب ثانی ان
علوم میں تو غل نہیں رہا۔
علاج کسل مرض کسل اور حزن اگر عوارض اور اسباب جسمانی میں سے ہو، تو آپ تدبیر
اور علاج اس کا مجھ سے بہتر جانتے ہیں اور اگر اسباب روحانی سے ہے تو اس سے بہتر کوئی علاج
نہیں ۔ جو اللہ جل شانہ نے فرمایا ہے ۔

إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا
وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ۔ نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ
الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِىَ أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُوْنَ۔
نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ ۔
سو خدا تعالیٰ کو اپنا متوتی اور متکفل سمجھنا اور پھر لازمی امتحانوں اور آزمائشوں سے متزلزل نہ ہونا
اور مستقیم الاحوال رہنا بھی خوف اور حزن کا علاج ہے۔
حکم جاناں چو نیست زخم مروز
جاں اگر بسوزدت گو بسوز
والسلام
خاکسار
غلام احمد
آپ کی ملاقات کا از بس شوق ہے ۔ اگر وطن جانے کا اتفاق پیش آ جاوے تو ضرور مجھ کو مل کر
جاویں۔
نوٹ: اس خط پر بھی کوئی تاریخ درج نہیں ہے مگر سرمہ چشم آریہ کی بعض اغلاط کی اصلاح
کے متعلق ذکر بتاتا ہے کہ یہ خط سرمہ چشم آریہ کی اشاعت کے بعد کا ہے اور یقیناً ۱۸۸۷ء کا
ہے ۔ اس خط کے مطالعہ سے بعض خاص باتوں پر روشنی پڑتی ہے۔
اول : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طبیعت میں کامل درجہ کی انکساری اور صاف باطنی ہے۔
دوم : حضرت حکیم الامۃ کی طبیعت میں کمال درجہ کا ادب حضرت کیلئے ہے۔ انہوں نے جو کارڈ ایک
علمی امر کی دریافت کے متعلق لکھا ہے اسے واپس منگوا لیا کہ مبادا وہ ادب کے خلاف نہ ہو اور
معترضا نہ رنگ اس میں نہ پایا جاوے۔ اور ایسی یادگار ایک قبیح یادگار ہو گی ۔
سوم : یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس وقت اپنی تمام تر توجہ الی اللہ رکھتے تھے اور
خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر دکھ اور تکلیف کو پوری لذت اور ذوق سے برداشت کرنے کی اہلیت حاصل کر
چکے تھے اور اسی لئے ہر قسم کے حزن اور کسل کے مقام سے نکل کر آپ جنت میں تھے ۔ (عرفانی )
ا حم السجدہ : ۳۱ تا ۳۳

آج 10 میں سے 10 باقی