مکتوب نمبر ۲۰
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۲۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمۂ تعالی ۔
عنایت نامہ پہنچ کر باعث ممنونی ہوا مجھ کو آں مخدوم کے ہر ایک خط کے پہنچنے سے خوشی پہنچتی ہے
کیونکہ میں جانتا ہوں خالص دوستوں کا وجود کبریت احمر سے عزیز تر ہے اور آپ کا دین کیلئے جذبہ
اور ولولہ اور عالی ہمتی ایک فضل الہی ہے جس کو میں عظیم الشان فضل سمجھتا ہوں اور میں دعا کرتا ہوں
کہ اللہ جلشانہ آپ سے اپنے دین میں پہلے درجہ کی خدمتیں لیوے۔ حکیم فضل دین صاحب بھی بہت
ہی عمدہ آدمی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر بخشے ۔ اگر ملاقات ہو تو آپ سلام مسنون پہنچا دیں ۔
۲۵ را پریل ۱۸۸۷ء
مکتوب نمبر ۲۱
خاکسار
غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی و مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمۂ تعالی ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج آپ کا عنایت نامہ پہنچ کر مضمون مندرجہ معلوم ہوا۔ مجھ کو بند و بست مطبع و دیگر مصارف
کے بارے میں بہت کچھ فکر اور خیال تھا جو آپ کے اس مبشر خط سے سب رفع دفع ہوا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ
خير الجزاء واحسن اليكم في الدنيا والعقبى واذهب عنكم الحزن و رضى عنكم و
ارضی ۔ آمین
چند روز ہوئے میں نے اس قرضہ کے تردد میں خواب میں دیکھا تھا کہ میں ایک نشیب گڑھے
میں کھڑا ہوں اور اوپر چڑھنا چاہتا ہوں ۔ مگر ہاتھ نہیں پہنچتا۔ اتنے میں ایک بندہ خدا آیا اُس نے
اوپر سے میری طرف ہاتھ لمبا کیا اور میں اُس کے ہاتھ کو پکڑ کر اوپر کو چڑھ گیا اور میں نے چڑھتے ہی
کہا کہ خدا تجھے اس خدمت کا بدلہ دیوے۔
آج آپ کا خط پڑھنے کے ساتھ میرے دل میں پختہ طور پر یہ جم گیا کہ وہ ہاتھ پکڑنے والا جس
سے رفع تردد ہوا، آپ ہی ہیں کیونکہ جیسا کہ میں نے خواب میں ہاتھ پکڑنے والے کیلئے دعا کی۔ ایسا ہی
برقت قلب خط کے پڑھنے سے آپ کیلئے منہ سے دلی دعا نکل گئی ۔ فَمُسْتَجَابٌ إِنْشَاءَ اللَّهُ تعالى
اگر یہ ممکن ہو میری تحریر پہنچنے پر ماہ بماہ تین سو تک آپ بھیج سکیں یہاں تک کہ چودہ سو پورا ہو
جاوے تو یہ نہایت عمدہ بات ہے ۔ مگر اوّل دفعہ میں پانسو روپیہ بھیجنا ضروری ہے تا ضروری انتظام کیا
جاوے۔ میرا ارادہ ہے کہ یہ کام ماہ رمضان میں جاری ہو جاوے۔ ایک شخص منشی رستم علی نام نے
تین سو روپیہ ڈیڑھ سال کی میعاد پر قرضہ دینا کیا ہے اور بابو الہی بخش صاحب بھی کچھ دینا چاہتے
ہیں ۔ سو جس قدر روپیہ دوسروں کی طرف سے بطور قرضہ آئے گا اُسی قدر آپ کو کم دینا ہوگا ۔ مگر
اصل مدار اس قرضہ کا آپ کے نام پر رہا۔ میں نے آپ کا خط بابوا الہی بخش صاحب کے پاس لاہور
میں بھیج دیا ہے کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ آپ کے انشراح صدر اور علو ہمت اور خلوص اور صدق سے
میرے دوسرے دوست مطلع ہوں ۔
کل ایک خط با بو الہی بخش صاحب کا کسی شخص کی سفارش کے بارہ میں آیا ہے۔ سو وہ خط ارسال
خدمت ہے۔ آپ بپابندی مصلحت جیسا کہ مناسب ہو، ہمدردی کام میں لاویں۔ اگر آپ کے
اشارہ سے کسی مسلمان کی خیر اور بہتری متصور ہو اور خود وہ اشارہ خیر محض ہو ۔ فتنہ سے خالی ہو تو بلا شبہ
موجب ثواب ہے کہ خَيْرُ النَّاسِ مَنْ يَنْفَعُ النَّاسَ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
۲ رمتی ۱۸۸۷ء
خاکسار
غلام احمد از قادیان
میری لڑکی دو ماہ سے بعارضہ تپ و اسہال و ورم وغیرہ عوارض و شدت عطش مبتلا ہے۔ تین سو
کے قریب دست آچکے ہیں اور تین مسہل بھی دئے گئے اور جونکیں لگائی گئیں ۔ چونکہ تپ محرقہ تھا اور
زبان سیاہ ہو گئی تھی ۔ اس لئے ایک نسخہ شیخ کے موافق چھ سات دفعہ کا فور بھی سلجبین اور شیرہ خیارین
کے ساتھ دیا گیا اور شربت بنفشہ و نیلوفر و دیگر برودات بہت دئے گئے ۔ اب تپ تیز تو نہیں اور ورم
میں بھی تخفیف ہے لیکن پھر بھی کسی قدر تپ اور پیاس باقی ہے۔ بدن بہت دبلا ہو رہا ہے میرا ارادہ
ہے کہ سفوف ست گلوشربت دینار کے ہمراہ دوں مگر ست گلو عمدہ نہیں ملتی اور نہ ریوند چینی خالص ملتی
ہے۔ لڑکی کی عمر ایک برس اور دو ماہ کی ہے۔ اس عمر میں اس غضب کی حرارت پیدا ہو گئی کہ دس بوتلیں
دو
بید مشک کی اور قریب بوتل کے سکنجبین اور لعاب اسبغول اور شیرہ خیارین اور چھ سات دفعہ کا فور دیا
ا
گیا ۔ مگر ابھی حرارت باقی ہے ۔ دو بوتل شربت بنفشہ اور نیلوفر بھی پلایا۔ ورم میں اب خفت ہے ۔
معلوم ہوتا ہے کہ وہ عارضی تھی ۔ مگر اب علامات حرارت غالب ہیں ۔ اگر تازہ ست گلو اور ایک تولہ
ریوند چینی دستیاب ہو سکے تو ضرور ارسال فرما دیں ۔ والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
☆