مکتوب نمبر ۲۲
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ عین انتظار میں پہنچا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش و خرم رکھے۔ میں پروردگار جلشانہ کا
شکر ادا نہیں کر سکتا جس نے ایسے صادق اور کامل الوداد دوست میرے لئے میسر کئے ۔ فالحمد لله
علی احسانه
پانچ رساله شحنه حق خدمت شریف میں روانہ کئے گئے ہیں ۔ کتنی مجبوریوں کے پیش آنے کی وجہ
سے میرا ارادہ ہے کہ اپنا مطبع تیار کر کے سراج منیر وغیرہ کتب اس میں چھپواؤں ۔ سو اگر خدا تعالیٰ
نے اس کام کے لئے سرمایہ میسر کر دیا تو جلد پر لیس وغیرہ کا سامان ضروری خرید کر کتابوں کا چھپوانا
شروع کیا جائے ۔ اس طرف اب بشدت گرمی پڑتی ہے ۔ امید ہے کشمیر میں خوب بہار ہو گی ۔ کشمیر کا
تحفہ کشمیر کے بعض عمدہ میوے ہیں جیسے گوشہ بگو کی لوگ بہت تعریف کرتے ہیں مگر وہ میوہ ذخیرہ خور وہ
نہیں ہیں ۔ امید رکھتا ہوں کہ جلد جلد حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے ۔ اللہ تعالیٰ
آپ کو خوش رکھے اور خوشی خورمی سے لاوے اور آپ کے ساتھ رہے ۔ آمین ۔ والسلام
۱۱ رمتی ۱۸۸۷ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ از قادیان
☆