مکتوب نمبر ۲۵

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۲۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی و مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمۂ تعالی ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج عنایت نامہ پہنچ کر موجب خوشی و اطمینان ہوا ۔ جزاکم اللہ خیرا۔ اس عاجر نے بموجب
تحریر ثانی ، جو مولوی کریم بخش صاحب کے خط کے لفافہ پر تھی ، بلا توقف کتابیں بھیج دیں تھیں لیکن
رجسٹری نہیں کرائی گئی تھی ۔ اگر اب تک نہ پہنچی ہوں تو مکرر بھیج دی جائیں ۔ میں نے مطبع کے
بندو بست کیلئے بہت سی فکر کے بعد یہ قرین مصلحت سمجھا کہ بعض دوستوں سے بطور قرضہ کچھ لیا جائے ۔
جس میں سے کچھ پر لیس اور پتھروں کی قیمت پر خرچ آوے اور کسی قدر کا غذ خریدا جائے اور کچھ
أجرت وغیرہ کیلئے جمع رکھا جائے ۔ تو ایسے با اخلاق آدمیوں کے انتخاب کیلئے جب فہرست خریداران
پر نظر ڈالی گئی تو ہزار آدمی میں سے صرف چھ آدمی پر نظر پڑی جن میں سے بعض قوی الاخلاق ہیں اور
بعض کا حال کما حقہ معلوم نہیں ۔ ناچار دردِ دل سے یہ دعا کرنی پڑی ۔
رَبِّ اعْطِنِي مِنْ لَّدُنْكَ أَنْصَارًا فِي دِينِكَ وَاذْهَبُ عَنِّي حُزْنِي وَاصْلِحُ لِي شَانِي
كُلِّهِ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ
امید ہے کہ قرین با جابت ہو۔ اب میں آپ کی خدمت میں مفصل ظاہر کرتا ہوں کہ میرا ارادہ
تھا کہ چودہ آدمی منتخب کر کے سو سو روپیہ بطور قرضہ بوعده میعاد ایک سال بعد طبع سراج منیر اُن سے
لیا جاوے۔ یعنی ابتدا میعاد کی اس تاریخ سے ہو جب چھپ چکے ۔ کیونکہ طبع سراج منیر کیلئے چودہ سو
روپیہ تخمینہ کیا گیا ہے کہ اگر یہ صورت انجام پذیر ہو سکے ۔ تو کسی ذی مقدرت دوست پر بوجھ نہیں ہوتا
لیکن افسوس که فهرست خریداران کے دیکھنے سے صرف چھ آدمی ایسے خیال میں آئے جو اس کام کے
لئے انشراح دل سے متوجہ ہو سکتے ہیں اور میرا ارادہ ہے کہ یہ کام بہر حال رمضان شریف میں شروع ہو
جائے اور میں یہ روپیہ لینا صرف قرضہ کے طور پر چاہتا ہوں کہ دوستوں پر تھوڑا تھوڑا بار ہو جو سو روپیہ
سے زیادہ نہ ہو۔ سو اگر ایسا ہو سکے کہ بعض با اخلاص آدمی جو آپ کی نظر میں ہوں اس قرضہ کے دینے
میں شریک ہو جائیں تو بہت آسانی کی بات ہے ورنہ مالک خَزَابِنُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
ا المنفقون : 8

کافی ہے۔ جواب سے جلد مطلع فرماویں کیونکہ میں نے وعدہ کیا ہوا ہے کہ رسالہ قرآنی طاقتوں کا جلوہ
جون کے ماہ میں شائع ہوگا ۔ سو میں چاہتا ہوں کہ اپنے ہی مطبع میں وہ رسالہ چھپنا شروع ہو جائے ۔
مجھے اس قرضہ کے بارہ میں کوئی اضطراب نہیں ۔ میں اپنے دل میں نہایت خوشی اور اطمینان اور سرور
پاتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ میری دعائیں کرنے سے پہلے ہی مستجاب ہیں ۔
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
یہ عاجز اس ہندولڑکے کے لئے انشاء اللہ القدیر دعا کرے گا۔
نوٹ : اس خط پر کوئی تاریخ درج نہیں مگر خطوط کے سلسلہ پر غور کرنے سے معلوم
ہوتا ہے کہ یہ بھی ۱۸۸۷ء کا خط ہے ۔ ( عرفانی )
۔
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*

آج 10 میں سے 10 باقی