مکتوب نمبر ۲۷
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۲۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آج نصف قطعہ نوٹ پانسور و پیہ بذریعہ رجسٹری شدہ پہنچ گیا ۔ اب آں مخدوم کی طرف سے
پانسو ساٹھ روپے پہنچ گئے اس ضرورت کے وقت جس قدر آپ کی طرف سے غمخواری ظہور میں آئی
ہے اس سے جس قدر مجھے آرام پہنچا ہے اس کا اندازہ نہیں کر سکتا ۔ اللہ جلشانہ دنیا و آخرت میں آپ
کو تازہ تازہ خوشیاں پہنچاوے اور اپنی خاص رحمتوں کی بارش کرے ۔
ہے۔ یہ
میں آپ کو ایک ضروری امر سے اطلار ضروری امر سے اطلاع دیتا ہوں کہ حال میں لیکھر ام نام ایک شخص نے میری
کتاب براہین کے رڈ میں بہت کچھ بکواس کی ہے اور اپنی کتاب کا نام تکذیب براہین احمد یہ رکھا
یہ شخص اصل میں نبی اور جاہل مطلق ہے اور بجز گندی زبان کے اور اس کے پاس کچھ نہیں ۔ مگر
معلوم ہوا ہے کہ اس کتاب کی تالیف میں بعض انگریزی خواں اور دنی استعداد ہندوؤں نے اس کی
مدد کی ہے۔ کتاب میں دو رنگ کی عبارتیں پائی جاتی ہیں ۔ جو عبارتیں دشنام دہی اور تمسخر اور ہنسی اور
ٹھٹھے سے بھری ہوئی ہیں اور لفظ لفظ میں توہین اور ٹوٹی پھوٹی عبارت اور گندی اور بدشکل ہیں ۔ وہ
عبارتیں تو خاص لیکھرام کی ہیں اور جو عبارت کسی قدر تہذیب رکھتی ہے اور کسی عملی طور سے متعلق ہے
وہ کسی دوسرے خواندہ آدمی کی ہے۔ غرض اس شخص نے خواندہ ہندوؤں کی منت سماجت کر کے اور
بہت سی کتابوں کا اس نے خیانت آمیز حوالہ لکھ کر یہ کتاب تالیف کی ہے۔ اس کتاب کی تالیف سے
ہندوؤں میں بہت جوش ہو رہا ہے۔ یقین ہے کہ کشمیر میں بھی یہ کتاب پہنچی ہوگی ۔ کیونکہ میں نے سنا
ہے کہ لالہ پچھن داس صاحب ملازم ریاست کشمیر نے تین سو روپیہ اس کتاب کے چھپنے کیلئے دیا ہے۔
شاید یہ بات سچ ہو یا جھوٹ ہو لیکن اس پر افتراء کتاب کا تدارک بہت جلد از بس ضروری ہے اور یہ
عاجزا بھی ضروری کام سراج منیر سے ، جو مجھے درپیش ہے بالکل عدیم الفرصت ہے اور میں مبالغہ سے
نہیں کہتا اور نہ آپ کی تعریف کی رو سے بلکہ قوی یقین سے خدا تعالیٰ نے میرے دل میں یہ جما دیا
ہے کہ جس قدر اللہ تعالیٰ کے دین کی نصرت کیلئے آپ کے دل میں جوش ڈالا ہے اور میری ہمدردی پر
مستعد کیا ہے۔ کوئی دوسرا آدمی ان صفات سے موصوف نظر نہیں آتا۔ اس لئے میں آپ کو یہ بھی
تکلیف دیتا ہوں کہ آپ اوّل سے آخر تک اس کتاب کو دیکھیں اور جس قدر اس شخص نے
اعتراضات اسلام اسلام پر کئے ہیں ۔ ان سب کو ایک پرچہ کاغذ پر بیاد داشت صفحہ کتاب نقل کریں اور کا پھر
ان کی نسبت معقول جواب سوچیں اور جس قدر اللہ تعالیٰ آپ کو جوابات معقول دل میں ڈالے وہ
سب الگ الگ لکھ کر میری طرف روانہ فرماویں اور جو کچھ خاص میرے ذمہ ہوگا ، میں فرصت پا کر
اس کا جواب لکھوں گا ۔ غرض یہ کام نہایت ضروری ہے اور میں بہت تاکید سے آپ کی خدمت میں
عرض کرتا ہوں کہ آپ بہمہ جدو جہد جانفشانی اور مجاہدہ سے اس طرف متوجہ ہوں اور جس طرح مالی
کام میں آپ نے پوری پوری نصرت کی ہے اس سے یہ کم نہیں ہے کہ آپ خدا داد طاقتوں کی رُو سے
بھی نصرت کریں ۔
آج ہمارے مخالف ہمارے مقابلہ پر ایک جان کی طرح ہو رہے ہیں اور اسلام کو صدمہ
پہنچانے کے لئے بہت زور لگا رہے ہیں ۔ میرے نزدیک آج جو شخص میدان میں آتا ہے اور
اعلائے کلمۃ الاسلام کے لئے فکر میں ہے وہ پیغمبروں کا کام کرتا ہے۔ بہت جلد مجھ کو اطلاع بخشیں ۔
خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ رہے اور آپ کا مددگار ہو۔ آپ اگر مجھے لکھیں تو میں ایک نسخہ کتاب مذکور کا
خرید کر آپ کی خدمت میں بھیج دوں ۔
۲۶ جولائی ۱۸۸۷ء
والسلام
خاکسار
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلام احمد از قادیان