مکتوب نمبر ۲۹
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نوٹ : یہ ہندولڑ کا جس کا ذکر حضرت کے خطوط میں آتا ہے ۔ شیخ محمد عبداللہ صاحب
وکیل علی گڑھ ہے۔ حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں وہ رہتے تھے اور کشمیر سٹیٹ کے بعض
بڑے بڑے ہندو عہدہ دار اس کی مخالفت میں منصوبے کر رہے تھے کہ مولوی صاحب کے
پاس سے اس لڑکے کو نکالا جاوے۔ مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے ۔ ایک موقعہ اس لڑکے کے
مسلمان ہونے کے بعد اس پر ارتداد کا بھی آیا اور قریب تھا کہ وہ مرتد ہو جاوے۔ مگر
خدا تعالیٰ نے اسے بچایا اور اب وہ علی گڑھ کے ایک کامیاب وکیل اور تحریک علی گڑھ کے
پُر جوش مؤید ہیں اور کارکنوں میں سے ہیں ۔ خصوصیت سے تعلیم نسواں کے متعلق انہوں
نے نہایت قابلِ قدر کام کیا ہے ۔ (عرفانی )
جلد دوم
☆☆☆
مکتوب نمبر ۲۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمۂ تعالی ۔ بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مدت مدید ہوگئی کہ آں مخدوم کے حالات خیریت آیات سے بے خبر ہوں ۔ اللہ جل شانہ آپ کو
بہت خوش رکھے ۔ اس طرف بشدت بارش ہوئی یہاں تک کہ بڑے بڑے معمر بیان کرتے ہیں کہ
ایسی برسات ہم نے اپنی مدت عمر میں نہیں دیکھی ۔ اسی وجہ سے ابھی کام طبع کتاب کا شروع نہیں
ہو سکا ۔ کیونکہ ایک تو کاغذ منگوانے میں بڑی دقت ہے اور دوسرے ہر روزہ بارش میں عمدہ چھپائی میں
بہت کچھ حرج ہوگا ۔ سو یقین ہے کہ میں بائیس روز کے بعد جب بارش کچھ تھمتی ہے، دہلی سے کاغذ
منگوا یا جاوے گا۔ تب بفضلہ تعالٰی کتاب کا چھپنا شروع ہوگا۔ اب میں ایک کام کیلئے آپ کو تکلیف
دیتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ایک شخص نہایت درجہ مخلص ہے جس کا دل خلوص سے بھرا ہوا ہے ۔ اس کا
نام فتح خاں ہے ۔ فتح خاں ، بوجہ ان انقلابات کے جو مصلحت ایزدی نے ہر ایک فرد بشر کیلئے اس کے
حسب حالت مقرر کئے ہیں ، بہت سے قرضہ کی زیر باریوں میں مبتلا ہے اور بایں ہمہ اس کا دل کچھ
ایسے طور پر واقعہ ہے کہ ہم و غم دنیا کی نسبت ہم و غم دین کا اس پر بہت غالب ہے مگر میں جو اس کے
اندرونی تردّدات پر واقف ہوں اس لئے مجھے اس کی حالت پر بہت رحم آتا ہے اور اس کا چھوٹا
بھائی عبداللہ خان نام بھی نیک بخت آور جوان بیس بائیس سالہ مستعد آدمی ہے۔ چونکہ فتح خاں پر
دین کی ہمدردی اور غمخواری کا اس قدر غلبہ ہو رہا ہے کہ وہ دنیوی معاشات کو به سختی و جد و جہد طلب
کرنے کے قابل نہیں لیکن بھائی اس کا اس قابل ہے۔ سو میں چاہتا ہوں کہ آں مخدوم کی سعی اور
کوشش اور سفارش سے جموں میں کسی جگہ دس بارہ روپیہ کی نوکری عبداللہ خاں کو مل جاوے ۔ مجھے
اس شخص کیلئے درد دل سے خیال ہے۔ سو آپ محض اللہ ایک دو جگہ سفارش کریں ۔ عبداللہ خاں بہت
مضبوط آدمی ہے کسی امیر کی اَردل میں کام دے سکتا ہے اور پولیس میں عمدہ خدمت دینے کے لائق
ہے۔ کسی قدر فارسی بھی پڑھا ہوا ہے۔ امید کہ آں مخدوم نہایت تفتیش فرما کر جواب سے ممنون
فرمائیں گے اور اپنی خیر و عافیت سے جلد تر مطلع فرما دیں ۔ باقی بفضلہ تعالیٰ سب خیریت ہے ۔
۱۷ اگست ۱۸۸۷ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
نوٹ: فتح خاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس خادم تھا اور قریباً چار پانچ سال
تک یہاں رہا ہے۔ وہ رسولپور متصل ٹانڈہ کا رہنے والا تھا۔ قوم کا افغان تھا۔ حضرت اقدس
کی خدمت میں محض اخلاص وارادت سے رہتا تھا۔ اس کا بھائی عبداللہ خاں بھی یہاں
ڈیڑھ سال تک رہا تھا۔ اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ سفارش فرمائی ہے۔
اگر چہ وہ محض اخلاص سے رہتا تھا اور اس کی کوئی تنخواہ مقرر نہ تھی ۔ مگر مرز امحمد اسماعیل بیگ
کو حضرت اقدس فرمایا کرتے تھے کہ اس کے کپڑے وغیرہ بنوا دو اور کچھ نقدی بھی وقتاً فوقتاً
دے دیا کرتے تھے چونکہ نقدی اور حساب کتاب مرزا صاحب کے پاس رہتا تھا اس لئے
ان کو ہی یہ حکم دیا جاتا تھا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے
خادموں کی ضروریات کا کس قدر احساس رکھا کرتے تھے ۔ اور یہ خط اور بھی اس پر روشنی
ڈالتا ہے کہ آپ نے حضرت حکیم الامت کو سفارش فرمائی ۔ ( عرفانی )
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*