مکتوب نمبر ۳۱
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عجب ہے کہ اب بھی میں ایسا ہی کروں ۔ آپ کو میں لگا نہ دوست سمجھتا ہوں اور آپ کے لئے
میرے دل و جان سے دعا ئیں نکلتی ہیں ۔
۔
۳۱ اکتوبر ۱۸۸۷ء
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۳۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمه تعالی ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج نصف قطعات نوٹ دو سو چالیس روپے مرسلہ آں مخدوم پہنچ گئے ۔ امید کہ باقی قطعات
بھی بذریعہ رجسٹری ارسال فرماویں میں نے السلام علیکم آں مخدوم بشیر احمد کو پہنچا دیا۔ پہلے تو مجھے یہی
خیال ہورہا تھا كَيْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِي الْمَهْدِ صَبِيًّا لیکن تعمیل ارشاد آں مخدوم کی گئی ۔ اُس وقت
طبیعت اس کی اچھی تھی ۔ بار بار تبسم کر رہا تھا۔ چنانچہ السلام علیکم کے بعد بھی یہی اتفاق ہوا کہ دو تین
مرتبہ اس نے تبسم کیا اور انگشت شہادت منہ پر رکھ لی ۔ اگر کشمیر میں یعنی سری نگر میں یہ خط مل جائے تو
بیشک ایک مہر کھدوا کر لے آئیں ۔ چاندی کی ایک سُبک جیسی انگشتری ہو جس پر یہ نام لکھا ہو کہ بشیر ۔
امید که اب ملاقات میسر آئے گی لیکن قبل از ملاقات ایک ہفتہ مجھ کو اطلاع بخشیں کہ
با بومحمد صاحب کی طرف سے بہت تاکید ہے کہ اگر آپ آویں تو مجھ کو بھی اطلاع دی جاوے ۔
امید کہ آں مخدوم نے کتاب لیکھرام کی طرف توجہ فرمائی ہو گی ۔ اس کی بیخ کنی نہایت ضروری
ہے لیکن حتی الوسع یہ مد نظر رہے کہ عام خیال کے آدمی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں اور واضح اور
سریع الفہم خیالوں میں بیان ہو ۔
جلد دوم
میں نے آگے بھی ایک خط میں اطلاع دی تھی کہ ایک صاحب فتح خاں نامی میرے پاس
رہتے ہیں اور میری خدمت میں ملازموں کی طرح مشغول ہیں ۔ نیک بخت اور دیندار آدمی
ہے ۔ ان کا چھوٹا بھائی عبداللہ خاں نام بیکار ہے ۔ قرضداری بہت ہے ۔ وہ بھی مضبوط معمر
بست سالہ اور خوب ہوشیار اور کارکن آدمی اور سپاہیانہ کاموں کیلئے بہت مناسبت رکھتا ہے ۔
مجھے فتح خاں کے حال پر بہت رحم آتا ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ یہ چھوٹا بھائی اس کا عبداللہ کسی
سات آٹھ روپے تنخواہ پر نوکر ہو جائے ، قرضہ کی بلا سے کچھ تخفیف ہو ۔ اگر آں مخدوم کوشش
فرماویں تو یقین ہے کہ کسی امیر معزز عہدہ دار کی اردل میں یا ایسی ہی کسی اور جگہ نوکر ہو
جاوے ۔ مگر تنخواہ سات آٹھ روپے سے کم نہ ہو۔ فارسی بھی پڑھا ہوا ہے ۔ اچھا بدن کا
مضبوط ہے ۔ والسلام
۲۰ دسمبر ۱۸۸۷ء
خاکسار
غلام احمد
مکرر یہ کہ مجھے یاد آیا ہے کہ یہ دو سو چالیس روپے ایک حساب سے پورا تین سو ہو گیا ہے کیونکہ
پہلے
علاوہ پانسو روپیہ کے ساٹھ روپے آپ کے زیادہ آگئے ہیں ۔ ہیں ۔ پس ساٹھ روپیہ ملانے سے پورا
تین سو ہو گیا اور کل روپیہ جو آج تک آپ کی طرف سے آیا ۔ آٹھ سو روپیہ ہوا ۔
کشمیر کا تحفہ زیرہ عمدہ اور دو تولہ زعفران اگر ملے تو ضرور آں مخدوم لے آویں ۔ زیرہ کی اس
جگہ نہایت ضرورت رہتی ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد