مکتوب نمبر ۳۶
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بھی رکھتا ہے اور رحم بھی ۔ آج میں نے چار کتابیں سیالکوٹ میں رجسٹری کرا کر بھیج دی ہیں ۔ اطلاعاً
لکھا گیا ۔
۲۲ جنوری ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
مکتوب نمبر ۳۶
غلام احمد از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ہر دو عنایت نامے پہنچ گئے ۔ خدائے قادر ذوالجلال آپ کے ساتھ ہوا اور آپ کو اپنے ارادات
خیر میں مدد دیوے ۔ اس عاجز نے آں مخدوم کے نکاح ثانی کی تجویز کیلئے کئی جگہ خط روانہ کئے تھے ۔
ایک جگہ سے جو جواب آیا ہے وہ کسی قدر حسب مراد معلوم ہوتا ہے یعنی میر عباس علی شاہ صاحب کا خط
جو روا نہ خدمت کرتا ہوں ۔ اس خط میں ایک شرط عجیب ہے کہ حنفی ہوں ، غیر مقلد نہ ہوں ۔ چونکہ
میر صاحب بھی حنفی اور میرے مخلص دوست منشی احمد جان صاحب ( خدا تعالیٰ ان کو غریق رحمت
کرے ) جن کی بابرکت لڑکی سے یہ تجویز در پیش ہے۔ پکے حنفی تھے اور ان کے مرید جو اس علاقہ میں
بکثرت پائے جاتے ہیں سب حنفی ہیں ۔ اس لئے حنفیت کی قید بھی لگا دی گئی ۔ یوں تو حنيفًا مُسْلِمًا
میں سب مسلمان داخل ہیں لیکن اس قید کا جواب بھی معقولیت سے دیا جائے تو بہتر ہے ۔
اب میں تھوڑا سا حال منشی احمد جان صاحب کا سناتا ہوں ۔ منشی صاحب مرحوم اصل میں متوطن سا حال احمد صاحب کا سناتا ہوں۔ صاحب میں
دہلی کے تھے ۔ شاید ایام مفسدہ ۱۸۵۷ء میں لودہا نہ آ کر آباد ہوئے ۔ کئی دفعہ میری ان سے ملاقات
ہوئی۔ نہایت بزرگوار ، خوبصورت ، خوب سیرت ، صاف باطن، متقی ، با خدا اور متوکل آدمی تھے ۔ مجھ
سے اس قدر دوستی اور محبت کرتے تھے کہ اکثر ان کے مریدوں نے اشارتا اور صراحتاً بھی سمجھایا کہ
آپ کی اس میں کسر شان ہے۔ مگر انہوں نے ان کو صاف جواب دیا کہ مجھے کسی شان سے غرض نہیں
اور نہ مجھے مریدوں سے کچھ غرض ہے۔ اس پر بعض نالائق خلیفے ان کے منحرف بھی ہو گئے مگر انہوں
اخلاص اور محبت پر قدم مارا تھا اخیر تک نبھاہا اور اپنی اولا دکو بھی یہی نصیحت کی ۔ جہ
زندہ رہے خدمت کرتے رہےا تے رہے اور دوسرے تیسرے مہینے کسی قدر رو پے اپنے رزق ۔ ماقدر روپے اپنے رزق خدا داد سے مجھے
بھیجتے رہے اور میرے نام کی اشاعت کیلئے بدل و جان ساعی رہے اور پھر حج کی تیاری کی اور جیسا کہ
انہوں نے اپنے ذمہ مقدر کر رکھا تھا ، جاتے وقت بھی پچیس روپے بھیجے اور ایک بڑا لمبا اور دردناک
خط لکھا جس کے پڑھنے سے رونا آتا تھا اور حج سے آتے وقت راہ میں ہی بیمار ہو گئے اور گھر آتے
ہی فوت ہو گئے ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اس میں کچھ شک نہیں کہ منشی صاحب علاوہ اپنی ظاہری
علمیت و خوش تقریری و وجاہت کے جو خدا دا دا نہیں حاصل تھی ۔ مومن صادق اور صالح آدمی تھے جو
دنیا میں کم پائے جاتے ہیں ۔ چونکہ وہ عالی خیال اور صوفی تھے اس لئے ان میں تعصب نہیں تھا۔ میری
نسبت وہ خوب جانتے تھے کہ یہ حنفی تقلید پر قائم نہیں ہیں اور نہ اسے پسند کرتے ہیں لیکن پھر بھی یہ
خیال انہیں محبت و اخلاص سے نہیں روکتا تھا ۔ غرض کچھ مختصر حال منشی احمد جان صاحب مرحوم کا یہ ہے
اور لڑکی کا بھائی صاحبزادہ افتخار احمد صاحب بھی نوجوان صالح ہے جو اپنے والد مرحوم کے ساتھ حج
بھی کر آئے ہیں ۔ اب دو باتیں تد بیر طلب ہیں ۔
اول یہ کہ انکی حقیت کے سوال کا کیا جواب دیا جائے ۔
دوسرے اگر اسی ربط پر رضا مندی فریقین کی ہو جائے تو لڑکی کے ظاہری حلیہ سے بھی کسی طور
سے اطلاع ہو جانی چاہئے ۔
بہتر تو بچشم خود دیکھ لینا ہوتا ہے مگر آج کل کی پردہ داری میں یہ بڑی قباحت ہے کہ وہ اس بات
پر راضی نہیں ہوتے ۔ مجھ سے میر عباس علی صاحب نے اپنے سوالات مستفسرہ خط کا بہت جلد جواب
طلب کیا ہے۔ اس لئے مکلف ہوں کہ جہاں تک ممکن ہو جلد تر جواب ارسال فرماویں۔ ابھی میں
نے تصریح سے آپ کا نام ان پر ظاہر نہیں کیا ۔ جواب آنے پر ظاہر کروں گا۔
ہندو پسر کے بارہ میں مجھے خیال ہے۔ ابھی میں نے توجہ نہیں کی کیونکہ جس روز سے میں آیا
ہوں میری طبیعت درست نہیں ہے۔ علالت طبع کچھ نہ کچھ ساتھ چلی آتی ہے اور کثرت مشغولی
علاوہ ۔ لیکن اگر میں نے کسی وقت توجہ کی اور آپ کی رائے کے موافق یا مخالف کچھ ظاہر ہوا جس کی
مجھے ہنوز کچھ خبر نہیں ۔ تو بہر حال آپ پر اس کے موافق عمل کرنا واجب ہوگا ۔
ایک میرے دوست سامانہ علاقہ پیالہ میں ہیں ۔ جن کا نام مرزا محمد یوسف بیگ ہے انہوں نے
کئی دفعہ ایک معجون بنا کر بھیجی ہے جس میں کچلہ مدبر داخل ہوتا ہے ۔ وہ معجون میرے تجربہ میں آیا ہے ہے۔
کہ اعصاب کیلئے نہایت مفید ہے اور امراض رعشہ اور فالج اور تقویت دماغ اور قوت باہ کیلئے اور نیز
تقویت معدہ کیلئے فائدہ مند ہے۔ مدت سے میرے استعمال میں ہے اگر آپ اس کو استعمال کرنا
قرین مصلحت سمجھیں تو میں کسی قدر جو میرے پاس ہے بھیج دوں ۔
و
چھ سو روپے کیلئے جو آں مخدوم نے لکھا ہے اس کی ضرورت تو بہر حال در پیش ہے مگر بالفعل
اپنے پاس ہی بطور امانت رکھیں اور مناسب ہے کہ وہ آپ کے مصارف سے الگ پڑا رہے تا جس
وقت مجھے ضرورت پڑے، بلا توقف آپ بھیج سکیں ۔ مگر ابھی نہ بھیجیں جس وقت مطالبہ کیلئے میرا خط
پہنچے اس وقت ارسال فرماویں۔
لیکھرام کی کتاب کے متعلق اگر جلد مسودہ تیار ہو جاوے تو بہتر ہے۔ لوگ بہت منتظر ہیں اور اگر
آپ کی کتاب جو دہلی میں چھپتی ہے تمام و کمال چھپ چکی ہو تو ایک جلد اس کی بھی عنایت فرماویں۔
منشور محمدی میں جو آں مخدوم نے مضمون چھپوایا ہے وہ سب پر چے پہنچ گئے وہ مضمون نہایت ہی
عمدہ ہے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
۲۳ جنوری ۱۸۸۸ء
خاکسار
غلام احمد از قادیان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔