مکتوب نمبر ۳۹
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۳۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ عین انتظار میں پہنچا۔ ابھی وہ خط میں نے نہیں کھولا تھا کہ بابو الہی بخش صاحب کے
کارڈ کے پڑھنے سے کہ جو ساتھ ہی اسی ڈاک میں آیا تھا۔ نہایت تشویش ہوئی کیونکہ اس میں لکھا تھا
کہ آپ لاہور میں علاج کروانے کیلئے تشریف لے گئے تھے اور ڈاکٹروں نے کہا کہ کم از کم پندرہ دن
تک سب ڈاکٹر مل کر معائنہ کریں تو حقیقت مرض معلوم ہو ۔ مگر آپ کے خط کے پڑھنے سے کسی قدر
رفع اضطراب ہوا مگر تا ہم تر ڈر باقی ہے کہ مرض تو بکلی رفع ہو گئی تھی صرف ضعف باقی تھا۔ پھر کس لئے
ڈاکٹروں کی طرف التجا کی گئی۔ شاید بعض ضعف وغیرہ کے لحاظ سے بطور دوراندیشی مناسب سمجھا گیا
ہو۔ میری دانست میں جہاں تک ممکن ہے آپ زیادہ ہم و غم سے پر ہیز کریں کہ اس سے ضعف بڑھتا
ہے اور نہایت سرور بخشنے والی یہ آیت مبارکہ ہے اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔
میرے نزدیک یہ امر نہایت ضروری ہے کہ آپ نکاح ثانی کے امر کو سرسری نگاہ سے نہ دیکھیں
بلکہ اس کو کسل وحزن کے دور کرنے کے لئے ضروری خیال کریں اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے امید
ہے کہ آپ کو نکاح ثانی سے اولا دصالح بخشے ۔ میرا اس طرف زیادہ خیال نہیں ہے کہ کوئی اہلیہ پڑھی
ہوئی ملے ۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر مرد ہو یا عورت مگر پاکیزہ ذہن اور فطرت سے عمدہ استعدا د رکھتا
ہو تو اُمیّت اس کے لئے کوئی بڑا سد راہ نہیں ہے ۔ جلدی صحبت سے ضروریات دین و دنیا سے خبردار
ہو سکتا ہے ۔ ضروری یہ امر ہے کہ عفیفہ ہو اور حسن ظاہری بھی رکھتی ہو ، تا اس سے موافقت و محبت پیدا
ہو جاوے۔ آپ اس محل زیر نظر میں اس شرط کی اچھی طرح تفتیش کر لیں ۔ اگر حسب دلخواہ نکل
آوے تو الحمد للہ ۔ ورنہ دوسرے مواضع میں تمام تر جد و جہد سے تلاش کرنا شروع کیا جائے ۔ بندہ کی
طرف سے صرف کوشش ہے اور ہے اور مطلوب کو میسر کر دینا قادر مطلق کا کام ہے۔ بہر حال اس عالم اسباب
میں جدو جہد پر نیک ثمرات مل جاتے ہیں ۔ میں نے اب تک کسی دوست کی طرف اس تلاش کیلئے
ا البقرة: ١٠٧
لکھا سے اور نہیں لکھا کیونکہ ابھی تک آپ کی طرف سے قطعی اور یک طرفہ رائے مجھ کو نہیں ملی اس لئے مکلف
کی سے مجھ کو ملی
ہوں کہ درمیانی خیالات کا جلد تصفیہ کر کے اگر جدید تلاش کی ضرورت پیش آ وے تو مجھے اطلاع
بخشیں۔ اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی لکھا تھا آپ اپنے مصارف کی نسبت ہوشیار ہو جائیں کہ انہیں
اموال سے قوام معیشت ہے اور دینی ضروریات کے وقت بھی موجب ثواب عظیم ہو جاتے ہیں سو
جیسا کہ آپ نے عہد کر لیا ہے کسی حالت میں ثلث سے زیادہ خرچ نہ کریں ۔
انگریزی خوانوں کی نسبت جو آپ نے لکھا ہے ، یہ نہایت عمدہ صلاح ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی
اس نیت عالیہ میں برکت ڈالے ۔ نبیوں کے پاس دو ہتھیار تھے جن کے ذریعہ سے وہ فتح یاب
ہوئے ۔ ایک ظاہری طور پر قول موجہ جو ہر یک مخالف کو ملزم وساکت کرتا تھا۔ دوسری باطنی توجہ جو
نورانی اثر دلوں پر ڈالتی تھی ۔ اوائل میں جو نبیوں کے وعظوں میں کم اثر ہوا بلکہ طرح طرح کے دُکھ
اُٹھانے پڑے اور طرح طرح کی نالائق تہمتیں ان کی شان میں کی گئیں تو اس کا یہ باعث ہے کہ اوّل اور
اول میں ان کی ہمت قول موجہ کے پھیلانے اور مخالفوں کے ساکت کرنے میں مصروف رہی ۔ پھر
جب اس طریق پر کوئی فائدہ مترتب نہ ہوا اور دل ٹوٹ گیا ۔ بقول حضرت سعدیؒ
ہمت
نمایند
مردی
به
رجال
عقد ہمت اور توجہ سے کام لیا گیا۔ یہ عقد ہمت اور توجہ شمشیر تیز سے زیادہ تر اثر رکھتی ہے۔ میری
رائے میں نبیوں کی تمام کامیابی کا بڑا بھا را موجب یہی توجہ باطنی تھی اور نیز یہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے
کہ حکم خوا تیم پر ہے۔ خدا تعالیٰ نے بھی فرمایا ہے کہ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ - سنت اللہ اسی طور پر
جاری ہے کہ صادق لوگ اپنے انجام سے شناخت کئے جاتے ہیں ۔ یہ عاجز خوب جانتا ہے کہ جس
کام کو میں نے اُٹھایا ہے ابھی وہ لوگوں پر بہت مشتبہ ہے اور شاید اس بات میں کچھ مبالغہ نہ ہو کہ ہنوز
ایسی حالت ہے کہ بجائے فائدہ کے آثار و علامات نقصان کے نظر آتے ہیں ۔ یعنی بجائے ہدایت
کے ضلالت و بدظنی پھیل گئی ہے۔ مگر جب میں ایک طرف آیات قرآنی پڑھتا ہوں کہ کیونکر اوائل
میں نبیوں پر ایسے سخت زلازل آئے کہ مدتوں تک کوئی صورت کامیابی کی دکھلائی نہ دی اور پھر انجام کار
نسیم نصرت الہی کا چلنا شروع ہوا اور دوسری طرف مواعید صادقہ حضرت احدیت سے بشارتیں
ا الاعراف : ۱۲۹
پاتا ہوں تو میرا غم و درد بالکل دور ہو جاتا ہے اور اس بات پر تازہ ایمان آتا ہے۔ كَتَبَ الله
لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي
میرا یقین ہے کہ زمانہ حال کے ابخرہ رویہ و مواد فاسدہ کا استیصال صرف خشک اور ظاہری
دلائل سے ممکن نہیں ۔ تاریکی ہمیشہ نور سے دور ہوتی رہتی ہے اور اب بھی ایمانی انوار اس تاریکی کو
دور کریں گے ۔ ایسے معرکہ میں وہ لوگ کام نہیں کر سکتے کہ لیکچر یا تقریر کرنے میں نہایت فصیح ہوں اور
ایمانی و فاداریوں اور صدقوں کی بو تک نہ پہنچی ہو۔
ہاں اگر فضل و احسان الہی سے کسی انگریزی خوان میں یہ دونوں باتیں جمع ہو جائیں تو پھر وہ
نور علی نور ہوگا اور اگر ایسے انگریزی خوان ہمیں میسر نہ آجائیں تو پھر بھی ہم ہرگز نا امید نہیں ۔ اور کیوں
نا اُمید ہوں ۔ ہمارے پاس مواعید صادقہ حضرت اصدق الصادقین کا ایک ذخیرہ ہے اور ہماری تسلی
کیلئے یہ آیات قرآن کریم کافی ہیں جن کو ہم پڑھتے ہیں ۔ اَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ
وَلَمَّا يَأْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ مَسَّتْهُمُ الْبَأْسَاءُ وَالضَّرَّاءُ وَزُلْزِلُوا
حَتَّى يَقُوْلَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتى نَصْرُ اللَّهِ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ
قَرِيبٌ ہے۔ اب ہمیں انصاف کرنا چاہئے کہ ابھی تک ہم نے کیا دکھ اُٹھایا اور کون سے زلازل ہم پر
آئے ، کس قدر صبر کرتے کرتے زمانہ گزرا۔ یہ تو سوء ادب ہے کہ ہم روز اول سے اپنے خدا وند کریم
پر افسوس کریں کہ اس نے ہماری محنت کا کوئی نتیجہ نہیں دیا۔ ہمیں مستقل رہنا چاہئے ۔ بلا شبہ نتائج خیر
ظہور میں آئیں گے ۔ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللهِ "
اس لڑکے کا حال آپ نے خوب یاد دلایا۔ میں بالکل بھول گیا تھا ۔ حافظہ ناقص و ہجوم کار
از ہر طرف ۔ انشاء اللہ اب اس خیال میں لگوں گا اور اگر اس کے لئے وقت ملا تو توجہ کروں گا۔ خواہ
جلدی یا کسی قدر دیر سے ، کیونکہ امر اختیاری نہیں ۔ وَمَا تنزل الامر بامر ربک *
۲۹ فروری ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
ل المجادلة: ٢٢ البقرة : ۲۱۵ ۳ یونس : ۶۵ الحکم ۱۷ مارچ ۱۸۹۹ء صفحه ۳