مکتوب نمبر ۴۹
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۴۹
ایک عام مکتوب
از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد ۔
بخدمت اخویم مخدوم و مکرم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔
بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد دوم
عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کا لفظ لفظ قوت ایمانی پر شاہد ناطق ہے ۔ عادۃ اللہ قدیم سے جاری ہے کہ
وہ اپنے بندوں کو بغیر آزمائش کے نہیں چھوڑتا اور ایسے ایمان کو قبول نہیں کرتا جو آزمائش سے پہلے
انسان رکھتا ہے۔ اگر بشیر احمد کی وفات میں ایک عظیم الشان حکمت نہ ہوتی تو خدا تعالیٰ ایسا رحیم و کریم
تھا کہ اگر بشیر عظم رمیم بھی ہوتا تب بھی اس کو زندہ کر دیتا ۔ مگر اللہ جل شانہ نے یہی چاہا تا اس کے وہ
سب کام پورے ہوں جن کا اس نے ارادہ کیا ہے۔ بشیر احمد کی وفات کا حادثہ ایسا امر نہیں ہے کہ جو کا ۔
ایک صاف باطن اور دانا انسان کے ٹھوکر کھانے کا باعث ہو سکے ۔ جب بشیر پیدا ہوا تو اس کی پیدائش
کے بعد صد ہا خطوط پنجاب اور ہندوستان سے اس مضمون کے پہنچے کہ آیا یہ لڑکا وہی ہے جس کے ہاتھ پر
لوگ ہدایت پائیں گے۔ تو سب کو یہی جواب دیا گیا کہ اس بارہ میں صفائی سے اب تک کوئی الہام نہیں
ہوا۔ ہاں گمان غالب ہے کہ یہی ہو کیونکہ اس کی ذاتی بزرگی الہامات میں بیان کی گئی ہے۔ایسے
جوابات کی یہ وجہ تھی کہ خدا تعالیٰ نے اس پسر متوفی کے استعدادی کمالات اس عاجز پر کھول دیئے تھے اور
اس بناء پر قیاسی طور پر گمان کیا گیا تھا کہ غالباً یہی مصلح موعود ہے۔ کیونکہ اس کی ذاتی استعداد اور مقدس
اور مطہر ہونے کی حالت جو اس کی پیدائش کے بعد الہامات میں بیان کی گئی ، وہ مصلح موعود کے برابر بلکہ
اس سے کہیں بڑھ کر تھی ۔ مگر پیدائش کے بعد کوئی ایسا الہام نہیں ہوا کہ یہی مصلح موعود اور عمر پانے والا ہے
اور اسی تصفیہ اور تفتیش کی غرض سے سراج منیر کے چھاپنے میں توقف در توقف ہوتی گئی۔
الہامات جو اس پسر متوفی کی نسبت اس کی پیدائش کے بعد ہوئے ان سے خود مترشح ہوتا تھا کہ
وہ خلق اللہ کے لئے ایک ابتلائے عظیم کا موجب ہوگا ۔ جیسا کہ یہ الہام ہوا ۔ اِنَّا اَرْسَلْنَاهُ شَاهِدًا
وَمُبَشِّرًا وَّنَذِيرًا - كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ فِيهِ ظُلُمَاتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ ، پس اس الہام میں
صاف فرما دیا کہ وہ ابر رحمت ہے مگر اس میں سخت تاریکی ہے۔ اس تاریکی سے وہی آزمائش کی
تاریکی مراد ہے جو لوگوں کو اس کی موت سے پیش آئی اور ایسے سخت ابتلاء میں پڑ گئے جو ظلمات کی کی
طرح تھا۔ یہ سچ ہے اور بالکل سچ کہ یہ عاجز اجتہادی غلطی سے اس خیال میں پڑ گیا تھا کہ غالباً یہ لڑکا
مصلح موعود ہوگا جس کی صفائی باطنی اور روشنی استعداد اور تطہر اور پاکیزگی کی اس قدر تعریف کی گئی
ہے مگر اجتہادی غلطی کوئی ایسا امر نہیں ہے کہ نفس الہام پر کوئی دھبہ لگا سکے ۔ ایسی غلطیاں اپنے
مکاشفات کے سمجھنے میں بعض نبیوں سے بھی ہوتی رہی ہیں ۔ بایں ہمہ جب لوگ پوچھتے رہے کہ کیا یہ
لڑکا مصلح موعود ہے تو ان کو یہی جواب دیا گیا کہ ہنوز یہ امر قیاسی ہے۔ چونکہ خداوند تعالیٰ نے ارادہ
کیا تھا کہ لوگوں کو ابتلائے عظیم میں ڈالے اور سچوں اور کچوں میں فرق کر کے دکھلا دے۔ اسی وجہ
سے یہ عاجز کہ ایک ضعیف بشر ہے اس ارادہ کا مغلوب ہو گیا اور یوں ہوا کہ اس لڑکے کی پیدائش
کے بعد اس کی طہارت باطنی اور صفائی استعداد کی تعریفیں ا الہام میں بیان کی گئیں اور پاک اور
نُورُ الله اور يَدُ الله اور مقدس اور بشیر اور خدا با ماست اس کا نام رکھا گیا ۔ سوان الہامات نے یہ
خیال پیدا کر دیا کہ غالباً یہ وہی مصلح موعود ہوگا مگر پیچھے سے کھل گیا کہ مصلح موعود نہ تھا ۔ مگر مصلح موعود
کا بشیر تھا اور روشن فطرتی اور کمالات استعداد یہ میں بہت بڑھا ہوا تھا اور وہ ہزاروں مومنوں کے
لئے جو اس کی موت کے غم میں شریک ہوئے بطور فرط کے ہوگا ۔ پس یہ نہیں کہ وہ بے فائدہ آیا بلکہ
خدا تعالیٰ نے ظاہر کر دیا کہ اس کی موت جو عظیم الشان ابتلاء کا ایک بھاری حملہ تھا۔ وہ ان کو جو اس
حملہ کی برداشت کر گئے عنقریب ایک تازہ زندگی بخشے گی اور اپنی حالت میں وہ ترقی کر جائیں گے ۔
یہ بشیر در حقیقت ایک شفیع کی طرح پیدا ہوا اور اس کی موت ان سچے مومنوں کے گناہوں کا کفارہ ہے
جن کو اس کے مرنے پر محض اللہ غم ہوا۔ یہاں تک کہ بعض نے کہا کہ اگر ہماری ساری اولاد مر جاتی اور
بشیر جیتا رہتا تو ہمیں کچھ بھی غم نہ تھا۔ پس کیا ایسے لوگوں کا کفارہ نہ ہو گا ؟ کیا ایسوں کے لئے وہ پاک
معصوم شفیع نہیں ٹھہرے گا ؟ ضرور ٹھہرے گا۔ اور اس کی موت نے ایسے مومنوں کو زندگی بخشی ہے ۔
غرض وہ مومنوں اور ثابت قدموں کے لئے جو اس کی موت کے غم میں محض اللہ شریک ہوئے ایک
ربانی مبشر تھا۔ اللہ جل شانہ کے انزال رحمت اور روحانی برکت کے بخشنے کے لئے کئی طریقے ہیں ۔
ا تذکرہ صفحہ ۱۱۹ ۔ ایڈیشن چہارم
سو مو سو بشیر کی موت مومنوں کو برکت دینے کے لئے ان طریقوں میں سے ایک عمدہ طریقہ ہے ۔ گوکوئی
شخص اس عاجز پر اعتقاد ر کھے یا نہ رکھے اور اس ضعیف کو ملہم سمجھے یا نہ سمجھے مگر بشیر کی موت سے اگر
محض اللہ اس کو غم پہنچا ہے تو بلا شبہ بشیر اس کے لئے فرط اور شفیع ہوگا۔ ہے بلاشہ
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء کو اشتہار میں کہ جو بظاہر ایک لڑکے کی بابت
پیشگوئی سمجھی گئی تھی ۔ وہ در حقیقت دولڑکوں کی بابت پیشگوئی تھی ۔ یعنی اشتہار مذکور کی پہلی یہ عبارت
کہ خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے۔ اس کا نام عنمو ائیل اور بشیر بھی ہے۔ اس کو مقدس
روح دی گئی ہے ۔ وہ رجس سے ( یعنی گناہ سے ) پاک ہے۔ وہ نور اللہ ہے ۔ مبارک وہ جو آسمان
سے آتا ہے ) یہ تمام عبارت اسی پسر متوفی کے حق میں ہے۔ اور مہمان کا وہ لفظ جو اس کے حق میں
استعمال کیا گیا ہے یہ اس کی چند روزہ زندگی کی طرف اشارہ ہے کیونکہ مہمان وہی ہوتا ہے جو چند روز
رہ کر چلا جاوے اور دیکھتے دیکھتے رخصت ہو جاوے۔ اور بعد کا وہ فقرہ مصلح موعود کی طرف اشارہ
ہے اور اخیر تک اس کی تعریف ہے۔ چنانچہ آپ کو اور اجمالاً سب کو معلوم ہے کہ بشیر کی موت سے
پہلے ۱۰ جولائی ۱۸۸۸ء کے اشتہار میں یہ پیشگوئی شائع ہو چکی ہے کہ ایک اور لڑکا پیدا ہونے والا
ہے جو اولوالعزم ہوگا اور ۸ ا پریل ۱۸۸۸ء کے اشتہار میں وہ فقرہ الہامی کہ ”انہوں نے کہا کہ آنے
والا یہی ہے یا ہم دوسرے کی راہ تکیں ۔ اسی کی طرف اشارہ کرتا ہے اور بشیر کی موت سے پہلے جب
آپ قادیان میں ملاقات کے لئے تشریف لائے تو زبانی بھی اس آنے والے لڑکے کے بارہ میں
آپ کو الہام سنا دیا گیا تھا۔ یعنی یہ کہ ایک اولو العزم پیدا ہوگا ۔ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۔ وہ حسن اور احسان
میں تیرا نظیر ہوگا۔ سو اس الہام الہی نے پہلے سے ظاہر کر دیا کہ لڑکا ایک نہیں بلکہ دو ہیں ۔ ہاں کسی
مدت تک یہی اجتہادی غلطی رہی کہ لڑکا ایک ہی سمجھا گیا ۔ ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء ( کی ) پیشگوئی جو
لڑکے کی بابت تھی ۔ وہ در حقیقت دو پیشگوئیوں پر مشتمل تھی ۔ جو غلطی سے ایک سمجھی گئی اور پھر بعد میں
بشیر کی موت سے پہلے خود الہام نے اس غلطی کو رفع کر دیا ۔ اگر الہام اس غلطی کو بشیر کی موت سے پہلے
رفع نہ کرتا تو ایک غبی کو شبہات پیدا ہونے ممکن تھے مگر اب کوئی گنجائش شبہ کی نہیں ۔ حضرت مسیح نے
اجتہادی طور پر بعض اپنی پیشگوئیوں کو ایسے طور سے سمجھ لیا تھا کہ اس طور سے وقوع میں نہیں آئیں اور
حضرات حواریان بھی جو عیسائیوں کے نزدیک نبی کہلاتے ہیں ، کئی دفعہ پیشگوئیوں کے سمجھنے میں غلطی
منہ سے
کرتے رہے حالانکہ ان غلطیوں سے ان کی شان میں کچھ فرق نہیں آتا ۔ اجتہادی غلطی جیسے کبھی
علماء ظاہر کو پیش آجاتی ہے۔ ایسے ہی علماء باطن کو بھی پیش آ جاتی ہے اور پاک دل آدمی ان امور سے
ذرا بھی متغیر نہیں ہوتے ۔ خدا تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو ایسی حالت میں کب چھوڑتا ہے اور اپنے
انوار کو صرف اسی حد تک کب ختم کر دیتا ہے بلکہ بعض وقت کی یہ اجتہادی غلطی خلق اللہ کے لئے
موجب نفع عظیم کے ہوتی ہے اور جب فرستادہ الہی کی سچائی کی کرنیں چاروں طرف سے کھلنی شروع
ہوتی ہیں تب سالک کے لئے یہ اجتہادی غلطی ایک دقیق معرفت کا نکتہ معلوم ہوتا ہے ۔ جس شخص کو
خدا تعالیٰ سے کچھ غرض نہیں اور معرفت الہی سے کچھ واسطہ نہیں اور اس کا دین محض ہنسی اور ٹھٹھا ہے
اور اس کا مبلغ علم صرف موٹی باتوں اور سطحی خیالات تک محدود ہے۔ ایسے شخص کی نکتہ چینی اور
اعتراضات کیا حقیقت رکھتے ہیں؟ وہ حباب کی طرح جلد گم ہو جاتے ہیں اور نور حقانیت اور برہان
صداقت جب پورا پورا پر تو وہ دکھلاتے ہیں تو ایسے ظلماتی اعتراضات کہ ایک نبی اور مُردہ دل کے
نکلتے ہیں ، ساتھ ہی ایسے معدوم ہو جاتے ہیں کہ گویا کبھی ظہور پذیر نہیں ہوئے تھے ۔ محجوب
لوگ جیسے خدا تعالیٰ کو شناخت نہیں کر سکتے ویسے ہی اس کے خالص بندوں کی شناخت کرنے سے قاصر
ہیں اور ایسوں کو اپنے ایمان اور اپنی معرفت کو پورا کرنے کی پر واہ بھی نہیں ہوتی ۔ وہ کبھی آنکھ اٹھا
کر نہیں دیکھتے کہ ہم دنیا میں کیوں آئے اور ہمارا اصلی کمال کیا ہے جس کو ہمیں حاصل کرنا چاہئے ۔ وہ
صرف رسم اور عادت کے طور پر مذہب کے پابند رہتے ہیں اور صرف رسمی جوش سے قوم کے حامی یا
مذہب کے ریفارمر بن بیٹھے ہیں ۔ وہ کبھی اس طرف خیال بھی نہیں کرتے کہ سچا یقین حاصل کرنے
کے لئے کیا کرنا چاہئے اور کبھی اپنی حالت کو نہیں ٹولتے کہ وہ کیسی سچائی کے طریق سے گری ہوئی ہے
اور تعجب یہ ہے کہ وہ آپ تو حق کے بھوکے اور پیاسے نہیں ہوتے ۔ بایں ہمہ یہ مرض ایسی طبیعت ثانی
کا حکم ان میں پیدا کر لیتی ہے کہ وہ اس مرض کو صحت سمجھتے ہیں اور ایسا اس کی تائید میں زور دیتے ہیں ا
کہ اگر ممکن ہو تو برگزیدوں کو بھی اپنی اس حالت کی طرف کھینچ لائیں ۔ سوالیوں کے اعتراضات کچھ
چیز نہیں ہوتے ۔ ہمارے نزدیک اگر وہ مسلمان بھی کہلا ویں بلکہ مولوی اور عالم کے نام سے بھی
موسوم کئے جائیں تب بھی ان کا ایمان ایک ایسی حقیر چیز ہے جس سے ہر ایک طالب عالی ہمت بالطبع
متنفر ہوگا ۔ ہم ایسے لوگوں سے جھگڑ نا نہیں چاہتے اور ان کا اور اپنا تصفیہ فیصلہ کے دن پر چھوڑتے ہیں
اور لَكُمْ دِينَكُمْ وَلِيَ دِينِے کہہ کر ان کو رخصت کرتے ہیں ۔ کہہ کر ان کو رخصت کرتے ہیں۔
جو مدار
جلد دوم
یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ سچا رجوع اور سچا یقین بجز سچی معرفت کے، کہ جو آسمان سے نازل ہوتی
ہے، بالکل غیر ممکن ہے اور یہ کام مجرد عقلی دلائل سے ہرگز نہیں ہو سکے گا۔ وہ اتم اور اکمل مرتبہ معرفت
مدار نجات ہے فقط عقلی دلائل سے ہرگز نہیں ہو سکتا بلکہ فقط عقلی طور پر اپنے خصم کو ساکت کرنا ایک
ناقص اور نا تمام فتح ہے۔ ہمیشہ حقیقی فائدہ خلق اللہ کے ایمان کو اکابر کی برکات روحانیہ سے ہوتا رہا
ہے۔ اور اگر کبھی ان کی کوئی پیشگوئی کسی کے ٹھوکر کھانے کا موجب ہوئی بھی ، تو دراصل خود اسی کا
قصور تھا جس نے بوجہ قلت معرفت عادات الہیہ ٹھوکر کھائی ۔ یہ بات ہر ایک وسیع المعلومات شخص پر
ظاہر ہے کہ اپنے مکاشفات کے متعلق اکثر نبیوں سے بھی اجتہادی غلطیاں ہوئی ہیں اور ان کے
شاگردوں سے بھی ۔ جیسا کہ حضرت ابوبکر نے بضع کے لفظ کو جو آیت سَيَغْلِبُونَ فِي بِضْعِ
سنین کے میں داخل ہے۔ تین برس میں محدود سمجھ لیا تھا اور یہ غلطی تھی جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
لو متنبہ کیا اور اسرائیلی نبیوں کی اجتہادی غلطیاں سے تو خود ظاہر ہیں جن سے عیسائی بھی انکار
نہیں کر سکتے ۔ پس کیا بحجر و ظہور کسی اجتہادی غلطی کے ان پاک نبیوں کے وفادار اور روشن ضمیر پیرو
انہیں یہ صلاح دے سکتے تھے کہ آپ اپنے وعظ اور پند کو صرف عقلی طریق تک محدود رکھیں اور
دعواے نبوت اور پیشگوئیوں کے بیان کرنے سے دستکش ہو جائیں کہ یہ حق کے طالبوں کیلئے فائدہ مند چیز
ا الكافرون : ۷
الروم: ۵،۴
سے بنی اسرائیل کے چار سو نبی نے ایک بادشاہ کی فتح کی نسبت خبر دی ، اور وہ غلط نکلی یعنی بجائے فتح کے
شکست ہوئی ، دیکھو سلاطین اول باب ۲۲ آیت ۱۹ ۔ مگر اس عاجز کی پیشگوئی میں کوئی الہامی غلطی
نہیں ، الہام نے پیش از وقوع لڑکا پیدا ہونا ظاہر کیا کہ جو انسان کے اختیار سے باہر تھا۔ سولڑ کا پیدا
ہو گیا اور الہام نے اس لڑکے کی ذاتی فضیلتیں تو بیان کیں مگر کہیں نہیں بتلایا کہ وہ ضرور بڑی عمر
پائے گا بلکہ یہ بھی بتلایا کہ بعض لڑکے کم عمری میں فوت ہو نگے ۔ دیکھو اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء۔
ہاں الہام نے پیش از وفات بشیر یہ بھی کھول دیا کہ ایک دوسرا بشیر دیا جائے گا جس کا نام محمود
ہے۔ دیکھو اشتہار ۱۰ جولائی ۱۸۸۸ء ۔ سواگر ابتداء میں دولڑکوں کو ایک لڑکا سمجھا گیا تو حقیقت
میں یہ کچھ غلطی نہیں کیونکہ اس غلطی کو پہلے لڑکے کی موجودگی میں ہی الہام نے رفع کر دیا۔ منہ
نہیں ۔ ان بزرگوں نے ہرگز ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ بمقابل ان روحانی برکات کے کہ جو
خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں سے صادر ہوتی ہیں۔ ایک آدھ اجتہادی غلطی کوئی چیز نہیں ۔ میں قطعاً و یقیناً
کہتا ہوں اور علی وجہ البصیرت کہتا ہوں کہ مجرد عقلی دلائل کا ذخیرہ اس شیریں اور اطمینان بخش معرفت
تک نہیں پہنچا سکتا جس سے انسان بکلی خدا تعالیٰ کی طرف منجذب ہو جاتا ہے۔ بلکہ اس مرتبہ کے
حاصل کرنے کے لئے فقط آیات آسمانی و مکالمات ربانی ذریعہ ہیں ۔ اس ذریعہ کو وہی مجنون الرحمن
ڈھونڈتا ہے جو اپنے اندر سچی آگ تلاش کی پاتا ہے اور اپنے تئیں رسمی ایمان پر اکتفا کر کے دھو کہ دینا
نہیں چاہتا ۔ فقط رسمی ایمان پر خوش ہونا ان لوگوں کا طریق ہے جن کے دل محبت دنیا میں پھنسے ہوئے
ہیں اور جو کبھی دن کو یا رات کو اور چلتے یا پلنگ پر لیٹے ہوئے اپنے ایمان کی آزمائش
نہیں کر سکتے کہ کس قدر اس میں قوت ہے اور زبان کی چالا کی اور شعلہ منطق نے کہاں تک ان کے
دلوں کو منور کر کے سیدھی راہ پر لگا دیا ہے اور کس درجہ تک جام یقین پلا کر محبت مولی بخش دی ہے؟
شاید بعض لوگ میری تقریر مندرجہ بالا کو پڑھ کر جو میں نے صفائی استعداد اور عالی فطرتی پسر متوفی کی
بابت لکھا ہے اس حیرت میں پڑیں گے کہ جو بچہ صغرسنی میں مر جاوے اس کے علو استعداد کے کیا معنی
ہیں ؟ سو میں ان کی تسکین کے لئے کہتا ہوں کہ کمال استعدادی اور پاک جوہری کے لئے زیادہ عمر پانا
کچھ ضروری نہیں ۔ اور یہ بات عند العقل بدیہی ہے کہ بچوں کی استعدادات میں ضرور باہم تفاوت
ہوتا ہے۔ گو بعض ان میں سے مریں یا زندہ رہیں ۔ وہ اندرونی قوتیں اور طاقتیں جو انسان اس
مسافرخانہ میں ساتھ لاتا ہے وہ سب بچوں میں کبھی برابر نہیں ہوتیں ۔ ایک بچہ دیوانہ سا اور غبی معلوم
ہوتا ہے اور منہ سے رال ٹپکتی ہے اور ایک ہو شیار دکھائی دیتا ہے۔ بعض بچے جو کسی قدر عمر پاتے ہیں
اور مکتب میں پڑھتے ہیں ۔ نہایت ذہین اور فہیم معلوم ہوتے ہیں مگر عمر وفا نہیں کرتی اور صغر سنی میں مر
جاتے ہیں ۔ پس تفاوت استعدادات میں کس کو انکار ہو سکتا ہے ۔ اور جس حالت میں صدہا بچے فہیم
اور ذہین اور ہوشیار مرتے نظر آتے ہیں تو کون کہہ سکتا ہے کہ کمالات استعداد یہ کے لئے عمر طبعی تک
پہنچنا ایک ضروری امر ہے۔ سیدنا ومولانا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ابراہیم اپنے لخت جگر کی
نسبت بیان کرنا کہ اگر وہ جیتا رہتا تو صدیق یا نبی ہوتا ، بعض احادیث سے ثابت ہوتا ہے۔سواسی
طرح خدائے عزوجل نے مجھ پر کھول دیا ہے کہ بشیر جو فوت ہو گیا ہے کمالات استعداد یہ میں اعلیٰ درجہ
کا تھا اور اس کے استعدادی کمالات دوسرے عالم میں نشو و نما پائیں گے ۔ ونما پائیں گے۔
جلد دوم
قصیر العمر ہونا اس کے علو جو ہر کے لئے مضر نہیں بلکہ اس کا پاک آنا اور پاک جانا اور گناہ سے
بکلی معصوم رہنا اس کے شرف پر ایک بدیہی دلیل ہے۔ اور جیسا کہ الہام نے بتلایا تھا کہ خوبصورت
پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے اور وہ گناہ سے پاک ہے۔ ایسا ہی وہ مہمان کی طرح چند روز رہ کر
پاکی اور معصومیت کی حالت میں اٹھایا گیا اور موت کے وقت بطور خارق عادت اس کا چہرہ چمکا اور
اپنے ہاتھ سے اپنی آنکھیں بند کر لیں اور سو گیا۔ یہی اس کی موت تھی جو معمولی موتوں سے ڈور اور
نہایت پاک وصاف تھی ۔
اس جگہ یہ بھی تحریر کے لائق ہے کہ اس کی موت سے پہلے اللہ جل شانہ نے اس عاجز کو پوری
بصیرت بخش دی تھی کہ یہ لڑکا اپنا کام کر چکا ہے اور اب فوت ہو جائے گا۔ اسی وجہ سے اس کی موت
نے اس عاجز کی قوت ایمانی کو بہت ترقی دی اور آگے قدم بڑھایا۔ اس موت کی تقریب پر بعض
مسلمانوں کی نسبت یہ الہام ہوا ۔ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ
قَالُوا تَاللَّهِ تَفْتَوا تَذْكُرُ يُوسُفَ حَتَّى تَكُونَ حَرَضًا أَوْتَكُونَ مِنَ الْهَا لِكِينَ - شَاهَتِ الْوُجُوهُ
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ - إِنَّ الصَّابِرِينَ يُوَفَّى أَجْرُهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ ہے اب خدا تعالیٰ نے ان
آیات میں صاف بتلا دیا کہ بشیر کی موت لوگوں کی آزمائش کے لئے ایک ضروری امر تھا۔ جو کچے تھے
وہ مصلح موعود کے ملنے سے نا امید ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ تو اسی طرح اس یوسف کی باتیں ہی کرتا
رہے گا یہاں تک کہ قریب مرگ ہو جائے گا یا مر جائے گا ۔ سو خدا تعالیٰ نے مجھے فرمایا کہ ایسوں سے
اپنا منہ پھیر لے جب تک وہ وقت پہنچ جائے ۔ اور بشیر کی موت پر جو ثابت قدم رہے ان کے لئے
بے اندازہ اجر کا وعدہ ہوا ۔ یہ خدا تعالیٰ کے کام ہیں اور کوتاہ بینوں کی نظر میں حیرت ناک ۔
کو تہ بین لوگ یہ بھی خیال نہیں کرتے کہ جس حالت میں اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں یہ
پیشگوئی شائع کی گئی تھی کہ بعض لڑکے کم عمری میں فوت ہوں گے ، تو کیا یہ ضرور نہ تھا کہ وہ پیشگوئی
پوری ہوتی ۔ فی الحقیقت بشیر کی خورد سالی کی موت نے ایک پیشگوئی کو پورا کیا جو اس کی موت سے
تین سال پہلے کی گئی تھی ۔ سو دانا کے لئے زیادہ معرفت کا محل ہے نہ انکار اور حیرت کا۔
ا تذکرہ صفحہ ۱۳۰ ۔ ایڈیشن چہارم
اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے پسر متوفی کے اپنے الہام میں کئی نام رکھے ۔ ان
میں سے ایک بشیر اور ایک عنمو ائیل اور ایک خدا با ماست و رحمت حق اور ایک ید الله بجلال و یــد
و جمال ہے اور اس کی تعریف میں ایک یہ الہام ہوا ۔ جَاءَكَ النُّورُ وَهُوَ أَفْضَلُ مِنْكَ
یعنی کمالات استعداد یہ میں وہ تجھ سے افضل ہے اور چونکہ اس پسر متوفی کو اس آنے والے فرزند سے
تعلقات شدید تھے اور اس کے وجود کے لئے یہ بطور ا رہا تھا ۔ اس لئے الہامی عبارت میں جو
۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں درج تھی ۔ ان دونوں کے ذکر کو ایسا مخلوط کیا گیا کہ گویا ایک ہی
ذکر ہے۔ ایک الہام میں اس دوسرے فرزند کا نام بھی بشیر رکھا ہے۔ چنانچہ فرمایا کہ دوسرا بشیر تمہیں
دیا جائے گا۔ یہ وہی بشیر ہے جس کا دوسرا نام محمود ہے جس کی نسبت فرمایا ۔ وہ اولوالعزم ہوگا اور حسن
اور احسان میں تیرا نظیر ہوگا۔ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ یہی حقیقت حال ہے جو میں نے آپ کے لئے لکھی ۔
وَأَفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ
الراقم
۴ دسمبر ۱۸۸۸ء
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
ملک پنجاب ۔ ۲۹ ربیع الاول ۱۳۰۶ھ
نوٹ: اس خط کی نقول حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لدھیانہ اور کپورتھلہ کے
بعض احباب اور بعض اخص صحابہ کو بھجوائی تھیں ۔ اور محترم عرفانی صاحب نے خط مکتوبات
جلد پنجم حصہ پنجم میں شامل فرمایا تھا۔ ( ناشر )
ا تذکرہ صفحہ ۱۲۰ ۔ ایڈیشن چہارم حمد تشحیذ الاذہان اکتوبر ۱۹۰۸ صفحه ۴۱۱ تا ۴۴۰
المومن: ۴۵