مکتوب نمبر ۵۱
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۱ ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچ کر بہت خوشی ہوئی ۔ خدا تعالیٰ آپ میں اور آپ کی نئی بیوی میں اتحاد اور محبت ۔
زیادہ سے زیادہ کرے اور اولاد صالح بخشے ۔ آمین ثم آمین
اگر پرانے گھر والوں نے کچھ نامناسب الفاظ منہ سے نکالے ہیں تو آپ صبر کریں ۔ پہلی
ار
بیویاں ایسے معاملات میں بباعث ضعف فطرت بدظنی کو انتہا تک پہنچا کر اپنی زندگی اور راحت کا
خاتمہ کر لیتی ہیں ۔
واحدہ لاشریک ہونا خدا کی تعریف ہے۔ مگر عورتیں بھی شریک ہرگز پسند نہیں کرتی ہیں ۔ ایک
بزرگ کہتے ہیں کہ میرے ہمسایہ میں ایک شخص اپنی بیوی سے بہت کچھ سختی کیا کرتا تھا اور ایک مرتبہ
اس نے دوسری بیوی کرنے کا ارادہ کیا تب اس بیوی کو نہایت رنج پہنچا اور اس نے اپنے شوہر سے کہا
کہ میں نے تیرے سارے دکھ سہے مگر یہ دکھ مجھ سے نہیں دیکھا جاتا کہ تو میرا خاوند ہو کر اب دوسری
کو میرے ساتھ شریک کرے۔ وہ فرماتے ہیں کہ ان کے اس کلمہ نے میرے دل پر نہایت دردناک
اثر پہنچایا۔ میں نے چاہا کہ اس کلمہ کے مشابہ قرآن شریف میں پاؤں ، سو یہ آیت مجھے ملی ۔ وَيَغْفِرُ
مَا دُونَ ذَلِكَ
یہ مسئلہ بظاہر بڑا نازک ہے، دیکھا جاتا ہے کہ جس طرح مرد کی غیرت نہیں چاہتی کہ اس کی عورت
اس میں اور اس کے غیر میں شریک ہو۔ اسی طرح عورت کی غیرت بھی نہیں چاہتی کہ اس کا مرد اس میں
اور اس کے غیر میں بٹ جاوے۔ مگر میں خوب جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی تعلیم میں نقص نہیں ہے اور نہ وہ کی میں
خواص فطرت کے برخلاف بر خلاف ہے۔ اس میں پوری تحقیق یہی ہے کہ مرد کی غیرت ایک حقیقی و کامل غیرت
ہے جس کا انفکاک واقعی لا علاج ہے ۔ مگر عورت کی غیرت کامل نہیں بالکل مشتبہ اور زوال پذیر ہے ۔
اس میں وہ نکتہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کو فرمایا تھا نہایت معرفت بخش
نکتہ ہے کیونکہ جب حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی درخواست نکاح
ا النساء: ١١٧
پر عذر کیا کہ آپ کی بہت بیویاں ہیں اور آئندہ بھی خیال ہے اور میں ایک عورت غیرت مند
ہوں جو دوسری بیوی کو دیکھ نہیں سکتی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تیرے لئے
دعا کروں گا که تا خدا تعالیٰ تیری یہ غیرت د یہ غیرت دور کر دے اور صبر بخشے ۔ سو آپ بھی دعا میں مشغول
رہیں ۔ نئی بیوی کی دلجوئی نہایت ضروری ہے کہ وہ مہمان کی طرح ہے۔ مناسب ہے کہ آپ کے
اخلاق اس سے اول درجہ کے ہوں اور ان سے بے تکلف مخالطت اور محبت کریں اور اللہ جل شانہ
سے چاہیں کہ اپنے فضل و کرم سے ان سے آپ کی صافی محبت و تعشق پیدا کر دے کہ یہ سب امور
اللہ جل شانہ کے اختیار میں ہیں ۔ اب اس کے نکاح سے گویا آپ کی نئی زندگی شروع ہوئی ہے
اور چونکہ انسان ہمیشہ کے لئے دنیا میں نہیں آیا۔ اس لئے نسلی برکتوں کے ظہور کے لئے اب اسی
پیوند پر امیدیں ہیں ۔ خدا تعالیٰ آپ کے لئے یہ بہت مبارک کرے ۔ میں نے اس محلہ میں خاص
صاحب اسرار و واقف لوگوں سے اس لڑکی کی بہت تعریف سنی ہے کہ بالطبع صالحہ، عفیفہ و جامع
فضائل محمودہ ہے۔ اس کی تربیت تعلیم کے لئے بھی توجہ رکھیں اور آپ پڑھایا کریں کہ اس کی
استعداد میں نہایت عمدہ معلوم ہوتی ہیں اور اللہ جل شانہ کا نہایت فضل اور احسان ہے کہ یہ جوڑ بہم
پہنچایا ۔ ورنہ اس قحط الرجال میں ایسا اتفاق محالات کی طرح ہے۔ خط سے کچھ معلوم نہیں ہوا کہ
۲۰ مارچ ۱۸۸۹ء تک رخصت ملے گی یا نہیں ۔ اگر بجائے ہیں کے بائیس مارچ کو آپ تشریف
لاویں یعنی یوم یکشنبہ میں اس جگہ ٹھہریں تو بابو محمد صاحب بھی آپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ عاجز
ارادہ رکھتا ہے کہ ۱۵ / مارچ ۱۸۸۹ء کو دو تین روز کے لئے ہوشیار پور جاوے اور ۱۹ مارچ ۱۸۸۹ء
یا ۲۰ مارچ کو بہر حال انشاء اللہ واپس آ جاؤں گا ۔ والسلام ۔
صاحبزادہ افتخار احمد اور ان کے سب متعلقین بخیر و عافیت ہیں ۔ کل سات روپیہ اور کچھ
ر
پارچہ میرے لئے دیئے تھے جو ان کے اصرار سے لئے گئے ۔
☆
خاکسار
غلام احمد
نوٹ: اس خط پر کوئی تاریخ نہیں ۔ مگر مضمون خط سے مارچ ۱۸۸۹ء کے پہلے
ہفتہ کا معلوم ہوتا ہے۔ (عرفانی )
الحکم ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ صفحه ۴