مکتوب نمبر ۶۱
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۶۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کے گھر کے آدمیوں کو شفاء گلی عنایت فرماوے ۔ بہت
تر د د و تفکر پیدا ہوا ۔ وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لا مولوی غلام علی صاحب کی نسبت بھی دل غم
اور تردد سے بھرا ہوا ہے۔ سب کے لئے دعا کرتا ہوں ۔ میں نے سنا ہے کہ انگلستان میں ایک انگریز
ڈاکٹر نے مسلولوں کے لئے اشتہار دیا ہے اور کوئی نسخہ جو اس مرض کیلئے مفید ہو تجربہ میں آ گیا ہے۔
معلوم نہیں کہ یہ خبر کہاں تک صحیح ہے۔ مولوی محمد حسین صاحب نے پختہ ارادہ مخالفانہ تحریر کا کر لیا ہے
اور اس عاجز کے ضال ہونے کی نسبت زبانی طور پر اشاعت کر رہے ہیں ۔ مرزا خدا بخش صاحب
جو محمد علی خان صاحب کے ساتھ آئے ہیں ، ذکر کرتے ہیں کہ میں نے بھی ان کی زبانی ضال کا لفظ سنا
ہے۔ کل بمشورہ مرزا خدا بخش و محمد علی خان صاحب ان کی طرف خط لکھا گیا ہے کہ پہلے ملاقات
کر کے اپنے شکوک پیش کرو۔ معلوم نہیں کیا جواب لکھیں ۔ میں نے یہ بھی لکھ دیا ہے کہ اگر آپ نہ
آ سکیں تو میں خود آ سکتا ہوں ۔ مگر ان کے اس فقرہ سے سب کو تعجب آیا کہ میں عقلی طور پر مسیح کا آسمان
سے اُترنا ثابت کر دوں گا ۔ غرض ان کی طبیعت عجیب جوش میں ہے اور ایک قسم کا ابتلاء ہے جو انہیں
پیش آ گیا ہے۔
غزنوی صاحبوں کا جوش اس قدر ہے کہ نا گفتہ بہ ۔ ایک صاحب محی الدین نام لکھو کے میں
ہیں ، انہوں نے اس بارے میں اپنے الہامات لکھے ہیں اور إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي
أمنيته کا نمونہ دکھایا ہے ۔ در حقیقت ان الہامیوں نے اپنی پردہ دری کی ہے اور ان کی یعنی
محی الدین اور عبدالحق کے الہامات کا یہی خلاصہ ہے کہ یہ شخص ضال ہے، جہنمی ہے اور میں نے سنا
ہے کہ ان لوگوں نے کچھ دبی زبان سے کافر کہنا شروع کر دیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ
ایک بڑے امر کو ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ ایک شخص محمد علی نام شاید گوجرانوالہ کا رہنے والا ہے ۔مولوی تو
ال عمران: ۳۰ الحج: ۵۳
نہیں مگر خوش الحان واعظ ہے۔ اس نے سنا ہے کہ بٹالہ میں بڑی بد زبانی شروع کی ہے ۔ مولوی
محمد حسین بد زبانی نہیں کرتے مگر ضال کہے جاتے ہیں اور تعجب یہ کہ بعض لوگ کافر کہتے ہیں ۔ وہ اپنے
خط میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بھی لکھ دیتے ہیں حالانکہ کفار کو ایسے لفظ لکھنے نہیں چاہئے ۔ سنا گیا
ہے کہ مولوی محمود علی شاہ صاحب جو محمد علی کی طرح واعظ ہیں ۔ لودہا نہ میں پانچ سال کی قید ہو گئے
ہیں ۔ یہ عاجز ہفتہ عشرہ تک لودہا نہ میں جانے والا ہے ۔
۱۵ جولائی ۱۸۹۰ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
نوٹ : اس خط سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے دعوی کی ابتدا میں مخالفت کی آگ کس
طرح پھیلنی شروع ہوئی ہے اور حضرت کو اتمام حجت کا کس قدر جوش اور خیال تھا کہ خود
مولوی محمد حسین صاحب کے گھر جانے کو تیار تھے اور اس کے شکوک اور اعتراضات کے
رفع کرنے کیلئے آمادہ ۔ غزنویوں، لکھو کے والوں کی مخالفت نے آپ کو کسی تعجب میں نہیں
ڈالا بلکہ آپ نے اس کو خدا نے اس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی امر عظیم کا پیش خیمہ سمجھا ہے اور یہی
د نظر
یقین آپ کو تھا ۔ چنانچہ اس انچہ اس کے بعد تائیدات سماوی اور ربانی نصرت کے جو نظارے
آتے ہیں وہ ایک مومن کے ایمان کو بڑھانے والے ہیں اور حضرت حجۃ اللہ کی صداقت پر
آسمانی اور ربانی شہادت ہیں۔ ان الہامیوں کی ناکامی اور ان کے شیطانی وساوس کو
خدا تعالیٰ نے پاش پاش کر دیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک ایسی جماعت عطا
فرمائی جو اشاعت اسلام اور عزت حضرت خیر الا نام کیلئے اپنے دل میں جاں نثاری کا جوش
رکھتی ہے۔ ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ( عرفانی)