مکتوب نمبر ۶۲
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۶۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی ۔ اخویم مولوی صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جس بیمار کے لئے آئمکرم کو تکلیف دینی چاہی تھی وہ بقضائے الہی کل ۱۲ ربیع الاوّل روز
دوشنبہ کوگزرگئیں ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - میر عباس علی صاحب جو ایک پرانے مخلص ہیں ۔
نہایت التجا اور تاکید سے لکھتے ہیں کہ میرا لڑکا مڈل تک پڑھا ہوا ہے ۔ انگریزی میں گزارہ کے موافق
تحریر کر سکتا ہے ۔ حساب وغیرہ جانتا ہے۔ منشی محمد سراج الدین صاحب جو افسر ڈاکخانہ جات ریاست
جموں ہیں ، آپ کی سفارش سے توجہ فرما کر اس کو اپنے سلسلہ میں کہیں نو کر رکھ لیں ۔ ھ لیں ۔اس لئے آپ کی
رمت میں سفارش کرتا ہوں کہ آپ خاص اپنی طرف سے اور نیز اس عاجز کی طرف سے سفارش
تحریر فرماویں۔ اور جس وقت وہ بلاویں اس لڑکے کو روانہ کر دیا جاوے۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۲۸ اکتوبر ۱۸۹۰ء
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
مکتوب نمبر ۶۳
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی - اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مولوی خدا بخش حامل ہذا جو مجھ سے تعلق بیعت رکھتے ہیں ۔ بہت نیک سرشت اور صاف باطن را
اور محب صادق ہیں ۔ مجھے ان کی تکالیف معلوم ہو گئی ہیں وہ شاید تمہیں آدمیوں سے زیادہ کے قرضدار
ہیں اور نہایت تلخی میں ان کا زمانہ گزرتا ہے ۔ وطن میں جانا ان کا ترک ہو گیا ہے اور میں نے
دریافت کیا ہے کہ یہ سب تکالیف محض دینی ہمدردی کی وجہ سے جس میں آج تک وہ مشغول ہیں ان کو
پہنچ رہی ہیں اور کوئی ان کے حال کا پرساں نہیں ۔ لہذا آں مخدوم کو محض اس وجہ سے کہ آپ
ہمدرد خلائق ہیں اور للہی امور میں پورا جوش رکھتے ہیں ، تکلیف دیتا ہوں کہ اس بے چارہ
بے سروسامان کے لئے کچھ بند و بست فرمائیے ۔ اگر چندہ ہو تو میں بھی اس میں شامل ہونے کو تیار
ہوں بلکہ میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ کی تحریک اور انتظام سے اور آپ کی پوری اور کامل توجہ سے
چندہ کے لئے احسن تدبیر کی جاوے اور میں اسی خط میں اپنے تمام مخلصوں کی خدمت میں محض اللہ اس
بات کا اظہار کرتا ہوں کہ ہر ایک صاحب حتی الوسع اپنے اس چندہ میں شریک ہو ۔ سب کے ایک ایک
لقمہ دینے سے ایک کی غذا نکل آئے گی اور کسی کو تکلیف نہ ہوگی ۔ میں نے سنا ہے کہ فری میسن کا گروہ
اپنے ہم تعلقوں کے ساتھ قرضہ وغیرہ کے امور میں بہت ہمدردی کرتا ہے۔ پس کیا مسلمانوں کا یہ
پاک گروہ فری میسن کے پُر بدعت اور ملحد گروہ سے ہمدردی میں کم ہونا چاہیئے ؟
۱۴ دسمبر ۱۸۹۰ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
نوٹ : مولوی خدا بخش صاحب جالندھری نہایت مخلص آدمی تھے۔ خود حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی شہادت ہے ۔ انہوں نے ۱۸۸۹ء میں ہی بیعت کی تھی اور کبھی کوئی
ابتلا ان پر نہیں آیا۔ وہ اشاعت اسلام کے لئے بڑا جوش رکھتے تھے ۔ ہمارے مکرم اور مخلص بھائی
سردار مہر سنگھ حال ماسٹر عبدالرحمن صاحب بی اے ، ان کی ابتدائی تربیت اسلام مولوی صاحب
ہی کے ہاتھوں ہوئی ہے۔ وہ اس تلاش میں رہتے تھے کہ کسی غیر مسلم کو داخل اسلام کریں
اور اس کیلئے وہ کسی قسم کی محنت ، تکلیف اور خرچ سے کبھی مضائقہ نہ فرماتے تھے ۔ اسی قسم کی
دینی خدمات کی وجہ سے وہ زیر بار ہوئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس ہمدردی کا
اظہار اور عملی اعانت کا ثبوت اس خط میں دیا ہے وہ ظاہر ہے۔ مولوی صاحب کا قد میا نہ تھا
اور رنگ سیاہ تھا۔ بہت سادہ زندگی تھی ۔ عمر ۶۰ سال کے قریب تھی ۔ (عرفانی )
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔