مکتوب نمبر ۶۵
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۶۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
صاحب صاحب : بہت تردد ہوا اور خط
عنایت نامہ پہنچ کر بباعث شدت علالت طبع اخویم مولوی غلام علی صا۔
کے پڑھنے کے بعد جناب الہی میں بہت دعا کی گئی اور پھر رات کو بھی دعا کی گئی اور اسی طرح میں
انشاء اللہ القدیر ، بہت جدو جہد سے دعا کروں گا ۔ آپ بھی ان کے حق میں دعا کریں اور ان کو مطمئن
کریں کہ گو کیسے عوارض شدیدہ ہوں ، خدا تعالیٰ کے فضل کی راہیں ہمیشہ کھلی ہیں اس کی رحمت کا
امیدوار رہنا چاہئے ۔ ہاں اس وقت اضطراب میں تو بہ واستغفار کی بہت ضرورت ہے۔
یہ ایک نکتہ یا د رکھنے کے لائق ہے کہ جو شخص کسی بلا کے نزول کے وقت میں کسی ایسے عیب اور گناہ
کو تو بہ نصوح کے طور پر ترک کر دیتا ہے جس کا ایسی جلدی سے ترک کرنا ہرگز اس کے ارادہ میں نہ تھا
تو یہ عمل اس کے لئے ایک کفارہ عظیم ہو جاتا ہے اور اس کے سینہ کے کھلنے کے ساتھ ہی اس بلا کی
تاریکی کھل جاتی ہے اور روشنی امید کی پیدا ہو جاتی ہے ۔ سو مولوی صاحب کو آپ بخوبی سمجھا دیں کہ جا
دلی استغفار سے خدا تعالیٰ سے زیادہ ربط پیدا کر لیں ۔ اور مجھے جس قدر ان کے لئے تردد اور غم ہے
خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے اور میں انشاء اللہ بہت دعا کروں گا ۔ خدا تعالیٰ ان پر فضل وارد کرے اور
جلد تر صحت کامل بخش کر اس خوشخبری کو اس عاجز تک پہنچاوے ۔ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لا
یہ عاجز باعث دوره مرض و علالت طبع کل لاہور نہیں جاسکا ، بالفعل میاں جان محمد کو بھیج دیا ہے
کہ سلطان احمد کو اسی جگہ لے آوے ۔ اس عاجز کی طبیعت سفر کے لائق نہیں ۔ مرض دوران سر اور دل
کے ڈوبنے کی یکدفعہ طاری حال ہو جاتی ہے ۔ پھر موت نصب العین معلوم ہوتی ہے مگر اس وقت تو وہ
ہاتھ پکڑ کرکھینچتی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔
جو کچھ آں مخدوم نے تحریر فرمایا ہے کہ اگر دمشقی حدیث کے مصداق کو علیحدہ چھوڑ کر الگ مثیل مسیح
کا دعویٰ ظاہر کیا جائے تو اس میں حرج کیا ہے؟ در حقیقت اس عاجز کو مثیل مسیح بننے کی کچھ حاجت
ا الملک ۲
نہیں ۔ یہ بننا چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے عاجز اور مطیع بندوں میں داخل کر لیوے لیکن ہم ابتلا سے کسی
طرح بھاگ نہیں سکتے ۔ خدا تعالیٰ نے ترقیات کا ذریعہ صرف ابتلاء ہی رکھا ہے جیسا کہ وہ فرماتا
ہے۔ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ
معلوم نہیں کہ آئمکرم نے ابھی تک وہ خطوط جن کا وعدہ آپ نے فرمایا تھا ، روانہ کئے ہیں یا
نہیں ۔ رسالہ ازالہ اوہام میں یہ بحث اس قدر مبسوط ہے کہ شاید دوسرے کسی رسالہ میں نہ ہو۔ اگر
آپ کی طرف سے کوئی خاص تحریر آپ کی اس وقت پہنچی تو میں مناسب سمجھتا ہوں ۔ اس کو رسالہ
ازالہ اوہام میں چھاپ دوں ۔ مضمون اگر اُردو عبارت میں ہو تو بہتر ہے تا عام لوگ اس کو پڑھ لیں ۔
آئندہ جیسا کہ آپ مناسب سمجھیں وہی بہتر ہے۔
۲۴ جنوری ۱۸۹۱ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
نوٹ : اس مکتوب میں حضرت مسیح موعود کے دعوی کے متعلق جس امر پر روشنی پڑتی
ہے وہ عجیب ہے ۔ آپ کو حضرت حکیم الامت نے دمشقی حدیث الگ رکھ کر مثیل مسیح کے
دعوی کے متعلق لکھا ہے مگر حضرت نے صاف فرمایا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کا
فرمانبردار بندہ بن جاؤں ۔ اس حصہ کو پڑھو تو کھل جاتا ہے کہ آپ بالطبع پبلک میں آنے
سے گارہ ہیں اور آپ صرف خدا تعالیٰ کے عشق و محبت میں سرشار ہیں ۔ مگر خدا تعالیٰ آپ
کو باہر نکال رہا ہے اور مامور کر کے دعوت پر مجبور کرتا ہے ۔ حضرت اس کے لئے تیار کئے
جاتے ہیں ۔
حضرت مولوی صاحب گویا ابتلا سے ڈرتے ہیں گو صاف الفاظ میں اس کا اظہار
نہیں مگر حضرت حجۃ اللہ ذرا بھی پرواہ نہیں کرتے ۔ (عرفانی ) حجت الا
ا العنكبوت: ٣