مکتوب نمبر ۶۹
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایک دن بعض شریر لوگوں نے سخت غم میں مجھے ڈال دیا کہ مولوی غلام علی صاحب کا انتقال ہو گیا ہے
پھر فتح محمد کے خط آنے پر تسلی ہوئی ۔
۹ رفروری ۱۸۹۱ء
والسلام
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۶۹
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آں مخدوم کے دو ورقہ کے انتظار ہے تا رسالہ ازالہ اوہام کا خاتمہ طبع ہو کر شائع کیا جائے ۔
امرتسر کے غزنوی مولوی صاحبوں نے ، سنا گیا ہے کہ بہت شور کیا ہے ۔ یہ بھی خبر سنی ہے کہ
مولوی عبد الرحمن لکھو کے والے مولوی محمد صاحب کے جو صاحبزادہ ہیں انہوں نے کچھ اپنے
الہامات لکھ کر بجواب خط اخویم عبد الواحد صاحب جموں روانہ کئے ہیں ۔ حامد علی ان الہامات کو
سن آیا ہے ۔ مگر وہ اس کو یا دنہیں رہے ۔ ایسے الفاظ ان میں ہیں کہ ضلوا واضلّوا ۔ اگر
عبد الواحد صاحب نے آں مخدوم کو ان سے اطلاع دی ہو تو مطلع فرماویں۔
چند روز سے نواب محمد علی خاں صاحب رئیس کو ٹلہ قادیان میں آئے ہوئے ہیں ۔ جوان
صالح الخيال مستقل آدمی ہے ۔ انٹرس تک تحصیل انگریزی بھی ہے ۔ میرے رسالوں کو دیکھنے سے
کچھ شک و شبہ نہیں کیا بلکہ قوت ایمانی میں ترقی کی ۔ حالانکہ وہ دراصل شیعہ مذہب ہیں مگر شیعوں کے
تمام فضول اور ناجائز اقوال سے دست بردار ہو گئے ہیں ۔ صحابہ کی نسبت اعتقاد نیک رکھتے ہیں ۔
شاید دو روز تک اور اسی جگہ ٹھہریں۔ مرزا خدا بخش صاحب ان کے ساتھ ہیں ۔ الحمد للہ اس شخص کو
خوب مستقل پایا اور دلی طبع آدمی ہے۔
شہاب الدین کی نسبت کیا تجویز ہے؟ یہ عاجز دس روز تک لودہا نہ جانے والا ہے۔ میرے ساتھ
بعض تعلق رکھنے والے رسالوں کو پڑھ کر بڑی استقامت ظاہر کر رہے ہیں۔ اس وقت مجھے یہ تمام لوگ
اس الہام کا مصداق ٹھہرا ۔ راتے ہیں جو صد ہا مرتبہ ہو چکا ہے یعنی یہ کہ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ