مکتوب نمبر ۷۵

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حالت میں لدھیا نہ پہنچ کر پھر جلدی لاہور میں آوے۔ طبیعت بیمار ہے، لاچار ہوں ۔ اس لئے
مناسب ہے کہ اپریل کے مہینہ میں کوئی تاریخ مقرر کی جاوے اور اشتہارات شائع کئے جائیں اور
بعض صلحا اور جملہ علماء وفقراء اس میں جمع کئے جاویں۔ یہ عاجز بھی آپ کی رفاقت میں حاضر ہو سکتا
ہے۔ امید کہ اپریل کے مہینہ میں موسم اچھا نکل آئے گا۔ سردی سے آرام ہوگا اور اگر خدا تعالیٰ نے
چاہا تو بہ نسبت حال کے طبیعت بھی اس عاجز کی اچھی ہوگی ۔ آئمکرم کی طرف اگر خط آیا ہو تو یہی
جواب لکھ دیں۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
یہ بھی ارادہ ہے کہ اشتہارات اور خط میں میاں عبدالحق صاحب و مولوی عبدالرحمن صاحب کے
ساتھ بھی فیصلہ ہو جاوے اور مباہلہ بھی ہو جاوے تا دوسری مرتبہ نہ آنا پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔
مکتوب نمبر ۷۵
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچ کر موجب مسرت و فرحت ہوا ۔ اگر چہ اس عاجز کی طبیعت صحت پر نہیں اور
اندیشہ ہے کہ بیمار نہ ہو جاؤں لیکن اگر آنمکرم مصلحت دیکھتے ہیں تو میں لاہور میں حاضر ہو سکتا ہوں ۔
میرے خیال میں کوئی عمدہ نتیجہ ایسے مجمع کا نظر نہیں آتا ۔ آنا عَلَى عِلْمٍ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَهُمْ عَلَى رَابٍ
مِنْ أَنفُسِهِم - ہاں یہ ممکن ہے کہ ان کے خیالات پیش کردہ معلوم کر کے ان کے رفع دفع کیلئے کچھ
اور بھی ازالہ اوہام میں لکھا جائے مگر یہ بھی غیر ضروری معلوم ہوتا ہے ۔ یہ عاجز ازالہ اوہام میں بہت

کچھ لکھ چکا ہے بہر حال اگر آں مخدوم مصلحت وقت سمجھیں تو میں حاضر ہو سکتا ہوں بشرطیکہ طبیعت اس
دن علیل نہ ہو۔
میاں عبدالحق صاحب نے جو پنجاب اور ہندوستان میں بسعی مولوی عبدالجبار صاحب شائع کئے
ہیں جن میں مباہلہ کی درخواست ہے۔ ان اشتہارات سے لوگوں پر بہت بُرا اثر پڑا ہے۔ سو میں چاہتا
ہوں کہ مباہلہ کا بھی ساتھ ہی فیصلہ ہو جائے اور ان کے الہامات کا فیصلہ خدا تعالیٰ آپ کر دے گا۔ اس
جلسہ کی بناء سید فتح علی شاہ صاحب کی طرف سے ہے اور وہ بہر حال ۱۲ مارچ ۱۸۹۱ء کو حج کے لئے
روانہ ہو جائیں گے اور گیاراں مارچ تک ہم کسی صورت میں پہنچ نہیں سکتے ۔ اگر یہ فتح علی شاہ صاحب
دس دن اور اور ٹھہر جائیں تو اکیس مارچ ۱۸۹۱ ء تک یہ عاجز بآسانی امرتسر میں آ سکتا ہے۔ آئندہ جیسی
مرضی ہو ۔
آں مخدوم کی ملاقات کا بہت شوق ہے۔ اگر فرصت ہو اور ملاقات اسی جگہ ہو جائے تو نہایت
خوشی کا موجب ہوگا۔ فضل الرحمن کی نسبت اس عاجز کو پہلے سے ظن نیک ہے ۔ ایک دفعہ اس کی نسبت
سیهدی کا الہام ہو چکا ہے ۔ بعد استخارہ مسنونہ اگر اسی تجویز کو پختہ کر دیں تو میں بالطبع پسند کرتا
ہوں ۔ قرابت اور خویش بھی ہے، جوان ہے۔
مولوی عبد الرحمن صاحب اور میاں عبدالحق صاحب کے معاملہ میں میں یقین رکھتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ خود فیصلہ کر دے گا۔ یہ عاجز ایک بندہ ہے۔ فیصلہ الہی کی انتظار کر رہا ہوں ۔ خدا تعالیٰ کے
کام آہستگی سے ہوتے ہیں۔ بڑی خوشی ہو گی اگر آں مخدوم لودہا نہ میں تشریف لاویں پھر ضروری
امور میں مشورہ کیا جائے گا ۔
۱۹ مارچ ۱۸۹۱ء
نوٹ: اس مکتوب میں جن سید فتح علی شاہ صاحب کا ذکر ہے وہ لاہور کے باشندے
اور محکمہ نہر میں ڈپٹی کلکٹر تھے۔ خان بہادر بھی تھے ۔ خاکسار عرفانی ذاتی طور پر انہیں جانتا
ہے۔ اس لئے کہ جب وہ محکمہ نہر میں داخل ہوا ہے تو شاہ صاحب اس کے افسر تھے مگر
ل تذکرہ صفحہ ۱۳۸۔ ایڈیشن چہارم

مخلصانہ تعلقات رکھتے تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے انہیں بہت حسن ظن تھا اور
محبت رکھتے تھے۔ یہ دراصل ایک مجمع احباب تھا ۔ مرزا امان اللہ صاحب منشی امیرالدین،
منشی عبد الحق ، با بو الہی بخش ، حافظ محمد یوسف منشی محمد یعقوب صاحب وغیر ہم ۔ یہ سب کے
سب اہلحدیث تھے اور حضرت مسیح موعود کے ساتھ انہیں قبل از دعوی مسیحیت ارادت تھی ۔
آپ کی خدمات دین کے بدل معترف اور ان میں مالی نصرت اور اشاعت میں حصہ لیتے
تھے۔ دعوی مسیحیت پر بھی ان کے حسن ظن میں فرق نہیں آیا۔ لاہور میں مخالفت کا زور تھا
اور مولوی محمد حسین صاحب کو اپنی اس با اثر جماعت کے جاتے رہنے کا صدمہ تھا۔ اس لئے
ان لوگوں نے چاہا تھا کہ مولوی محمد حسین صاحب سے حضرت حکیم الامت کی گفتگو ہو
جائے ۔ یہ واقعات انشاء اللہ القدیر میں سوانح حضرت میں لکھوں گا ۔ اس جلسہ احباب میں
شمولیت کے لئے حضرت حکیم الامت نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو ان ایام میں
لودہا نہ مقیم تھے، لکھا تھا مولوی صاحب لاہور گفتگو کر کے لودہا نہ چلے گئے تھے اور ان
احباب کی اجازت سے گئے تھے مگر مولوی محمد حسین نے فرار کا تار دے دیا۔ غرض یہ بہت
بڑے معرکہ کا مجمع تھا۔ مفتی فضل الرحمن صاحب کے رشتہ نکاح کے متعلق حضرت مولوی
صاحب نے مشورہ پوچھا تھا اور یہ تحریک در اصل ۱۸۸۸ء سے ہوئی تھی اور مفتی صاحب کو
لے کر حکیم فضل دین صاحب یہاں قادیان آئے تھے اور ایک اور امیدوار خادم حسین نام
کو بھی لائے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مفتی فضل الرحمن صاحب کے متعلق
مشورہ دیا اور الہام الہی نے اس کی تائید فرمائی ۔ حضرت اپنی زندگی کی آخری ساعت تک
مفتی صاحب سے بہت خوش رہے اور وہ آخری ایام میں آپ کے ساتھ لاہور میں موجود
تھے ۔ ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ ( عرفانی )
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆

آج 10 میں سے 10 باقی