مکتوب نمبر ۷۷

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبرے ۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مہربانی نامه آنمکرم پہنچ کر بمرہ دہ افاقہ از مرض بہت خوشی ہوئی ۔ الحمد للہ علی ذالک ۔ خدا تعالیٰ
آپ کو پوری صحت بخشے ۔ آپ ایک حقانی جماعت کے لئے مخلصانہ جوش اور ہمت اور استقامت میں
ایک ایسا نمونہ ہیں جس کی دوسروں کو پیروی کرنی چاہئے ۔ وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي
الْأَرْضِ فَارْجُو اَنْ يَتَمَتَّعَ اللهُ الْمُسْلِمِينَ بِطُولِ حَيَاتِكُمْ ۔ مولوی محمد احسن کی جس
قدر تحریریں بھوپال سے پہنچی ہیں ان میں اخلاص پایا جاتا ہے اور وہ مدت سے اس سلسلہ میں داخل
ہو چکے ہیں ۔ آنمکرم بے شک مفصل خط ان کی طرف لکھیں ۔ آنمکرم کی نوکری ہمارے ہی کام آتی
ہے۔ ظاہر اس کا دنیا اور باطن سرا سر دین ہے۔ اگر چہ بظاہر صورت تفرقہ میں ہے۔ مگر انشاء اللہ القدیر
اس میں جمعیت کا ثواب ہے اور انشاء اللہ القدیر ذریعہ بہت سی برکات اور خوشنودی مولی کا ہو جائے
گا ۔ خدا تعالیٰ نے جو حکیم و علیم ہے ۔ بعض مصالح کی رُو سے اس مقام میں آپ کو متعین فرمایا ہے ۔
پس قیام فی ما اقام الله ضروری ہے ۔ اس راہ سے آپ کو فیض رحمانی پہنچیں گے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ
جس وقت خدا تعالیٰ پورے طور پر آرام و صحت عطا فرماوے، اگر رخصت مل سکے تو تشریف
لاویں۔
محمد بیگ لڑکا جو آپ کے پاس ہے آئمکرم کو معلوم ہوگا کہ اس کا والد مرزا احمد بیگ بوجہ اپنی
بے سمجھی اور حجاب کے اس عاجز سے سخت عداوت اور کینہ رکھتا ہے اور ایسا ہی اس کی والدہ بھی ۔ چونکہ
خدا تعالیٰ نے بوجہ اپنے بعض مصالح کے اس لڑکے کی ہمشیرہ کی نسبت وہ الہام ظاہر فرمایا تھا کہ جو
بذریعہ اشتہارات شائع ہو چکا ہے۔ اس وجہ سے ان لوگوں کے دلوں میں حد سے زیادہ جوش مخالفت
ہے اور مجھے معلوم نہیں کہ وہ امر جس کی نسبت مجھے اس شخص کی ہمشیرہ کی نسبت اطلاع دی گئی ہے کیونکر
ا الرعد: ۱۸

اور کس راہ سے وقوع میں آئے گا اور بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ کوئی نرمی کارگر نہیں ہوگی ۔ وَ يَفْعَلُ الله
مَا يَشَاء لے لیکن تاہم کچھ مضائقہ نہیں کہ ان لوگوں کی سختی کے عوض میں نرمی اختیار کر کے ادفع
بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کے کا ثواب حاصل کیا جائے ۔ اس لڑکے محمد بیگ کے کتنے خط اس مضمون کے
پہنچے کہ مولوی صاحب پولیس کے محکمہ میں مجھ کو نو کر کرا دیں ۔ آپ براہ مہربانی اس کو بلا کر نرمی سے
سمجھا دیں کہ تیری نسبت انہوں نے بہت کچھ سفارش لکھی ہے اور تیرے لئے جہاں تک گنجائش اور
مناسب وقت کچھ فرق نہ ہوگا۔ غرض آئمکرم میری طرف سے اس کے ذہن نشین کر دیں کہ وہ تیری
نسبت بہت تاکید کرتے ہیں ۔ اگر محمد بیگ آپ کے ساتھ آنا چاہے تو ساتھ لے آویں ۔
اخویم منشی مولوی عبد الکریم صاحب کی بہت انتظار ہے دیکھیں کب تشریف لاتے ہیں ۔ زیادہ
خیریت ہے۔
۲۱ مارچ ۱۸۹۱ء
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
ابراهيم: ۲۸ المومنون: ۹۷
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از لود یا نه محله اقبال گنج

آج 10 میں سے 10 باقی