مکتوب نمبر ۸۵

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۸۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم حضرت مولوی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس جگہ تا تحریر ہذا بفضلہ تعالیٰ ہر طرح سے خیریت ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہر بلا سے محفوظ رکھ
کر اپنی رحمت خاص کا مور د کرے ۔ رسالہ ازالہ اوہام کے اصل مضامین تو طبع ہو چکے ہیں ۔
مولوی محمد حسین کے اشتہار کی نسبت جو ایک مضمون چھپنے کیلئے دیا گیا ہے وہ شاید چند روز تک چھپ
کر رسالہ ازالہ اوہام کے ساتھ ہی شائع ہو ۔ لاہور کے بعض معزز ارکان نے چوداں خط علماء کی
طرف لکھے ہیں کہ تا وہ آ کر حضرت مسیح کی وفات وحیات کی نسبت مباحثہ کریں ۔ دیکھیں کیا جواب
آتے ہیں ۔ اس عاجز کی مرضی ہے کہ رسالہ ازالہ اوہام کے نکلنے کے بعد کل متفرق فوائد اور نکات
اس کے ایک جگہ جمع کریں اور پھر ان کے ساتھ ان سوالات کا جواب شامل کر کے جو مخالفین نے
اپنی تالیف میں لکھے ہوں کہ رسالہ احسن ترتیب کے شائع کر دیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ مخالفین کی
طرف سے شائد واللهُ اَعْلَمُ ، صد ہار سالے شائع ہوں گے اور چار تو شائع ہو چکے ہیں ۔ جن کے
دیکھنے سے معلوم ہوا کہ کوئی ایسی بات اُن میں نہیں جس کا جواب رسالہ ازالہ اوہام میں نہ دیا گیا ہو ۔
۳۰ را گست ۱۸۹۱ء
مکتوب نمبر ۸۶
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از لود یا نه محله اقبال گنج
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم حضرت مولوی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و رحمة الله و بركاته
چونکہ اس جگہ کے علماء نے حد سے زیادہ شور و غوغا کیا ہے اور تمام دہلی میں ایک طوفان کی صورت

پیدا کر دی ہے۔ لہٰذا مولوی نذیر حسین صاحب سے درخواست کی گئی ۔ ایک جلسہ عام کر کے کی
۱۸ راکتو بر ۱۸۹۱ ء روز اتوار کو اس عاجز سے بحث کر لیں ۔ ابھی تک ان کی طرف سے جواب نہیں آیا
لیکن بہر حال بحث ہو گی اور اگر بالکل گریز کر جائیں گے تو پھر اپنے طور پر لوگوں کو جمع کر کے مفصل
تقریر سنائی جائے گی ۔ لہذا مکلف ہوں کہ آئمکرم جس طرح ممکن ہو ۱۵ / اکتوبر ۱۸۹۱ء سے پہلے
تشریف لاویں ۔ ۱۸ اکتوبر ۱۸۹۱ء کو اتوار کا دن ہوگا اور سب ملازم غیر ملا زم فرصت کامل رکھتے
ہوں گے ۔ لہذا یہی تاریخ بحث کے لئے مقرر کی گئی ۔ آئمکرم جس طرح ممکن ہو دس روز کی رخصت
حاصل کر کے تشریف لاویں۔ تین روز تو آمد و رفت میں خرچ ہو جائیں گے اور سات روز اس جگہ
تشریف رکھیں اور مبلغ ہیں روپیہ مرسلہ آئمکرم آج پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ اگر
حکیم فضل
فضل دین صاحب اور کوئی دوسرے دوست بھی اپنی خوشی سے تشریف لا سکتے ہوں تو بہتر ہے
کیونکہ اس وقت میں جس قدر ہماری جماعت موجود ہو اسی قدر خوب ہوگا ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ باقی
خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از دهلی بازار بلی ماراں ۔ کوٹھی نواب لوہارو
مکرر یہ کہ اول تو امید ہے کہ فریق مخالف بحث کریں گے اور اگر انہوں نے عمداً گریز کی تو
ہماری طرف سے ایک وسیع مکان میں بطور وعظ مفصل بیان ہوگا ۔ اوّل انشاء اللہ القدیر میں بیان
کروں گا۔ بعد ازاں آئمکرم بیان کریں ۔ پھر ہر ایک صاحب جو چاہے بیان کرے۔
والسلام
خاکسار سیخ

آج 10 میں سے 10 باقی