مکتوب نمبر ۸۸
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سواس کے حکم کا منتظر رہنا چاہئے اور صبر کے ساتھ راہ دیکھنا چاہئے ۔ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قَدِير لے جب آسمان سے بارش نازل ہوتی ہے اور ایک وادی کو پُر کرتی ہے اور زور سے چلنا
چاہتی ہے تو یہ قانون قدرت ہے کہ اس پر ایک قسم کی جھاگ آ جاتی ہے وہ جھاگ بظاہر ایک غلبہ اور
فوقیت رکھتی ہے کہ پانی اس کے نیچے اور وہ اوپر ہوتی ہے بلکہ بسا اوقات اس قدر بڑھتی ہے کہ پانی
کے اوپر کی سطح کو ڈھانک لیتی ہے لیکن بہت جلد نابود کی جاتی ہے اور پانی جو لوگوں کو فائدہ پہنچانے
والی چیز ہے باقی رہ جاتی ہے۔ عبدالرحمن نو مسلم لڑکا اسی جگہ پر ہے اور شاید ضعف کی حالت میں ابھی
سفر کرنا آنمکرم کا مناسب نہ ہو ۔ اگر ایما فرماویں تو نامبردہ کو آپ کی طرف روانہ کیا جائے ۔
نوٹ : عبدالرحمن نو مسلم وہی لڑکا ہے جو آج شیخ عبدالرحمن ماسٹر بی ۔ اے
مصنف کتب متعددہ ہے ۔ ( عرفانی )
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
مکتوب نمبر ۸۸
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
معلوم نہیں کہ اب آئمکرم کی طبیعت کیسی ہے ۔ خدا تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے جلد تر شفا
بخشے ۔ اس عاجز کو آئمکرم نے قادیان کی سڑک پر لیکھرام کے اشعار دیئے تھے ۔ ان کی طرف
خیال کرنا ایسا فراموش ہو گیا کہ کبھی یاد نہ آیا ۔ آنمکرم نے ایک دو مرتبہ لکھا بھی مگر پھر بھی بھول
گیا ۔ اب انشاء اللہ القدیر بقیہ مضمون کو جلد ختم کر کے اس طرف متوجہ ہوں گا۔ بباعث علالت طبع و
دورہ مرض حافظہ میں بہت قصور ہو گیا ہے۔ دو تین روز سے اس قدر دورہ مرض ہوا کہ ضعف بہت
ہو گیا اور کوئی کام نہیں ہو سکتا ۔ مطبع سے بار بار مطالبہ ہے کہ بقیہ مضمون بھیجنا چاہئے مگر طاقت نہیں کہ
کچھ لکھ سکوں ۔
فضل احمد کا خط نہایت اور غایت درجہ کی التجا سے آیا تھا کہ مولوی صاحب کی خدمت میں
ا الملک ۲
سفارش کریں کہ کوئی نوکری میرے گزارہ کے موافق کرا دیں ۔ بیس روپے میں اپنے عیال کا گزارہ کے دیں۔ میں میں اپنے
نہیں کر سکتا ۔ سو اگر چہ مصلحت وقت کا حال آنمکرم کو بہتر معلوم ہو گا لیکن اگر کچھ ہرج نہ ہو اور
مصلحت کے برخلاف نہ ہوا اور کچھ جائے اعتراض نہ ہوا اور آنمکرم کچھ اس کی معاش کیلئے اس
سے بہتر تجویز کر سکیں تو کر دیں ۔ اگر چہ ابھی تک اس کا چال چلن کا حال قابلِ اعتراض ہے مگر
شاید آئندہ درست ہو جاوے۔ ابرار وا خیار جو متخلق باخلاق اللہ ہوتے ہیں کبھی مطابق آیت کریمہ
وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًالے پر عمل کر لیتے ہیں ۔ اس آیت کریمہ کے مفہوم پر نظر غور ڈالنے سے
معلوم ہوتا ہے کہ جن دولڑکوں کے لئے حضرت خضر نے تکلیف اُٹھائی ۔ اصل میں وہ اچھے چال چلن
کے ہونے والے نہیں تھے بلکہ غالباً وہ بد چلن اور خراب حالت رکھنے والے علم الہی میں تھے ۔ لہذا
خدا تعالیٰ نے بباعث اپنی ستاری کی صفت کے ان کے چال چلن کو پوشیدہ رکھ کر ان کے باپ کی
صلاحیت ظاہر کر دی اور ان کی حالت کو جو اصل میں اچھی نہیں تھی کھول کر نہ سنایا۔ اور ایک خویش کی
وجہ سے دو بیگانوں پر رحم کر دیا ۔ امید کہ اپنی روانگی سے پہلے اس عاجز کو ضرور مطلع فرماویں گے ۔ اس
قدر میں نے لکھا تھا کہ پھر نہایت عاجزی سے فضل احمد کا خط آیا ہے کہ خدمت میں مولوی صاحب کے
میری نسبت ضرور لکھیں ۔ آنمکرم اس کو بلا کر اطلاع دے دیں کہ تیری نسبت وہاں سے سفارش لکھی
ہے۔ اگر مناسب سمجھیں تو کسی کو اس کی نسبت سفارش کر دیں کہ وہ سخت حیران ہے۔ اس کی ایک
بیوی تو میرے پاس اس جگہ ہے اور ایک قادیان میں ہے ۔
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
لود ہیا نہ محلہ اقبال گنج
نوٹ : اس خط پر تاریخ نہیں مگر لد ہیانہ کے پتہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ۱۸۹۱ء کا ہے۔ (عرفانی )
ا الكهف : ۸۳
الحکم ۲۴ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۷