مکتوب نمبر ۹۰

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۹۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مخدومی و مکرمی اخویم مولوی صاحب سلمہ اللہ تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامه مع پارسل ادویہ پہنچا۔ جزاکم الله خير الجزاء امید کہ انشاء اللہ القدیر دوائی
مجوزہ آن مکرم شروع کروں گا ۔ ہنوز میری حالت شدت خارش کی بدستور ہے جو زخم ہو جاتا ہے وہ
مشکل سے بھرتا ہے۔ درد شدید اور جریان اور سوزش اور جلن ایسی مدام حال رہتی ہے کہ مجھ سے کوئی
کام نہیں ہو سکتا ۔ اللہ جل شانہ کا کوئی فعل حکمت سے خالی نہیں ۔ میرا ارادہ تھا کہ امرتسر، کپورتھلہ ،
سیالکوٹ ایک مرتبہ دیکھ آؤں لیکن اس مرض کے سبب سے میری حالت سفر کے لائق ہرگز نہیں ۔
شیخ بٹالوی اپنے فتنہ انگیزی میں اب تک سست اور کاہل نہیں ہوئے اور اپنے تمام جذبات نفسانی اسی
راہ میں خرچ کرنا چاہتے ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو ان مولویوں کے ذریعہ تحریک منظور ہے
اور چاہتا ہے کہ جلدی اپنے کام کو دنیا میں پھیلا دے کیونکہ بغیر اطلاع یابی کے کوئی شخص طلب کے
لئے قدم نہیں اُٹھا سکتا کا جموں تشریف لا نا معلوم ہوا اگر چہ اس دارالابتلاء میں خدا تعالیٰ نے
اولا دکو بھی فتنہ میں ہی داخل رکھا ہے جیسا کہ اموال کو لیکن اگر کوئی شخص صحت نیت کی بناء پر محض اس
غرض سے اور سراسر اس وجہ سے فکر سے طالب اولاد ہو کہ تا اس کے بعد اس کی ذریت میں سے کوئی
خادم دین پیدا ہو جس کے وجود سے اس کے باپ کو بھی دوبارہ ثواب آخرت کا حصہ ملے تو خاص اس
نیت اور اس جوش سے اولاد کا خواہشمند ہونا نہ صرف جائز بلکہ اعلیٰ درجہ کے اعمال صالحہ میں سے ہے
جیسا کہ اس خواہش کی تحریک اس آیت کریمہ میں بھی پائی جاتی ہے اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَ اجْعَلْنَا
لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا لے لیکن سچ سچ اور واقعی اور حقیقی طور پر بھی جوش پیدا ہونا اور اس جذبے کی بنا پر
اولاد کا خواہشمند ہونا ان ابرار و اخبار و اتقیا کا کام ہے جو اپنے اعمال خیر کے آثار باقیہ دنیا میں چھوڑ
جانا چاہتی ہیں ۔ جہاں تک تجربہ کیا گیا ہے بیشک ایک خادم دین ہیں خدا تعالیٰ ان کو اس نیت اور اس
جوش میں پورے طور پر مکمل کر کے ان کی مرادات ان کو عطا فرماوے۔ اور یہ عاجز بھی بجوش دل
ا الفرقان : ۷۵

اپنے لئے اور نیز آں مکرم کے لئے دعا کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہماری نسل اور ذریت میں سے بھی اپنے
دین کے خادم اور اپنی راہ کے سچے جانثار پیدا کرے ۔ یہ دعا اس عاجز کی اپنے لئے اور آپ کے
لئے اور ۔۔۔ کے لئے اور ہر ایک دوست کے لئے ہے لیکن ابنائے روزگار کی رسم و عادت کے طور پر
خواہشمند اولاد ہونا اور یہ خیال رکھنا کہ ہماری موت فوت کے بعد ہمارے زخارف دنیا کی ہماری
اولا دوارث بنے اور سرکار ہماری جائداد پر قابض نہ ہونے پائے بلکہ ہمارے بیٹے ہمارے ترکہ پر
قبضہ کریں اور شریکوں سے لڑتے جھگڑتے رہیں اور ہمارے مرنے کے بعد دنیا میں ہماری یاد گار رہ
جاوے۔ یہ خیال سراسر شرک ہے اور فساد اور سخت معصیت سے بھرا ہوا ہے۔ اور میں جانتا ہوں کہ
جب تک یہ خیال دل میں سے دور نہ ہولے کوئی شخص سچا موحد اور سچا مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ ہمیں ہر روز
خدا تعالیٰ کی طرف قدم بڑھانا چاہیے اور جن امور کو وہ فتنہ قرار دیوے بغیر تحقیق صحت نیت کے ان کو
اپنی درخواست سے اپنے پر بلا نازل کرنا نہیں چاہیے۔ جو شخص خدا تعالیٰ کے لئے ہو جاتا ہے وہ اس
کے اندرونی پاک جوشوں اور مطہر جذبات کو خوب جانتا ہے بلکہ درحقیقت پاک دل انسان کے
اندرونی جوش اسی کی طرف سے ہوتے ہیں اور پھر وہ خود انہیں پورا بھی کر دیتا ہے جس وقت وہ دیکھتا
ہے کہ ایک الہی حالت کا آدمی اس کے دین کی خدمت کے لئے اپنا کوئی وارث چاہتا ہے تو
اللہ جل شانہ اس کو ضرور کوئی وارث عنایت کرتا ہے ۔ اس کی دعائیں پہلے ہی سے قبول شدہ کے حکم
میں ہوتی ہیں۔ خدا تعالیٰ ہم سب کو اس حالت سے اور اس کے نتائج سے تمتع کامل عطا فرماوے اور
کسی جگہ مکان بنانے کی نسبت یہ عاجز ارادہ الہی کی طرف دیکھ رہا ہے اس لئے ابھی کوئی بات منہ پر
نہیں لاسکتا لیکن اس عاجز کی دلی منشاء ہے۔ آں مکرم کا اس بات میں ترڈ د ہے کہ یہ عاجز اور آں
مکرم بقیہ زندگی ایک جگہ بسر کریں ۔ سو یہ عاجز دعا میں مشغول ہے امید کہ اللہ جل شانہ کوئی ایسی راہ
پیدا کر دے گا جو کہ خیر و برکت سے معمور ہو گی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ یہ
والسلام
۲۷ نومبر ۱۸۹۱ء
راقم خاکسار
غلام احمد از قادیان
تشحید الا ذہان جون ۱۹۰۷ ء صفحہ ۲۵، ۲۶

آج 10 میں سے 10 باقی