مکتوب نمبر ۱

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکتوبات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بنام
حضرت نواب محمد علی خان صاحب آف مالیر کوٹلہ
مکتوب نمبرا ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
از طرف عائذ باللہ الصمد غلام احمد عافاه الله واید با خویم محمد علی خان صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط پہنچا۔ اس عاجز نے جو بیعت کے لئے لکھا تھا وہ محض آپ کے پہلے خط کے حقیقی
جواب میں واجب ۔ واجب سمجھ کر تحریر ہوا تھا کیونکہ آپ کا پہلا خط اس سوال پر متضمن تھا کہ پر معصیت حالت
سے کیونکر رستگاری ہو ۔ سو جیسا کہ اللہ جل شانہ نے اس عاجز پر القا کیا، تحریر میں آیا اور فی الحقیقت
جذبات نفسانیہ سے نجات پانا کسی کے لئے بجز اس صورت کے ممکن نہیں کہ عاشق زار کی طرح
خاکپائے محبانِ الہی ہو جائے اور بصدق وارادت ایسے شخص کے ہاتھ میں ہاتھ دے جس کی روح کو
روشنی بخشی گئی ہے تا اس کے چشمہ صافیہ سے اس فرد ماندہ کو زندگی کا پانی پہنچے اور اس تر و تازہ درخت
کی ایک شاخ ہو کر اس کے موافق پھل لاوے۔ غرض آپ نے اپنے پہلے خط میں نہایت انکسار اور
تواضع سے اپنے روحانی علاج کی درخواست کی تھی ۔ سو آپ کو وہ علاج بتلایا گیا تھا جس کو سعید آدمی تھا
بصد شکر قبول کرے گا مگر معلوم ہوتا ہے کہ ابھی آپ کا وقت نہیں آیا ۔ معلوم نہیں کہ ابھی کیا کیا دیکھنا
ہے اور کیا کیا ابتلا در پیش ہے۔ اور یہ جو آپ نے لکھا ہے کہ میں شیعہ ہوں اس لئے میں بیعت نہیں
کر سکتا ۔ سو آپ کو اگر صحبت فقراء کاملین میسر ہو تو آپ خود ہی سمجھ لیں کہ شیعوں کا یہ عقیدہ کہ ولایت
اورامامت بارہ اماموں پرختم ہو چکی ہے اور اب خدا تعالیٰ کی یہ نعمت آگے نہیں ہے بلکہ پیچھے رہ گئی ہے

کیسا لغو اور حقانیت سے دُور ہے اگر خدائے کریم و رحیم کو بھی منظور تھا کہ ولایت اور امامت بارہ
شخصوں پر محدود ہو کر آئندہ قرب الہی کے دروازوں پر مہر لگ جائے تو پھر اس سے تمام تعلیم اسلام
عبث ٹھہرتی ہے اور اسلام ایک ایسا گھر ویران اور سنسان ماننا پڑتا ہے جس میں کسی نوع کی برکت کا
نام و نشان نہیں ۔ اور اگر یہی سچ ہے کہ خدا تعالیٰ تمام برکتوں اور امامتوں اور ولایتوں پر مہر لگا چکا ہے
اور آئندہ بکلی وہ راہیں بند ہیں تو خدائے تعالیٰ کے سچے طالبوں کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی دل
توڑنے والا واقعہ نہ ہوگا ۔ گویا وہ جیتے ہی مر گئے اور ان کے ہاتھ میں بجز چند خشک قصوں کے اور کوئی
مغز اور بات نہیں ۔ اور اگر شیعہ لوگ اس عقیدہ کو سچ مانتے ہیں تو پھر کیوں پنج وقت نماز میں یہ دعا
پڑھتے ہیں ۔
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ !
کیونکہ اس دعا کے تو یہی معنی ہیں کہ اے خدائے قادر ! ہم کو وہ راہ اپنے قرب کا عنایت کر جو تو نے
نبیوں اور اماموں اور صدیقوں اور شہیدوں کو عنایت کیا تھا۔ پس یہ آیت صاف بتلاتی ہے کہ کمالات امامت
کا راہ ہمیشہ کے لئے کھلا ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔ اس عاجز نے اسی راہ کے اظہار ثبوت کے لئے ہیں
ہزار اشتہار مختلف دیا روا مصار میں بھیجا ہے۔
اگر یہ برکت نہیں تو پھر اسلام میں فضیلت ہی کیا ہے
یہ تو سچ ہے کہ اکثر امام کامل اور بزرگ اور سید القوم تھے ۔ مگر یہ ہرگز سچ نہیں کہ کمالات میں ان کے
۔
برابر ہونا ممکن نہیں ۔
خدائے تعالیٰ کے دونوں ہاتھ رحمت اور قدرت کے ہمیشہ کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے اور جس
دن اسلام میں یہ برکتیں نہیں ہوں گی ۔ اس دن قیامت آجائے گی ۔ خدا تعالیٰ ہر ایک کو راہ
راست کی ہدایت بخشے ۔
پرانا عقیدہ ایسا مؤ ثر ہوتا ہے کہ بجائے دلیل مانا جاتا ہے اور اس سے کوئی انسان بجر فضل
خداوند تعالیٰ نجات نہیں پاسکتا۔ ایک آدمی آپ لوگوں میں اس مدعا کے ثابت کرنے کے لیے موجود
ہے۔ کیا آپ لوگوں میں سے کسی کو خیال آتا ہے کہ اس کی آزمائش کرے۔
الفاتحة : ٦

جلد دوم
خدائے تعالیٰ کے فضل سے
کتاب براہین احمدیہ کا اب تک حصہ پنجم طبع نہیں ہوا ۔ ہوا ہے ۔ امید کہ خدائے :
جلد سامان طبع کا پیدا ہو جائے ۔ صرف کتاب کے چند نسخے باقی ہیں اور قیمت بطور پیشگی لی جاتی ہے
بعد تکمیل طبع باقی حصے انہیں کو ملیں گے جو اول خریدار ہو چکے ہیں ۔ قیمت کتاب کتاب سو روپیہ سے
پچیس روپیہ تک حسبِ مقدرت ہے۔ یعنی جس کو سوروپیہ کی توفیق ہے وہ سور و پیدا دا کرے اور جس کو
کم توفیق ہے وہ کم ۔ مگر بہر حال پچیس روپیہ سے کم نہ ہو اور نادار کو مفت لِلہ ملتی ہے ۔ آپ جس صیغہ
میں چاہیں لے سکتے ہیں اور چاہیں تو مفت بھیجی جائے ۔ والسلام
را گست ۱۸۸۹ء
احقر عباد الله غلام احمد
از لود ها نه محله اقبال گنج
مکان شہزادہ حیدر

آج 10 میں سے 10 باقی