مکتوب نمبر ۲

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد بخدمت عزیزی اخویم خان صاحب محمد علی خان صاحب سلمہ ۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عنایت نامہ پہنچ کر بموجب مسرت و انشراح خاطر ہوا ۔ اگر چہ طبیعت
اس عاجز کی کسی قدر علیل تھی اور نیز ضعف بہت تھا مگر میں نے نہ چاہا کہ آپ کو بہت انتظار میں رکھوں
اس لئے بلحاظ اختصار آپ کے سوالات کا جواب دیتا ہوں ۔
(1) جو شخص اس عاجز سے بیعت کرے اس کو قال اللہ اور قال الرسول کا پابند ہونا ضروری
ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ وہ حنفی ہو یا شافعی وغیرہ وغیرہ۔ مگر یہ نہایت ضروری ہے کہ اللہ جل شانہ کے
کلام عزیز پر ایمان لاوے اور جہاں تک ممکن ہو اس پر عمل کرے اور آثار صحیحہ نبویہ کا اتباع کرے۔
(۲) بیعت کرنے والے کے لئے ان عقائد کا ہونا ضروری ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
رسول برحق اور قرآن شریف منجانب اللہ کتاب اور جامع الکتب ہے کوئی نئی شریعت اب نہیں آسکتی اللہ ہے
اور نہ کوئی نیا رسول آسکتا ہے مگر ولایت اور امامت اور خلافت کی ہمیشہ قیامت تک راہیں کھلی ہیں اور
جس قدر مہدی دنیا میں آئے یا آگے آئیں گے ان کا شمار خاص اللہ جل شانہ کو معلوم ہے وحی رسالت
ختم ہوگئی مگر ولایت و امامت و خلافت حلقہ کبھی ختم نہیں ہوگی ۔ یہ سلسلہ ائمہ راشدین اور خلفاء ر با مبین
ربانیین
کا کبھی بند نہیں ہوگا۔ کسی کو گزشتہ لوگوں میں سے بجز رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے جمیع فضائل و
کمالات میں بے مثل نہیں کہہ سکتے اور ممکن نہیں کہ کسی کمال یا کسی نوع کی خدمت گزاری میں آئندہ
اس سے بہتر پیدا ہو۔ ہاں ! جز کی فضیلت کے لحاظ سے بعض لوگ بے مثل ٹھہر سکتے ہیں جیسے صحابہ اور
اہلِ بیت کی یہ فضیلت جو انہوں نے زمانہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پایا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی تنہائی کے وقت میں ایسی وفاداری دکھلائی کہ اپنے خونوں کو پانی کی طرح بہا دیا آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کو دیکھا اور اس چہرہ سے عاشقانہ طور پر زندگی بسر کی اور اسلام پر پہلے پہل
مخالفوں کے حملے ہوئے تو اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ان کو روکا اور اسلام کو زمین پر جمایا اور اسلامی کران اور
ہدایتوں کو زمین پر پھیلایا اور کفر کے زور کو مٹایا اور قرآن شریف کو دیانت اور امانت سے جمع کر کے

تمام ملکوں میں رواج دیا اور اسلام کی صداقت پر اپنے خون سے مُہریں کر کے اس دار فانی سے کوچ
کر گئے ۔ بلا شبہ ان کی اس فضیلت کو بعد میں آنے والے نہیں پاسکتے وَ ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ
یشَآءُ مگر اس کے سوا ہر ایک کمال کے حاصل کرنے کے لئے درو دروازے کھلے ہیں خدا تعالیٰ کے مقبول
اور نہایت اعلیٰ درجہ کے پیارے بندے اور امام الوقت اور خلیفۃ اللہ فی الارض اب بھی ایسے ہی ہوتے ہیں
جیسے پہلے ہوئے تھے اور اب بھی خدا تعالیٰ کے انعام واکرام کی وہ راہیں کھلی ہیں جو پہلے کھلی تھیں ۔ کمالات
نبوت و رسالت بھی ظلی طور پر حاصل ہو سکتے ہیں جس قد ر سالک کی استعداد ہو گی ضرور پر تو نور کا پڑے گا
زندہ اسلام اسی عقیدہ کا نام ہے مگر جو لوگ امامت و خلافت و صد یقیت کو پہلے اماموں پر ختم کر چکے ہیں ان
کے ہاتھ میں اب مردہ اسلام ہے یا یوں کہو کہ اسلام کی بے جان تصویر ان کے ہاتھ میں ہے یا د رکھنا چاہئے
کہ جو مذہب آئندہ کمالات کے دروازے بند کرتا ہے۔ وہ مذہب انسانی ترقی کا دشمن ہے۔ قرآن شریف کی رو
سے انسان کی بھاری دعا یہی ہے کہ وہ روحانی ترقیات کا خواہاں ہو غور سے پڑھنا چاہئے اس آیت کو
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ دوسرے یہ عقیدہ
بھی ضروری ہے کہ مجر وکسی قسم کے رشتہ سے خواہ کسی رسول سے رشتہ ہو، کوئی فضیلت حاصل نہیں ہو
سکتی بلکہ فقط رشتہ کی فضیلت پر ناز کرنا نامردوں کا کام ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور
ذوالقربی میں سے ہر ایک شخص جو قابل تعریف ہے وہ رشتہ کے لحاظ سے ہرگز نہیں وَقَالَ اللهُ تَعَالٰی
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ انْقُكُمْ کے تیسرے یہ عقیدہ بھی ضروری ہے کہ قرآن شریف
اب تک ہر ایک قسم کے تصرف سے بکلی محفوظ ہے اور کوئی ایسا قرآن نہیں جو کوئی شخص اس کو غار میں
لے کر اب تک چھپا بیٹھا ہے یہ ان لوگوں کا بہتان ہے جن کو خدا تعالیٰ کا خوف نہیں ۔
چوتھے یہ عقیدہ ضروری ہے کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت فاروق عمر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ذوالنورین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت علی مرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
سب کے سب واقعی طور پر دین میں امین تھے۔ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو اسلام کے آدم ثانی ہیں اور
ایسا ہی حضرت عمر فاروق اور حضرت عثمان رضی اللہ عنھما اگر دین میں سچے امین نہ ہوتے تو آج ہمارے
لئے مشکل تھا جو قرآن شریف کی کسی ایک آیت کو بھی منجانب اللہ بتا سکتے ۔
ا الحجرات: ۱۴

بلاشبہ یہ سچ بات ہے کہ ہم قرآن شریف سے اسی قدر محبت اور عشق پیدا کریں گے جس قدر
ہمیں ان تینوں بزرگواروں کے امین ہونے پر ایمان ہو گا اگر ہم ایک ذرا بھی کمالات ایمانیہ میں ان
کو کم سمجھیں گے تو وہی کمی قرآن شریف کی عظمت کے بارے میں ہمارے دلوں میں پیدا ہو جائے
گی ۔ یہی وجہ ہے کہ جس پیار اور محبت سے سنت جماعت قرآن شریف کو دیکھتے ہیں اور اس کو بصد
محبت حفظ کر لیتے ہیں یہ بات شیعہ لوگوں میں ہر گز نہیں پائی جاتی ۔ مثلاً مجھے تخمیناً معلوم ہوا ہے کہ
ہمارے ملک پنجاب میں ایک لاکھ سے زیادہ سنت جماعت میں سے قرآن شریف کا حافظ ہوگا مگر
کیا کوئی اس بات کا ثبوت دے سکتا ہے کہ اسی ملک میں شیعہ لوگوں میں سے دس پندرہ بھی حافظ
ہیں؟ بلکہ میرے خیال میں ایک حافظ بھی بمشکل ہے اس کا کیا سبب ہے؟ وہی ابوبکر وعمر وعثمان رضی
اللہ عنہم ۔ پس اس سے معلوم ہوا کہ ان بزرگواروں کو بنظر تخفیف دیکھنے میں سرا سر ایمان کا گھاٹا ہے۔
والعاقل تكفيه الاشارة ۔ پانچویں بیعت کے لئے یہ ضروری عقیدہ ہے کہ شرک سے بکلی پر ہیز
کرے اگر یہ تمام عقائد کسی شیعہ میں پائے جاویں تو بلا شبہ اس کی حالت عمدہ ہے اور وہ اس لائق ہے
کہ بیعت میں داخل ہو۔
(۳) بیعت کے مقاصد میں سے ایک بھاری مقصد یہ ہے کہ انسان راہ راست پر آوے اور
خدا تعالیٰ کے غضب سے ڈر کر ہر ایک طریق نا انصافی کو چھوڑ دیوے جو شخص عمد أ نا انصافی پر جما رہنا
چاہتا ہے وہ دراصل حقیقت بیعت سے غافل ہے ہم اس مسافر خانہ میں تھوڑے عرصہ کے لئے آئے
ہیں اور اس غرض سے بھیجے گئے ہیں کہ اپنے اخلاق اور عقائد اور اعمال کو درست کر کے اور حسب
مرضیات الہی اپنے نفس کو بنا کر اس مولیٰ کریم کی رضا مندی حاصل کریں۔ سو ہر ایک بات میں یہ
دیکھ لینا چاہئے کہ کیا ہمارے قول اور فعل ظلم و زیادتی سے خالی ہیں؟ یا ہم انصاف کا خون کر رہے ہیں
جن بزرگ لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ضعف و ناتوانی اور تنہائی اور غربت کے ایام
میں آں جناب کی رفاقت اختیار کی ۔ اس رفاقت اور اس ایمان کے پاس کے لئے بڑی بڑی تکلیفیں
اُٹھائیں ، اپنی ریاستوں ملکیتیوں سے بے دخل کئے گئے وطن سے نکالے گئے اور اعلاء کلمہ اسلام کے
لئے صدہا مرتبہ اپنے تئیں معرضِ ہلاکت میں ڈالا ۔ ان کی شان کو جیسا کہ چاہئے ، نہ سمجھنا سخت درجہ کی
نا انصافی ہے در حقیقت اگر ہم انصاف سے دیکھیں اور عدالت کی نگاہ سے نظر کریں تو ہمیں اقرار

کرنا پڑے گا کہ وہ لوگ اعلیٰ درجہ کے مقدس ہیں ۔ ہر ایک شخص کی فضیلت باعتبار اس کے حسن خدمات ر خد
اور ذاتی لیاقتوں کے ہوا کرتی ہے۔ سو جیسے صحابہ کرام کی فضیلت اس قاعدہ مستمرہ کی رو سے بپایہ ثبوت پہنچ
گئی ہے کسی اور دوسرے کی فضیلت ہرگز ثابت نہیں ہو سکتی ۔ مثلاً امام حسین رضی اللہ عنہ نے جو بھاری
نیکی کا کام دنیا میں آکر کیا وہ صرف اس قدر ہے کہ ایک نابکار دنیا دار کے ہاتھ پر انہوں نے بیعت نہ
کی اور اسی کشاکش کی وجہ سے شہید ہو گئے ۔ مگر یہ ایک شخصی ابتلا ہے جو انہیں پیش آ گیا اگر اس کو
حضرت صدیق اکبر کی ان جانفشانیوں کے ساتھ جانچا جاوے جو انہوں نے تمام عمر محض اعلاء کلمہ
اسلام کے لئے اکمل اور اتم طور پر پوری کی تھیں ، تو کیا ایک شخصی ابتلا کو اس سے کچھ نسبت ہو سکتی ہے؟
اللہ جل شانہ کا کسی سے رشتہ نہیں ہے۔ جو شخص اعلیٰ درجہ کا وفادار ہے اور خدمت گزار ہے وہی اس کا ارہے !
مقرب ہوگا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی بیٹا زندہ نہیں رہا۔ البتہ نواسے زندہ رہے ہیں ۔ جیسی
حضرت فاطمہ کی اولاد یا دوسری بیبیوں کی اولاد ۔ سو خدا تعالیٰ کے نزدیک ان کے مدارج ان کے
اعمال کے موافق ہیں ۔ خواہ نخواہ کا درجہ کسی کو دیا نہیں جاتا۔ جو شخص محض خدا تعالیٰ کے لئے کسی سے
محبت کرتا ہے اس کو چاہئے کہ خدا تعالیٰ سے خوف کر کے دیکھے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں اس نے کیا کیا
عمدہ کام کیا ہے ناحق فضیلت اس کو نہ دیوے کوئی نہیں سمجھ سکتا کہ محض رشتہ سے کیوں کر فضیلت پیدا ہو
جاتی ہے خاص کر کے ذرا سے رشتہ سے جو نواسہ ہوتا ہے ۔ کنعان حضرت نوح کا بیٹا تھا اور آذر
حضرت ابراہیم کا باپ ۔ پس کیا یہ رشتہ انہیں کچھ کام آیا؟ پس یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اہلِ بیت ہونا اپنے
نفس میں کچھ بھی چیز نہیں ہے ۔ بے شک امام حسن و حسین ان لوگوں میں سے ہیں ۔ جن لوگوں کو
خدا تعالیٰ نے ان کی راستبازی کی وجہ سے کامل کیا ہے نہ اس کی وجہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے نواسے ہیں کیوں کہ نواسے تو اور بھی تھے نواسہ ہونا خدا تعالیٰ کے نزدیک یا خلقت کے نزدیک کیا
حقیقت رکھتا ہے؟ لیکن بلا شبہ کمالات صدیقی و فاروقی کے مقابل پر حسینی کمالات متنزل ہیں ان
بزرگواروں نے اسلام پر بڑا احسان کیا اور اسلام کی شوکت کو دنیا میں قائم کیا اور وہ جانفشانی کے کام
کئے جو نبی اور رسول کرتے ہیں ۔ جو شخص ان کے احسانات کا منکر ہو وے وہ خدا تعالیٰ کا کا فر نعمت
ہے۔ اگر ہم ذبح بھی کئے جاویں تو ہرگز راستی کو چھوڑ نہیں سکتے ۔ عوام کا قاعدہ ہے کہ وہ کورانہ تقلید پر
چلتے ہیں یہ سراسر غلط ہے۔ تمام صحابہ کرام کے مناقب سے کتابیں بھری پڑی ہیں اور قرآن کریم شاہد سے کتا اور

ہے۔ صدیق اکبر اور عمر فاروق کے حق میں اس قدر پر تعریف کلمات نبوی پائے جاتے ہیں کہ گویا ان
دونوں بزرگواروں کو نبی قرار دیا گیا ہے۔ مگر ہماری نظر میں مجرد مناقب کوئی چیز نہیں صرف طرح
طرح کے پیرایوں میں سچے مومنوں کی تعریفیں کی ہیں اور اس بات کا فیصلہ کہ ان میں سے زیادہ
بزرگ کون ہے؟ اور ان بزرگوں کی خدمات سے کرنا چاہئے کہ اسی کی طرف اللہ جل شانہ ہدایت
فرماتا ہے۔ اب حاصل کلام یہ ہے کہ بیعت کے لئے یہ ضروری ہے کہ انسان ہر ایک قولی و فعلی و
اعتقادی نا انصافی سے بکلی دست بردار ہو جاوے کیونکہ بیعت راہ راست حاصل کرنے کے لئے
ہے۔ اگر بہر حال اسی راہ پر قائم رہتا ہے کہ جو تقلیدی طور پر اختیار کیا گیا ہے تو پھر بیعت سے حاصل
ہی کیا ہے
ه
ہر کجا شمع ہدایت یافتی پروانه باش گر خردمندی پے راہ ہدا دیوانہ باش
(۴) اگر چہ ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھنا کسی حدیث سے ثابت نہیں ہوتا اور دست بستہ کھڑا ہونا
قانون فطرت کی رو سے بھی بندگی کے لئے مناسب ہی معلوم ہوتا ہے۔ لیکن اگر ہاتھ چھوڑ کر بھی نماز
پڑھتے ہیں تو نماز ہو جاتی ہے۔ مالکی بھی شیعوں کی طرح ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھتے ہیں ۔ مسنون وہی
طریق ہے جو اوپر بیان ہوا اس قدر اختلاف بیعت کا کچھ ہارج نہیں اگر چہ احادیث صحیحہ میں اس
کا نام ونشان بھی نہیں ۔
(۵) یہ ہمیشہ سے قاعدہ رہا ہے کہ نشانوں کے چاہنے والے دو ہی قسم کے آدمی ہوتے ہیں یا
غایت درجہ کے دوست یا غایت درجہ کے دشمن یعنی جب کوئی انسان مقبول خدا تعالیٰ سے غایت درجہ
کی دوستی و محبت اختیار کرے یہاں تک کہ اس کی راہ میں قربان ہو جائے اور اس کی خا کیا ہو جائے تو
وہ اپنے حوادث اور مصائب کے وقت یا تکمیل مدارج ایمان کے لئے رحمت کے نشان پاتا ہے اور
اس کی برکت اور صحبت سے جذبات نفسانی کم ہوتے جاتے ہیں اور ذوق اور محبت بڑھتی جاتی ہے
اور دنیا کی محبت کم اور ٹھنڈی ہوتی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے نشانوں کے ذریعہ سے اس پر ظاہر کرتا
جاتا ہے کہ یہ شخص محبوبان اور مقبولانِ الہی میں سے ہے اور عادت اللہ قدیم سے ایسی ہی جاری ہے
بہ پر کسی کی ارادت پہنچ جائے تو اس کا ایمان کامل کرنے کے لئے کئی قسم کے نشان
ظاہر ہوتے ہیں اور اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ پیشتر آزمائش صدق کے اور محققین حقیقت پر نظر

ڈالتے ہیں یں۔ ۔ عوام جلدی سے سے سیکو کسی کو کافر کافر اور اور کسی کو بے بے دین کہہ دیتے ہیں اور اور محققین اس اسکی کی ذرا پر پرواہ
نہیں کرتے ۔ اگر ہم صدیقی اور فاروقی خدمات کو جو اپنی زندگی میں انہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں
کیں لکھیں تو بلا شبہ وہ ایک دفتر میں بھی ختم نہیں ہو سکتیں۔ لیکن اگر ہم امام حسین رضی اللہ عنہ کی
خدمات کو لکھنا چاہیں تو کیا ان دو تین فقروں کے سوا کہ وہ انکار بیعت کی وجہ سے کربلا کے میدان میں
روکے گئے اور شہید کئے گئے ۔ کچھ اور بھی لکھ سکتے ہیں ؟ بیشک یہ کام ایسا عمدہ ہوا کہ ایک فاسق دنیا دار
کے ہاتھ پر انہوں نے بیعت نہیں کی ۔ مگر اعتراض تو یہ ہے کہ وہ اپنے باپ بزرگوار کے قدم پر کیوں
نہ چلے ۔ باپ نے تو بقول شیعوں کے تین فاسق آدمیوں کے ہاتھ پر جو بزعم ان کے مرتد سے بدتر
تھے اور بقول ان کے صرف معمولی بادشاہوں میں سے تھے، بیعت کر لی اور بیٹے نے تو اپنے باپ
کے طریق سے اعراض کر کے ایک فاسق کی بیعت بھی نہیں کی اور انکار ہی میں جان دی ۔ بہر حال یہ
اتفاقی حادثہ تھا جو امام صاحب کو پیش آ گیا اور بڑا بھاری ذخیرہ ان کے درجہ کا صرف یہی ایک حادثہ
ہے جس کو محض غلو اور نا انصافی کی راہ سے آسمان تک کھینچا جاتا ہے اور وہ بزرگوار صحابہ جو رسولوں کی
طرح دنیا میں کام کر گئے اور ہر میدان میں جان فدا کرنے کے لئے حاضر ہوئے ان سے بقول آپ
کے لاپر واہی تو آپ کا طریق ہے ۔ یہ یہ فیصلہ تو آسانی سے ہو سکتا ہے چونکہ دنیا ا دارا دار العمل ہے اور
میدان حشر میں مراتب بلحاظ اعمال ملیں ظ اعمال ملیں گے ۔ پس جس کے دل میں امام حسن وحسین کی وہ عظمت ہے کہ
اب وہ دوسرے صحابہ سے لا پرواہ ہے اس کو چاہئے کہ ان کی خدمات شائستہ دین کی راہیں پیش
کرے اگر ان کی خدمات کا پلہ بھاری ہے تو بلا شبہ وہ دوسرے صحابہ سے افضل ٹھہریں گے ورنہ ہم
اس بات کے تو قائل نہیں ہو سکتے کہ خواہ مخواہ کسی کو افضل ٹھہرایا جاوے ۔ اور یہ خیال کرنا کہ ان کی
فضیلت یہی کافی ہے کہ وہ نواسے تھے یہ خیال کوئی عقلمند نہیں کر سکتا ۔ کیونکہ میں ابھی بیان کر چکا ہوں
کہ نواسہ ہونا کچھ بھی چیز نہیں ایک ذرا سا رشتہ ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی لڑکیاں تھیں
اور نواسے بھی کئی تھے کس کس کی ہم پرستش کریں یہ آیت کریمہ ہمارے لئے کافی ہے
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اتَّقُكُمْ ' مجھے اللہ جل شانہ نے کھول دیا ہے کہ اس زمانہ کا انتقا
صدیق اکبر ہے بعض لوگوں کو یہ بھی دھو کہ لگا ہوا ہے کہ وہ مناقب کسی بزرگ کے پیش کر دیا کرتے ہیں یعنی
الحجرات : ۱۴

کہتے ہیں کہ مثلاً حضرت علیؓ کے حق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے اور امام حسین کے حق میں
یہ فرمایا ہے مگر یہ خیال کہ کیونکر اعلیٰ درجہ کی ارادت و محبت کسی کی نسبت پیدا کی جائے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ
در حقیقت طبعی اور حقیقی طور پر جو اعلیٰ درجہ کی ارادت اور فرمانبرداری بغیر پوری آزمائش کے نہیں ہو
سکتی مگر طالب حق اللہ جل شانہ کی توفیق سے کسی قدر قرائن سے یہ تکلف ارادت مندوں کا پیراہن پہن
لیتا ہے پھر عنایت الہی سے بمشاہدہ برکات حق وہ تکلف طبیعت میں داخل ہو جاتا ہے۔ صحابہ اور
اہلِ بیت بھی آہستہ آہستہ مراتب عرفان کو پہنچے ہیں مگر روز ازل سے انہوں نے وہ خدمات اپنے ذمہ
لیں جو بجز کامل ارادت کے ظہور میں نہیں آسکتیں اور پھر غایت درجہ کی دشمنی پر اور جو مرد مقبول کی
کرامات کا ظہور ہوتا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ جب دشمن نادان ایک ولی اللہ سے عداوت شروع
کرتا ہے اور ہر وقت قول یا فعل سے اس کے در پے آزار رہتا ہے تو آخر ایک دن غیرت الہی جوش
مارتی ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ عَادَى اَوْلِيَائى فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ اِس لئے یہ اصول
نہایت صحیح ہے کہ جس کو کرامات کے دیکھنے کا شوق ہو وہ یا تو غایت درجہ کا دوست ہو جائے یا غایت درجہ
کا دشمن کرامات بازیچہ اطفال نہیں ہے کہ خواہ نخواہ کھیل کی طرح دکھلائی جائیں ۔ اللہ جل شانہ اور اس
کے وفادار بندے غیر اللہ سے لا پرواہ ہیں اور خواہ نخواہ بازیگروں کی طرح کرشمہ نمائی ان کی عادت
نہیں اگر چہ اولیاء اللہ پر کرامات الہی بارش کی طرح برستی ہیں لیکن غیر جب تک کہ پورا دوست یا پورا
دشمن نہ ہوان انوار کے مشاہدہ سے بے نصیب رہتا ہے اس عاجز نے جو سولہ ہزار اشتہارات کرامت نمائی
کے لئے شائع کیا تھا اور شرط کی تھی کہ اگر کوئی مخالف منکر کرامات ہو تو ایک برس تک ہمارے دروازہ پر
آکر بیٹھے۔ اس کا ہرجہ دیا جائے گا اس اشتہار سے اللہ جل شانہ کی غرض یہی تھی کہ اس پابندی سے وہی
شخص آکر ایک سال تک بیٹھے گا جو تمہارا دشمن ہوگا۔
(۶) اس میں شک نہیں ہے اور خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ یہ عاجز نبیوں کی طرح اصلاح خلق
اللہ کے لئے مامور ہو کر آیا ہے اور دل میں بہت خواہش ہے کہ وہ کرامات الہی جو یہ عاجز دیکھ رہا ہے
لوگ بھی دیکھیں لیکن خدا تعالیٰ اپنے قانون قدیم سے تجاوز نہیں کرتا دوست کامل بننا چاہئے یا دشمن
کامل ۔ تا آسمانی نشان ظاہر ہوں ہاں ایک طریق ہے اور اس کو آپ ہی بجالا سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ
آپ کا اب تک عقیدہ یہ ہے کہ بارہ اماموں کو جس قدر فضیلت ہے وہ اصحاب کبار کو حاصل نہیں ۔

غایت درجہ اصحاب کبار بادشاہوں کی طرح ہیں اور اس عاجز کا عقیدہ ہے کہ اصحاب کبار کے درجہ کے
مقابل بارہ امام کچھ بھی چیز نہیں بلکہ اصحاب کبار کی محبت ان کا فخر اور ان کے ترقی ایمان کا موجب ہے
رض
قرآن شریف میں بجز ابوبکر صدیق خاص طور پر کسی اہلِ بیت کا ذکر نہیں اور یہ بھی میرا عقیدہ ہے کہ
صحابہ کے بعد جس قدر اہل بیت میں امام ہوئے ہیں وہ اپنے کمالات میں بے مثل نہیں بلکہ ایسے رایسے لوگ
ہمیشہ ہوتے ہیں یہ میرے لئے شکر کا مقام ہے اور اس بات کا کہنا اپنے محل پر ہے کہ ان اماموں کے
درجہ کے موافق ایک میں بھی ہوں اور اس سے زیادہ بھی مجھ پر انعامات الہی ہیں جس کو آپ سمجھ نہیں
سکتے اور نہ اس زمانہ کی خلقت سمجھ سکتی ہے۔ اب اگر میں اس دعوے میں راستی پر نہیں ہوں تو میری
طرف سے عام منادی ہے کہ شیعوں کے بزرگ لوگ میرے اشتہار کے موافق مباہلہ اور مقابلہ کے
لئے آویں ۔ بیشک اگر وہ آویں تو اللہ جل شانہ ان کی پردہ دری کرے گا اور اپنے بندہ کی تائید میں وہ ۔
انوار دکھلائے گا جو ہمیشہ اپنے خادم بندوں کے لئے دکھلاتا رہا ہے اس طریق سے آپ کرامات کو رہا
مشاہدہ کر سکتے ہیں اور آپ مقدرت رکھتے ہیں کہ کسی شیعہ کے مجتہد کو دو چار ہزار روپیہ دے کر میرے
دروازہ پر بٹھا دیں اور مقابلہ کرادیں۔ تاسیه روی شود هر که در وغش باشد
(۷) موافق شرائط مطبوعہ کے تحریری بیعت بھی ہو سکتی ہے اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے وقت صفا
میسر آیا تو انشاء اللہ آپ سب صاحبان کے لئے دعا کروں گا ۔ ( والسلام علی من اتبع الہدی )
خاکسار
مرزا غلام احمد
الحکم ۱۸ دسمبر ۱۸۹۸ء صفحه ۳ تا ۵

آج 10 میں سے 10 باقی