مکتوب نمبر ۳
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۳ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جلد دوم
بخدمت اخویم عزیزی خان صاحب محمد علی خاں ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
عنایت نامه متضمن به دخول در سلسله بیعت این عاجز موصول ہوا۔ دعا ثبات و استقامت درحق
آل عزیز کی گئی ۔
ثبتكم على التقوى والايمان وفتح لكم ابواب الخلوص والمحبة والعرفان
امین ثم آمین۔
اشتہار شرائط بیعت بھیجا جاتا ہے۔ جہاں تک وسعت و طاقت ہو اس پر پابند ہوں اور کمزوری
کے دور کرنے کے لئے خدا تعالیٰ سے مدد چاہتے رہیں ۔ اپنے رب کریم سے مناجات خلوت کی
مداومت رکھیں اور ہمیشہ طلب قوت کرتے رہیں ۔
جس دن کا آنا نہایت ضروری اور جس گھڑی کا وارد ہو جانا نہایت یقینی ہے اس کو فراموش مت
کرو اور ہر وقت ایسے رہو کہ گویا تیار ہو ۔ کیونکہ نہیں معلوم کہ وہ دن اور وہ گھڑی کس وقت آ جائے
گی ۔ سو اپنے وقتوں کی محافظت کرو اور اس سے ڈرتے رہو۔ جس کے تصرف میں سب کچھ ہے ۔ جو
شخص قبل از بلا ڈرتا ہے۔ اس کو امن دیا جائے گا ۔ مگر جو شخص بلا سے پہلے دنیا کی خوشیوں میں مست
ہو رہا ہے، وہ ہمیشہ کے لئے دکھوں میں ڈالا جائے گا۔ جو شخص اس قادر سے ڈرتا ہے۔ وہ اس کے
حکموں کی عزت کرتا ہے۔ پس اس کو عزت دی جائے گی۔ مگر جو شخص نہیں ڈرتا اس کو ذلیل کیا جائے
گا ۔ دنیا بہت ہی تھوڑا وقت ہے۔
بے وقوف ہے وہ شخص جو اس سے دل لگا دے، اور نادان ہے وہ آدمی جو اس کے لئے اپنے
رب کریم کو ناراض کرے ۔ سو ہوشیار ہو جاؤ تا غیب سے قوت پاؤ ۔ دعا بہت کرتے رہو اور عاجزی کو
اپنی خصلت بناؤ ۔ جو صرف رسم اور عادت کے طور پر زبان سے دعا کی جاتی ہے یہ کچھ بھی چیز نہیں ۔
اس میں ہرگز زندگی کی روح نہیں جب دعا کرو تو بجز صلوٰۃ فریضہ کے یہ دستور رکھو کہ اپنی خلوت
میں جاؤ اور اپنی ہی زبان میں نہایت عاجزی کے ساتھ جیسے ایک ادنیٰ سے ادنی بندہ ہوتا ہے،
خدائے تعالیٰ کے حضور میں دعا کرو۔
کہ اے رب العالمین ! تیرے احسان کا میں شکر نہیں کر سکتا ۔
تو نہایت رحیم و کریم ہے اور تیرے بے نہایت مجھ پر احسان ہیں ۔ میرے گناہ بخش تا
میں ہلاک نہ ہو جاؤں ۔ میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہوا اور میری
پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا ، جن سے تو راضی ہو جاوے۔ میں تیرے وجہ کریم کے
ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ تیرا غضب مجھ پر وارد ہو۔ رحم فرما اور دنیا اور آخرت
کی بلاؤں سے مجھے بچا کہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ آمین ثم آمین ۔
آپ کی اس بیعت کی کسی کو خبر نہیں دی گئی اور بغیر آپ کی اجازت کے نہیں دی جائے گی۔ لیکن
مناسب ہے کہ اس اخفا کو صرف اسی وقت تک رکھیں کہ جب تک کوئی اشد مصلحت در پیش ہو۔ کیونکہ
اخفا میں ایک قسم کا ضعف ہے اور نیز اظہار سے گو یا فعلاً نصیحت للخلق ہے۔
لله
آپ کے اظہار سے ایک گروہ کو فائدہ دین پہنچتا ہے اور رغبت الی الخیر پیدا ہوتی ہے۔
خدائے تعالیٰ ہر ایک کام میں مددگار ہو کہ بغیر اس کی مدد کے انسانی طاقتیں بیچ ہیں ۔ والسلام حمید
خاکسار
مرزاغلام احمد
نوٹ : ۔ اس خط کی تاریخ تو معلوم نہیں ۔ لیکن واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور
نے نواب صاحب کو بیعت کی تحریک فرمائی تھی ۔ مگر اس وقت وہ اس کے لئے تیار نہ تھے
اور اپنی جگہ بعض شکوک ایسے رکھے تھے جو مزید اطمینان کے لئے رفع کرنے ضروری تھے۔
جب وہ شکوک رفع ہوئے تو انہوں نے تامل نہیں کیا ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے ازالہ اوہام میں نواب صاحب کے ایک خط کا اقتباس دیا ہے ۔ اس میں لکھا ہے کہ
ابتدا میں گو میں آپ کی نسبت نیک ظن ہی تھا۔ لیکن صرف اس قدر کہ
آپ اور علماء اور مشائخ ظاہری کی طرح مسلمانوں کے تفرقہ کے مؤید نہیں ہیں ۔
بلکہ مخالفین اسلام کے مقابل پر کھڑے ہیں ۔ مگر الہامات کے بارے میں مجھ کو نہ
الحکم ۷ ارجون ۱۹۰۱ء صفحه ۳
اقرار تھا نہ انکار ۔ پھر جب میں معاصی سے بہت تنگ آیا اور ان پر غالب نہ ہو
سکا تو میں نے سوچا کہ آپ نے بڑے بڑے دعوے کئے ہیں ۔ یہ سب جھوٹے
نہیں ہو سکتے ۔ تب میں نے بطور آزمائش آپ کی طرف خط و کتابت شروع کی
جس سے مجھ کو تسکین ہوتی رہی اور جب قریباً اگست میں آپ سے لودہا نہ ملنے گیا
تو اس وقت میری تسکین خوب ہو گئی اور آپ کو با خدا بزرگ پایا اور بقیہ شکوک کو
پھر بعد کی خط و کتابت میں میرے دل سے بھلی دھویا گیا اور جب مجھے یہ اطمینان
دی گئی کہ ایک ایسا شیعہ جو خلفائے ثلاثہ کی کسر شان نہ کرے، سلسلہ بیعت میں
داخل ہو سکتا ہے ۔ تب میں نے آپ سے بیعت کر لی ۔ اب میں اپنے آپ کو نسبتاً
بہت اچھا پاتا ہوں اور آپ گواہ رہیں کہ میں نے تمام گناہوں سے آئندہ کے
لئے تو بہ کی ہے۔ مجھ کو آپ کے اخلاق اور طرز معاشرت سے کافی اطمینان ہے
کہ آپ سچے مجدد اور دنیا کے لئے رحمت ہیں۔
جیسا کہ پہلے خط سے ظاہر ہے حضرت اقدس اگست ۱۸۹۰ء میں لودھیا نہ ہی تھے ۔
اس لئے کہ وہ خط لو دھیانہ سے ہی حضرت نے لکھا ہے ۔ پس ۱۸۹۰ء کی آخری سہ ماہی میں
غالباً نواب صاحب کے شکوک وغیرہ صاف ہو گئے اور آپ نے سلسلہ بیعت میں شمولیت
اختیار کی ۔ اگر میں صحیح تاریخ بیعت بھی معلوم کر سکا تو وہ کسی دوسری جگہ درج کر دی جائے
گی ۔ وباللہ التوفیق ۔ عرفانی ۔
جلد دوم