مکتوب نمبر ۵

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۵ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میرے پیارے دوست نواب محمدعلی خان صاحب سلمکم اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا محبت نامہ عین انتظار میں مجھ کو ملا ۔ جس کو میں نے تعظیم سے دیکھا اور ہمدردی اور
اخلاص کے جوش سے حرف حرف پڑھا۔ میری نظر میں طلب ثبوت اور استكشاف حق کا طریقہ کوئی
ناجائز اور ناگوار طریقہ نہیں ہے بلکہ سعیدوں کی یہی نشانی ہے کہ وہ ورطۂ مذبذبات سے نجات پانے
کے لئے حل مشکلات چاہتے ہیں ۔ لہذا یہ عاجز آپ کے اس طلب ثبوت سے ناخوش نہیں ہوا بلکہ
نہایت خوش ہے کہ آپ میں سعادت کی وہ علامتیں دیکھتا ہوں جس سے آپ کی نسبت عرفانی ترقیات
کی امید بڑھتی ہے ۔
ایسی
اب میں آپ پر واضح کرتا ہوں کہ میں نے مباہلہ سے قطعی طور پر انکار نہیں کیا۔ اگر امر متنازعہ فیہ
میں قرآن اور حدیث کی رو سے مباہلہ جائز ہو تو میں سب سے پہلے مباہلہ کے لئے کھڑا ہوں ۔ لیکن
صورت میں ہرگز مباہلہ جائز نہیں جب کہ فریقین کا یہ خیال ہو کہ فلاں مسئلہ میں کسی فریق کے
اجتہاد یا فہم یا سمجھ کی غلطی ہے۔ کسی کی طرف سے عمداً افتراء یہ دروغ باقی نہیں کیونکہ اگر مجرد ایسے
اختلافات میں جو قطع نظر مصیب یا مخطی ہونے کے صحت نیت اور اخلاص اور صدق قدم پر بینی
ہیں ۔ مباہلہ جائز ہوتا اور خدا تعالیٰ ہر یک جزئی اختلاف کی وجہ سے مخطی پر عند المباہلہ عذاب
نازل کرتا تو آج تک تمام اسلام کا روئے زمین سے خاتمہ ہو جاتا۔ کیونکہ کچھ شک نہیں کہ مباہلہ سے
یہ غرض ہوتی ہے کہ جو فریق حق پر نہیں اس پر عذاب نازل ہو۔ اور یہ بات ظاہر ہے کہ اجتہادی امور
میں مثلاً کسی جزئی میں حنفی حق پر ہیں اور کسی میں شافعی حق پر اور کسی میں اہلِ حدیث ۔ اب جب کہ
فرض کیا جائے کہ سب فرقے اسلام کے جزئی اختلافات کی وجہ سے باہم مباہلہ کریں اور خدا تعالیٰ
اس پر ، جو حق پر نہیں ، عذاب نازل کرے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اپنی اپنی خطا کی وجہ سے تمام فرقے پنی اپنی خطا کی وجہ سے تمام فرقے
اسلام کے روئے زمین سے نابود کئے جائیں ۔ اب ظاہر ہے کہ جس امر کے تجویز کرنے سے اسلام کا

استیصال تجویز کرنا پڑتا ہے۔ وہ خدائے تعالیٰ کے نزدیک جو حامی اسلام اور مسلمین ہے، کیوں کر
جائز ہوگا ؟ پھر میں کہتا ہوں کہ اگر اس کے نزدیک جزئی اختلافات کی وجہ سے مباہلہ جائز ہوتا تو وہ
ہمیں یہ تعلیم نہ دیتا کہ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا یعنی اے خدا ہماری خطا معاف کر اور
ہمارے بھائیوں کی خطا بھی عفوفر ما ۔ بلکہ مصیب اور مخطی کا تصفیہ مباہلہ پر چھوڑتا اور ہمیں
ہر یک جزئی اختلاف کی وجہ سے مباہلہ کی رغبت دیتا لیکن ہرگز ایسا نہیں ۔ اگر اس اُمت کے باہمی
اختلافات کا عذاب سے فیصلہ ہونا ضروری ہے تو پھر تمام مسلمانوں کے ہلاک کرنے کے لئے دشمنوں
کی نظر میں اس سے بہتر کوئی حکمت نہیں ہوگی کہ ان کا تمام جزئیات مختلفہ میں مباہلہ کرایا جائے تا ایک
ہی مرتبہ سب مسلمانوں پر قیامت آجائے ۔ کیونکہ کوئی فرقہ کسی خطا کی وجہ سے ہلاک ہو جائے گا اور
کوئی فرقہ کسی خطا کے سبب سے مورد عذاب و ہلاکت ہوگا ۔ وجہ یہ کہ جز کی خطا سے تو کوئی فرقہ بھی
خالی نہیں ۔
اب میں یہ بھی بیان کرنا چاہتا ہوں کہ کسی صورت میں مباہلہ جائز ہے۔سو واضح رہے کہ صرف
دو صورت میں مباہلہ جائز ہے ۔
(۱) اوّل اس کافر کے ساتھ جو یہ دعویٰ رکھتا ہے کہ مجھے یقیناً معلوم ہے کہ اسلام حق پر نہیں اور
جو کچھ غیر اللہ کی نسبت خدائی کی صفتیں میں مانتا ہوں وہ یقینی امر ہے ۔
(۲) دوم اس ظالم کے ساتھ جو ایک بے جا تہمت کسی پر لگا کر اس کو ذلیل کرنا چاہتا ہے۔ مثلاً
ایک مستورہ کو کہتا ہے کہ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ عورت زانیہ ہے ۔ کیونکہ میں نے بچشم خود اس کو زنا
کرتے دیکھا ہے ۔ یا مثلاً ایک شخص کو کہتا ہے کہ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ شراب خوار ہے کیونکہ میں
نے بچشم خود اس کو شراب پیتے دیکھا ہے۔ سواس حالت میں بھی مباہلہ جائز ہے کیونکہ اس جگہ کوئی
اجتہادی اختلاف نہیں بلکہ ایک شخص اپنے یقین اور رؤیت پر بنا رکھ کر ایک مومن بھائی کو ذلت پہنچانا
چاہتا ہے۔ جیسے مولوی اسمعیل صاحب نے کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ میرے ایک دوست کی چشم دید بات ہے
کہ مرزا غلام احمد یعنی یہ عاجز پوشیدہ طور پر آلات نجوم اپنے پاس رکھتا ہے اور انہیں کے ذریعہ سے کچھ
کچھ آئندہ کی خبریں معلوم کر کے لوگوں کو کہہ دیتا ہے کہ مجھے الہام ہوا ہے۔ سومولوی اسمعیل صاحب
ا الحشر : اا

نے کسی اجتہادی مسئلہ میں اختلاف نہیں کیا تھا بلکہ اس عاجز کی دیانت اور صدق پر ایک نہیں کیا
تہمت لگائی تھی جس کی اپنے ایک دوست کی رؤیت پر بنا رکھی تھی۔ لیکن اگر بنا صرف اجتہاد پر ہوا اور کی پر بنارکھی ،
اجتہادی طو پر کوئی شخص کسی مومن کو کافر کہے یا ملحد نام رکھے تو یہ کوئی تہمت نہیں ۔ بلکہ جہاں تک اس کی
سمجھ اور اس کا علم تھا اس کے موافق اس نے فتوی دیا ہے۔ غرض مباہلہ صرف ایسے لوگوں سے ہوتا
ہے ۔ جو اپنے قول کی قطع اور یقین پر بنا رکھ کر دوسرے کو مفتری اور زانی وغیرہ قرار دیتے ہیں ۔
پس ما نحن فيه میں مباہلہ اس وقت جائز ہوگا کہ جب فریق مخالف یہ اشتہار دیں کہ ہم اس
مدعی کو اپنی نظر میں اس قسم کا خطی نہیں سمجھتے کہ جیسے اسلام کے فرقوں میں مصیب بھی ہوتے ہیں
اور مخطی بھی ۔ اور بعض فرقے بعض سے اختلاف رکھتے ہیں بلکہ ہم یقین گلی سے اس شخص کو
مفتری جانتے ہیں اور ہم اس بات کے محتاج نہیں کہ یہ کہیں کہ امر متنازعہ فیہ کی اصل حقیقت خدا تعالیٰ
جانتا ہے۔ بلکہ یقیناً اس پیشگوئی کی سب اصل حقیقت ہمیں معلوم ہو چکی ہے ۔ اگر یہ لوگ اس قدر
اقرار کر دیں تو پھر کچھ ضرورت نہیں کہ علماء کا مشورہ اس میں لیا جائے ۔ وہ مشورہ نقصان علم کی وجہ سے
طلب نہیں کیا گیا صرف اتمام حجت کی وجہ سے طلب کیا گیا ہے۔ سواگر یہ مدعیان ایسا اقرار کر دیں کہ
جو اوپر بیان ہو چکا ہے تو پھر کچھ حاجت نہیں کہ علماء سے فتوئی پوچھا جائے ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ جو شخص
آپ ہی یقین نہیں کرتا وہ مباہلہ کس بنا پر کرنا چاہتا ہے؟ مباہل کا منصب یہ ہے کہ اپنے دعوے میں
یقین ظاہر کرے، صرف ظن اور شبہ پر بنا نہ ہو ۔ مباہل کو یہ کہنا پڑتا ہے کہ جو کچھ اس امر کے بارے
میں خدا تعالیٰ کو معلوم ہے وہی مجھ کو یقینی طور پر معلوم ہو گیا ہے ۔ تب مباہلہ کی بنیاد پیدا ہوتی ہے۔ پھر
یہ بھی بات ہے کہ مباہلہ سے پہلے شخص مبلغ کا وعظ بھی سن لینا ضروری امر ہے۔ یعنی جو شخص خدائے تعالیٰ
سے مامور ہو کر آیا ہے۔ اسے لازم ہے کہ اوّل دلائل بینہ سے اشخاص منکرین کو اپنے دعوے کی
صداقت سمجھا دے اور اپنے صدق کی علامتیں ان پر ظاہر کرے۔ پھر اگر اس کے بیانات کوسن
کر اشخاص منکرین باز نہ آئیں اور کہیں کہ ہم یقیناً جانتے ہیں کہ تو مفتری ہے تو آخر الحیل مباہلہ
ہے۔ یہ نہیں کہ ابھی نہ کچھ سمجھا نہ بوجھا نہ کچھ سنا، پہلے مباہلہ ہی لے بیٹھے ۔
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مباہلہ کی درخواست کی تو وہ اس وقت کی تھی کہ جب کئی برس
قرآن شریف نازل ہو کر کامل طور پر تبلیغ ہو چکی تھی ۔ مگر یہ عاجز کئی برس نہیں چاہتا۔ صرف یہ چاہتا ہے

کہ ایک مجلس علماء کی جمع ہو اور ان میں وہ لوگ بھی حاضر ہوں جو مباہلہ کی درخواست کرتے ہیں ۔
پہلے یہ عاجز انبیاء کے طریق پر شرط نصیحت بجالائے اور صاف صاف بیان سے اپنا حق پر ہونا ظاہر
کرے جب اس وعظ سے فراغت ہو جائے تو درخواست کننده مباہلہ اُٹھ کر یہ کہے کہ وعظ میں نے
سن لیا ۔ مگر میں اب بھی یقیناً جانتا ہوں کہ یہ شخص کا ذب اور مفتری ہے اور اس یقین میں شک اور شبہ
کو راہ نہیں بلکہ رؤیت کی طرح قطعی ہے۔ ایسا ہی مجھے اس بات پر بھی یقین ہے کہ جو کچھ میں نے سمجھا
ہے وہ ایسا شک و شبہ سے منزہ ہے کہ جیسے رؤیت ۔ تب اس کے بعد مباہلہ شروع ہو۔ مباہلہ سے پہلے
کسی قدر مناظرہ ضروری ہوتا ہے تا حجت پوری ہو جائے ۔ کبھی سنا نہیں گیا کہ کسی نبی نے ابھی تبلیغ
نہیں کی اور مباہلہ پہلے ہی شروع ہو گیا ۔ غرض اس عاجز کو مباہلہ سے ہرگز انکار نہیں ۔ مگر اسی طریق
سے جو اللہ تعالیٰ نے اس کو پسند کیا ہے ۔ مباہلہ کی بناء یقین پر ہوتی ہے نہ اجتہادی خطا و صواب پر
جب مباہلہ سے غرض تائید دین ہے تو کیونکر پہلا قدم ہی دین کے مخالف رکھا جائے ۔
یہ عاجز انشاء اللہ ایک ہفتہ تک ازالہ اوہام کے اوراق مطبوعہ آپ کے لئے طلب کرے گا۔ مگر
شرط یہ ہے کہ ابھی آپ کسی پر ان کو ظاہر نہ کریں۔ اس کا مضمون اب تک امانت رہے ۔ اگر چہ بعض
مقاصد عالیہ ابھی تک طبع نہیں ہوئے اور یک جائی طور پر دیکھنا بہتر ہوتا ہے ۔ تا خدانخواستہ
قبل از وقت طبیعت سیر نہ ہو جائے ۔ مگر آپ کے اصرار سے آپ کے لئے طلب کروں گا۔ چونکہ میرا
نوکر جس کے اہتمام اور حفاظت میں یہ کا غذات ہیں ۔ اس جگہ سے تین چار روز تک امرتسر جائے گا۔
اس لئے ہفتہ یا عشرہ تک یہ کاغذات آپ کی خدمت میں پہنچیں گے ۔ آپ کے لئے ملاقات کرنا
ضروری ہے ۔ ورنہ تحریر کے ذریعہ سے وقتاً فوقتاً استکشاف کرنا چاہئے ۔ والسلام کی
خاکسار
غلام احمد
نوٹ : ۔ اس خط پر تاریخ نہیں ہے۔ لیکن ازالہ اوہام کی طبع کا چونکہ ذکر ہے ۔ اس
سے پایا جاتا ہے کہ ۱۸۹۱ء کا یہ مکتوب ہے۔ نواب صاحب قبلہ نے آپ کو مباہلہ کی
درخواست منظور کرنے کے متعلق تحریک کی تھی جو عبد الحق غزنوی وغیرہ کی طرف سے ہوئی
الحکم ۲۴ مارچ ۱۹۰۲ء صفحہ ۷، ۸

تھی ۔ اس کے جواب میں آپ نے یہ مکتوب لکھا ۔ اس مکتوب سے آپ کی سیرۃ پر بھی ایک
خاص روشنی پڑتی ہے اور آپ کے دعاوی پر بھی ۔ جب مباہلہ کے لئے آپ کھڑے ہونے
کی آمادگی ظاہر کرتے ہیں تو صاف فرماتے ہیں کہ پہلے یہ عاجز انبیاء کے طریق پر شرط
نصیحت بجا لاوے۔ اپنے سلسلہ کو ہمیشہ منہاج نبوت پر پیش کیا ہے۔ دوسرے آپ
استكشاف حق کے لئے کسی سوال اور جرح کو بُرا نہیں مناتے ۔ بلکہ سائل کو شوق دلاتے ہیں
کہ وہ دریافت کرے ۔ اس لئے کہ اسے آپ سعیدوں کی نشانی قرار دیتے ۔ ہیں ۔
(عرفانی)
جلد دوم

آج 10 میں سے 10 باقی