مکتوب نمبر ۹
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
عزیزی محبی اخویم نواب محمد علی خان صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے دوعنایت نامے پہنچے ۔ یہ عاجز بباعث شدت کم فرصتی و علالت طبع جواب نہیں لکھ سکا
اور نیز یہ بھی انتظار رہی کہ کوئی بشارت کھلے کھلے طور پر پالینے سے خط لکھوں چنانچہ اب تک آپ کے
لئے جہاں تک انسانی کوشش سے ہو سکتا ہے توجہ کی گئی اور بہت سا حصہ وقت کا اسی کام کے لئے لگایا
سوان درمیانی امور کے بارے میں اخویم مرزا خدا بخش صاحب اطلاع دیتے رہے ہوں گے اور
آخر بار بار کی توجہ کے بعد الہام ہوا وہ یہ تھا إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ قُلْ قُوْمُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ
یعنی اللہ جل شانہ ہر یک چیز پر قادر ہے کوئی بات اس کے آگے آن ہوئی نہیں ۔ انہیں کہہ دو ۔۔۔ جا ئیں
اور یہ الہام ابھی ہوا ہے۔ اس الہام میں جو میرے دل میں خدا تعالیٰ کی طرف سے فعلی طور پر کئے وہ
یہی ہیں کہ ارادہ الہی آپ کی خیر اور بہتری کے لئے مقدر ہے لیکن وہ اس بات سے وابستہ ہے کہ
آپ اسلامی صلاحیت اور التزام صوم و صلوۃ و تقویٰ و طہارت میں ترقی کریں ۔ بلکہ ان شرائط سے
معلوم ہوتا ہے کہ وہ امر مخفی نہایت ہی بابرکت امر ہے جس کے لئے یہ شرائط رکھے گئے ہیں ۔ مجھے تو
اس بات کے معلوم کرنے سے بہت خوشی ہوئی ہے کیونکہ اس میں آپ کی کامیابیوں کے لئے کچھ نیم
رضا سمجھی جاتی ہے اور یہ امر تجربہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ اس قسم کے الہامات اس شخص کے حق میں
ہوتے ہیں جس کے لئے اللہ تعالیٰ ارادۂ خیر فرماتا ہے۔ اس عالم سفلی میں اس کی ایسی ہی مثال ہے
جیسے کوئی کسی معزز عہدہ کا خواہاں ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وقت اس کو اس طور سے تسلی دے کہ تم امتحان دو، ہم
تمہارا کام کر دیں گے۔ سو خدا تعالیٰ آپ میں اور آپ کے دوسرے اقارب میں ایک صریح امتیاز
دیکھنا چاہتا ہے اور چونکہ آپ کی طبیعت بفضلہ تعالیٰ نیک کاموں کے ساتھ مناسبت رکھتی ہے اس لئے
یہی امید کی جاتی ہے کہ آپ اپنے مولیٰ کریم کو خوش کریں گے ۔ میں نے مرزا خدا بخش صاحب کو
رمضان کے دنوں تک اس لئے ٹھہرا لیا ہے کہ تا پھر بھی ان مبارک دنوں میں وقتاً فوقتاً آپ کیلئے
لے تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۱۹۰
۔
دعائیں کی جائیں ۔ مجھے ایسا الہام کسی امر کی نسبت ہو تو میں ہمیشہ سمجھتا ہوں کہ وہ ہونے والا ہے۔
اللہ جل شانہ طاقت سے زیادہ کسی پر بار نہیں ڈالتا بلکہ رحم کے طور پر تخفیف کرتا ہے اور ہنوز انسان
پورے طور پر اپنے تئیں درست نہیں کرتا کہ اس کی رحمت سبقت کر جاتی ہے۔ گویا نیک بندوں کے
لئے یہ بھی ایک امتحان ہوتا ہے۔ چونکہ اللہ جل شانہ بے نیاز ہے، نہ کسی کی اس کو حاجت ہے اور نہ کسی
کی بہتری کی اس کو ضرورت ہے ۔ اس لئے جب فرماتا ہے کہ کسی بندہ پر فیضانِ نعمت کرے
تو ایسے وسائل پیدا کر دیتا ہے جس کی رو سے اس نعمت کے پانے کے لئے اس بندہ میں استحقاق پیدا
ہو جائے ۔ تب وہ بندہ خدا تعالیٰ کی نظر میں جو ہر قابل ٹھہر کر مور د رحم بننے کیلئے لیاقت پیدا کر لیتا ہے۔
سواس خیال سے بے دل نہیں ہونا چاہئے کہ ہم کیونکر باوجود اپنی کمزوریوں کے ایسے اعلیٰ درجہ کے
اعمال صالحہ بجالا سکتے ہیں جن سے خدا تعالیٰ کو راضی کر سکیں اور ہرگز خیال نہیں کرنا چاہئے کہ ایسی شرط
تعلیق بالمحال ہے کیونکہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو جن کیلئے خیر کا ارادہ فرماتا ہے آپ توفیق دے دیتا ہے۔
مثل مشہور ہے۔ ہمت مرداں مدد خدا۔ سو نیک کاموں کیلئے بدل و جان جہاں تک طاقت ہے متوجہ
ہونا چاہئے ۔ خدا تعالیٰ کو ہر ایک چیز اور ہر ایک حال اور ہر یک شخص پر مقدم رکھ کر نماز با جماعت پڑھنی
چاہئے کہ قرآن کریم میں بھی جماعت کی تاکید ہے ۔ اگر بانفراد نماز پڑھنا کافی ہوتا تو اللہ جل شانہ
یہ دعا نہ سکھلاتا کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ بلکہ یہ سکھاتا اهْدِنِي الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ ۔۔۔۔ مَعَ الرَّاكِعِينَ اور
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا کے ان تمام آیات میں جماعت ۔ سو اللہ جل شانہ کے احکام
میں کسی سے شرم نہیں کرنا چاہئے ۔ تقوی کے یہ معنی ہیں کہ اس قائم ہو جائے کہ پھر اس کے
مقابل پر کوئی ناموس یا تک یا عار یا خوف خلق یا کسی کے لعن وطعن کی کچھ حقیقت نہ رکھے ۔ ایمان
تقوی کے ساتھ زندہ ہوتا ہے اور جو شخص خدا تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے شخص یا کسی دوسری چیز
کو یا کسی دوسرے خیال کو کچھ حقیقت سمجھتا ہے اور اس سے ڈرتا ہے وہ تقویٰ کے شعار سے بالکل
بے بہرہ ہوتا ہے ۔ ہمارے لئے کامل خدا بس ہے ۔ والسلام
۲۵ مارچ ۱۸۹۳ء
الفاتحه : ۶ ۲ التوبه : ۱۱۹ ال عمران: ۱۰۴
مرزا غلام احمد