مکتوب نمبر ۱۰
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نوٹ از مرتب : مجھے اس کی نقل دیکھنے کا موقعہ ملا ہے جس پر مرقوم ہے کہ اصل مکتوب
جس جس جگہ دریدہ ہے وہاں نقطے ڈال دئے گئے ہیں ۔ اس الہام کو خاکسار ہی کو پہلی بار
شائع کرنے کی توفیق ملی ہے اس سے قبل لٹریچر میں موجود نہ تھا فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ ۔
الہام کے بعد جو حصہ مکتوب کا دریدہ ہے وہ الہام کے ترجمہ کا ہی حصہ معلوم ہوتا ہے ۔
☆☆☆
مکتوب نمبر ۱۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبی عزیزی اخویم نواب محمد علی خان صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آں محب کا محبت نامہ پہنچا۔ جو کچھ آپ نے اپنی محبت اور اخلاص کے جوش سے لکھا ہے
در حقیقت مجھ کو یہی امید تھی اور میرے ظاہری الفاظ صرف اس غرض سے تھے کہ تا میں لوگوں پر یہ
ثبوت پیش کروں کہ آں محبّ اپنے دلی خلوص کی وجہ سے نہایت استقامت پر ہیں۔ سو
الْحَمْدُ لِلهِ کہ میں نے آپ کو ایسا ہی پایا۔ میں آپ سے ایسی محبت رکھتا ہوں جیسا کہ اپنے فرزند
عزیز سے محبت ہوتی ہے اور دُعا کرتا ہوں کہ اس جہاں کے بعد بھی خدا تعالیٰ ہمیں دارالسلام میں
آپ کی ملاقات کی خوشی دکھاوے اور جو ابتلا پیش آیا تھا وہ حقیقت میں بشری طاقتوں کو ، اگر وہ سمجھنے
سے قاصر ہوں ، معذور رکھتا ہے ۔ حدیبیہ کے قصہ میں ابن کثیر نے لکھا ہے کہ صحابہ کو ایسا ابتلا پیش
آیا کہ كَادُوا أَن يُهْلَكُوا یعنی قریب تھا کہ اُس ابتلا سے ہلاک ہو جائیں ۔ یہی ہلاک‘ کا
لفظ جو حدیث میں آیا ہے آپ نے استعمال کیا تھا ۔ گویا اس بے قراری کے وقت میں حدیث کے
لفظ سے تو ارد ہو گیا ہے بشری کمزوری ہے ۔ جو عمر فاروق جیسے قوی الایمان کو بھی حدیبیہ کے ابتلا
میں پیش آ گئی تھی ۔ یہاں تک کہ اُنہوں نے کہا کہ عملت لذالک اَعْمَالا یعنی یہ کلمہ شک کا جو
میرے منہ سے نکلا تو میں نے اس قصور کا تدارک صدقہ خیرات اور عبادت اور دیگر اعمال صالحہ
سے کیا ۔ مولوی محمد احسن صاحب ایک جامع رسالہ بنانے کی فکر میں ہیں شاید جلد شائع ہو اور
مولوی صاحب یعنی مولوی حکیم نوردین صاحب آپ سے ناراض نہیں ہیں آپ سے محبت رکھتے
میں سے تھے ۔ آ
ہیں ۔ شاید مولوی صاحب کو بشریت سے یہ افسوس ہوا ہو گا کہ آپ اول درجہ کے اور خاص جماعت
تھے۔ آپ کے نزدیک یہ خیال تک آنا نہیں چاہئے تھا کیونکہ ہماری غائبانہ نگاہ میں آپ
اوّل درجہ کے محبوں اور مخلصوں میں سے ہیں ۔ جن کی روز بروز ترقیات کی امید ہے ۔ اور
مولوی صاحب اپنے گھر کی بیماریوں کی وجہ سے بڑے ابتلا میں رہے ہیں اور ان کے گھر کے لوگ
مرمر کے بچے ہیں اس لئے وہ زیادہ خط و کتابت نہیں کر سکے اور اب وہ شاید بیس روز سے سندھ کے
ملک میں ہیں اور پھر غالباً بہاولپور میں جائیں گے اور اخویم مولوی سید محمد احسن صاحب شاید
ہفتہ عشرہ تک یہاں پر تشریف رکھتے ہیں اور اس عاجز کا نیک ظن اور دلی محبت آپ سے وہی ہے جو
تھی اور امید رکھتا ہوں کہ دن بدن ترقی ہو۔ والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
نوٹ از مؤلف: آتھم کے متعلق پیشگوئی کی میعاد ۴ ستمبر ۱۸۹۴ء کو ختم ہوئی ۔ اس
پیشگوئی پر حضرت نواب صاحب کو ابتلا آیا اور حضور کی خدمت میں نے رستمبر کو ایک خط لکھا جس
کا جواب حضور نے جو تحریر فرمایا۔ حضرت عرفانی صاحب کے شائع کردہ مکتوبات احمد یہ
جلد پنجم نمبر چہارم میں ساتویں نمبر پر ہے جس کے جواب میں نواب صاحب نے جو کچھ
لکھا۔ پھر اس کے جواب میں حضور نے مکتوب ہذا تحریر فرمایا مکتوب نمبرے میں ایک ہزاری
انعام والے اشتہار کے چھپ جانے کا ذکر ہے اور ابھی انوار الاسلام کی صرف تصنیف
ہوئی تھی طباعت نہ ہوئی تھی اور اشتہار دو ہزاری بھی ابھی معرض وجود میں نہ آیا تھا۔ سو
مکتوب زیر بحث بھی اشتہار ایک ہزاری کے شائع ہونے کی تاریخ (۹ رستمبر ۱۸۹۴ء) اور
اشتہا را انعام دو ہزار کی تاریخ ( ۲۰ ستمبر ۱۸۹۴ء) کے مابین عرصہ کا ہے۔
( ملک صلاح الدین )
ے یہ لفظ اصل مکتوب میں خاکسار سے پڑھا نہیں گیا انداز انگاہ سمجھا ہے۔