مکتوب نمبر ۱۲

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نوٹ از مرتب : دو ہزار انعام والے اشتہار کی تاریخ ۲۰ رستمبر ۹۴ تھی بلکہ آتھم والی
پیشگوئی کی میعاد ہی ۴ رستمبر کو ختم ہوتی تھی اس لئے یہ مکتوب ۲۲ رستمبر ۱۸۹۴ء کا ہے گو ہوا اس
پر ۲۲ را گست کی تاریخ درج ہوئی ہے ۔
☆☆☆
مکتوب نمبر ۱۲ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی اخویم نواب صاحب سردار محمد علی خاں صاحب سلمہ تعالٰی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ مجھ کو آج کی ڈاک میں ملا ۔ آتھم کے زندہ رہنے کے بارے میں میرے
دوستوں کے بہت خط آئے۔ لیکن یہ پہلا خط ہے جو تذبذب اور تر ڈ داور شک اور سوءظن سے بھرا
ہوا تھا۔ ایسے ابتلا کے موقعہ پر جو لوگ اصل حقیقت سے بے خبر تھے جس ثابت قدمی سے اکثر دوستوں
نے خط بھیجے ہیں۔ تعجب میں ہوں کہ کس قد رسوز یقین کا خدائے تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ڈال دیا
اور بعض نے ایسے موقعہ پر نئے سرے بیعت کی ، اس نیت سے کہ تا ہمیں زیادہ ثواب ہو ( ان دوبارہ
بیعت کرنے والوں میں چودہری رستم علی رضی اللہ عنہ کا نام مجھے معلوم ہے ۔ عرفانی ) بہر حال آپ کا
خط پڑھنے سے اگر چہ آپ کے ان الفاظ سے بہت ہی رنج ہوا جن کے استعمال کی نسبت ہرگز امید نہ
تھی ۔ لیکن چونکہ دلوں پر اللہ جل شانہ کا تصرف ہے اس لئے سوچا کہ کسی وقت اگر اللہ جل شانہ نے چاہا
تو آپ کے لئے دعا کی ہے۔ نہایت مشکل یہ ہے کہ آپ کو اتفاق ملاقات کا کم ہوتا ہے اور دوست
اکثر آمد و رفت رکھتے ہیں ۔ کتنے مہینوں سے ایک جماعت میرے پاس رہتی ہے ۔ جو کبھی پچاس ، کبھی
ساٹھ اور کبھی سو سے بھی زیادہ ہوتے زیادہ ہوتے ہیں اور معارف سے اطلاع پاتے رہتے ہیں ۔ اور آپ کا خط
کبھی خواب خیال کی طرح آجاتا ہے اور اکثر نہیں ۔
اب آپ کے سوال کی طرف توجہ کر کے لکھتا ہوں کہ جس طرح آپ سمجھتے ہیں ، ایسا نہیں ۔ بلکہ
در حقیقت یہ فتح عظیم ہے۔ مجھے خدا تعالیٰ نے بتلایا ہے کہ عبد اللہ آتھم نے حق کی عظمت قبول کر لی اور

سچائی کی طرف رجوع کرنے کی وجہ سے سزائے موت سے بچ گیا ہے ۔ اور اس کی آزمائش یہ ہے کہ
اب اس سے ان الفاظ میں اقرار لیا جائے تا اس کی اندرونی حالت ظاہر ہو یا اس پر عذاب نازل
ہووے۔ میں نے اس غرض سے اشتہار دیا ہے کہ آتھم کو یہ پیغام پہنچا یا جاوے کہ اللہ جلشانہ کی
طرف سے یہ خبر ملی ہے کہ تو نے حق کی طرف رجوع کیا ہے ۔ اور اگر وہ اس کا قائل ہو جائے تو ہمارا
مد عا حاصل، ورنہ ایک ہزار روپیہ نقد بلا توقف اس کو دیا جائے کہ وہ قسم کھا جاوے کہ میں نے حق کی
طرف رجوع نہیں کیا۔ اور اگر وہ اس قسم کے بعد ایک برس کے بعد ( تک عرفانی ) ہلاک نہ ہو تو ہم
ہر طرح سے کا ذب ہیں ۔ اور اگر وہ قسم نہ کھاوے تو وہ کا ذب ہے۔ آپ اس کو سمجھ سکتے ہیں کہ اگر
تجربہ سے اس نے مجھ کو کا ذب یقین کر لیا ہے اور وہ اپنے مذہب پر قائم ہے تو قسم کھانے میں اس کا
کچھ بھی حرج نہیں ۔ لیکن اگر اس نے قسم نہ کھائی اور باوجود یکہ دوکلمہ کے لئے ہزار روپیہ اس کے
حوالے کیا جاتا ہے۔ اگر وہ گریز کر گیا تو آپ کیا سمجھیں گے؟ اب وقت نزدیک ہے ۔ اشتہار آئے
چاہتے ہیں۔ میں ہزار روپیہ کے لئے مترد دتھا کہ کس سے مانگو ۔ ایسا دیندار کون ہے جو بلا توقف بھیج
دے گا ؟ آخر میں نے ایک شخص کی طرف لکھا ہے اگر اس نے دے دیا تو بہتر ہے ورنہ یہ دنیا کی نابکار
جائیداد بیچ کر خود اس کے آگے جا کر رکھوں گا تا کامل فیصلہ ہو جائے اور جھوٹوں کا منہ سیاہ ہو جائے ۔
اور خدائے تعالیٰ نے کئی دفعہ میرے پر ظاہر کیا ہے کہ اس جماعت پر ایک ابتلا آنے والا ہے ۔ تا
اللہ تعالیٰ دیکھے کہ کون سچا ہے اور کون کچا ہے اور اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ میرے دل میں اپنی جماعت
کا انہیں کے فائدہ کے لئے جوش مارتا ہے۔ ورنہ اگر کوئی میرے ساتھ نہ ہو تو مجھے تنہائی میں لذت
ہے۔ بے شک فتح ہو گی ، اگر ہزار ابتلا درمیان ہو تو آخر ہمیں فتح ہو گی ۔ اب ابتلاؤں کی نظیر آپ
مانگتے ہیں۔ ان کی نظیر میں بہت ہیں ۔ آپ کو معلوم نہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنے بادشاہ
ہونے کا جو وعدہ کیا اور وہ ان کی زندگی میں پورا نہ ہوا ۔ تو ستر آدمی مرتد ہو گئے ۔ حدیبیہ کے قصہ میں
تفسیر ابن کثیر میں لکھا ہے کہ کئی بچے آدمی مرتد ہو گئے ، وجہ یہ تھی کہ اس پیشگوئی کی کفار مکہ کو بر ہو گئی تھی
اس لئے انہوں نے شہر کے اندر داخل نہ ہونے دیا اور صحابہ پانچ چھ ہزار سے کم نہیں تھے۔ یہ امر کس
قدر معرکہ کا امر تھا مگر خدائے تعالیٰ نے صادقوں کو بچایا۔ مجھے اور میرے خاص دوستوں کو آپ کے
اس خط سے اس قد رافسوس ہوا کہ اندازہ سے زیادہ ہے ۔ یہ کلمہ آپ کا کہ مجھے ہلاک کیا، کس قد راس ہے۔ یہکلمہ آ کا کہ مجھے ہلاک کیا، کس قدر راس

اخلاص سے دور ہے جو آپ سے ظاہر ہوتا رہا۔
ہمارا تو مذہب ہے کہ اگر ایک مرتبہ نہیں کروڑ مرتبہ لوگ پیش گوئی نہ سمجھیں ۔ یا اس رات کے طور
پر ظاہر ہو تو خدا تعالیٰ کے صادق بندوں کا کچھ بھی نقصان نہیں ۔ آخر وہ فتح یاب ہو جاتے ہیں ۔ میں
نے اس فتح کے بارے میں لاہور پانچ ہزار اشتہار چھپوایا ہے اور ایک رسالہ تالیف کیا ہے۔ جس
کا نام انوار الاسلام ہے ۔ وہ بھی پانچ ہزار چھپے گا ۔ آپ ضرور اشتہار اور رسالہ کو غور سے پڑھیں ۔
اگر خدا تعالیٰ چاہے تو آپ کو اس سے فائدہ ہوگا ۔ ایک ہی وقت میں اور ایک ہی ڈاک میں آپ کا
خط اور حضرت مولوی نورالدین صاحب کا خط پہنچا۔ مولوی صاحب کا اس صدق اور ثبات کا خط جس
کو پڑھ کر رونا آتا تھا۔ ایسے آدمی ہیں جن کی نسبت میں یقین رکھتا ہوں کہ اس جہاں میں بھی میرے
ساتھ ہوں گے اور اُس جہاں میں بھی میرے ساتھ ہوں گے۔
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
نوٹ : ۔ اس خط پر کوئی تاریخ نہیں اور لفافہ بھی محفوظ نہیں ۔ تاہم خط کے مضمون سے
ظاہر ہے کہ ستمبر ۱۸۹۴ء کا خط ہے۔ حضرت نواب صاحب نے جس جرات اور دلیری سے
اپنے شکوک کو پیش کیا ہے ۔ اس سے حضرت نواب صاحب کی ایمانی اور اخلاقی جرات کا
پتہ لگتا ہے۔ انہوں نے کسی چیز کو اندھی تقلید کے طور پر مانا نہیں چاہا۔ جو شبہ پیدا ہوا اس کو
پیش کر دیا۔ خدائے تعالیٰ نے جو ایمان انہیں دیا ہے وہ قابل رشک ہے۔ خدا تعالیٰ نے
اس کا اجر انہیں یہ دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے نسبت فرزندی کی عزت نصیب
ہوئی ۔ یہ موقعہ نہیں کہ حضرت نواب صاحب کی قربانیوں کا میں ذکر کروں جو انہوں نے
سلسلہ کے لئے کی تھیں ۔
بہت ہیں جن کے دل میں شبہات پیدا ہوتے ہیں اور وہ ان کو اخلاقی جرات کی کمی کی
وجہ سے اُگل نہیں سکتے ۔ مگر نواب صاحب کو خدا تعالیٰ نے قابل رشک ایمانی قوت اور
ایمانی جرأت عطا کی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مرتبہ فرمایا تھا کہ اگر کسی
شخص کے دل میں کوئی شبہ پیدا ہو تو اسے قے کی طرح باہر نکال دینا چاہئے اگر اسے پیدا

آج 10 میں سے 10 باقی