مکتوب نمبر ۱۴

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۴ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مولوی صاحب کو کل ایک دورہ مرض پھر ہوا۔ بہت دیر تک رہا۔ مالش کرانے سے صورت
افاقہ ہوئی مگر بہت ضعف ہے۔ اللہ تعالیٰ شفا بخشے ۔
اس جگہ ہماری جماعت کا ایک قافلہ تحقیق الْسِنَہ کے لئے بہت جوش سے کام کر رہا ہے اور یہ
اسلام کی صداقت پر ایک نئی دلیل ہے جو تیرہ سو برس سے آج تک کسی کی اس طرف توجہ نہیں ہوئی ۔
اس مختصر خط میں میں آپ کو سمجھا نہیں سکتا کہ یہ کسی پایہ کا کام ہے۔ اگر آپ ایک ماہ تک اس خدمت
میں مرزا خدا بخش صاحب کو شریک کریں اور وہ قادیان میں رہیں تو میری دانست میں بہت ثواب ہو
گا۔ آئندہ جیسا کہ آپ کی مرضی ہو ۔ دنیا کے کام نہ تو کبھی کسی نے پورے کئے اور نہ کرے گا ۔ دنیا دار
لوگ نہیں سمجھتے کہ ہم کیوں دنیا میں آئے اور کیوں جائیں گے؟ کون سمجھا وے جبکہ خدا تعالیٰ نے نہ
سمجھایا ہو ۔ دنیا کے کام کرنا گناہ نہیں ۔ مگر مومن وہ ہے جو در حقیقت دین کو مقدم سمجھے اور جس طرح
اس ناچیز اور پلید دنیا کے کام یاسبوں کے لئے دن رات سوچتا یہاں تک کہ پلنگ پر لیٹے بھی فکر کرتا
ہے اور اس کی ناکامی پر سخت رنج اٹھاتا ہے۔ ایسا ہی دین کی غمخواری میں مشغول رہے۔ دنیا سے دل
لگانا بڑا دھوکا ہے۔ موت کا ذرا اعتبار نہیں ۔ موت ہر یک آئے سال نئے کرشمے دکھلاتی رہتی ہے ۔
دوستوں کو دوستوں سے جدا کرتی اور لڑکوں کو باپوں سے ، اور باپوں کو لڑکوں سے علیحدہ کر دیتی ہے۔
مورکھ وہ انسان ہے جو اس ضروری سفر کا کچھ بھی فکر نہیں رکھتا ۔ خدا تعالیٰ اس شخص کی عمر کو بڑھا
دیتا ہے جو سچ مچ اپنی زندگی کا طریق بدل کر خدا تعالیٰ کا ہی ہو جاتا ہے۔ ورنہ اللہ جلشانہ فرماتا ہے۔
قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ
یعنی ان کو کہہ دو کہ خدا تعالیٰ تمہاری پر واہ کیا رکھتا ہے اگر تم اس کی بندگی اور عبادت نہ کرو۔ سو جا گنا
چاہئے اور ہوشیار ہونا چاہئے اور غلطی نہیں کھانا چاہئے کہ یہ گھر سخت بے بنیاد ہے۔ میں نے اس لئے لکھا
ا الفرقان : ۷۸

کہ میں اگر غلطی نہیں کرتا تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ان دنوں میں دنیوی ہم وغم میں اعتدال سے زیادہ
مصروف ہیں اور دوسرا پلہ ترازو کا کچھ خالی سا معلوم ہوتا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ یہ تحریریں آپ کے دل پر
ا
کیا اثر کریں یا کچھ بھی اثر نہ کریں ۔ کیونکہ بقول آپ کے وہ اعتقادی امر بھی اب درمیان نہیں جو بظاہر پہلے
تھا۔ میں نہیں چاہتا کہ ہماری جماعت میں سے کوئی بھی ہلاک ہو۔ بلکہ چاہتا ہوں کہ خود خدا تعالیٰ قوت بخشے
اور زندہ کرے۔ کاش اگر ملاقات کی ہی سرگرمی آپ کے دل میں باقی رہتی تو کبھی کبھی کی ملاقات سے کچھ
فائدہ ہو جاتا۔ مگر اب یہ امید بھی مشکلات میں پڑ گئی کیونکہ اعتقادی محرک باقی نہیں رہا۔ اگر کوئی لاہور وغیرہ
میں کسی انگریز حاکم کا جلسہ ہو جس میں خیالی طور پر داخل ہونا آپ اپنی دنیا کے لئے مفید سمجھتے ہوں تو کوئی دنیا
کا کام آپ کو اس شمولیت سے نہیں روکے گا۔ خدا تعالی قوت بخشے۔
بیچارہ نورالدین جو دنیا کو عمو مالات مار کر اس جنگل قادیان میں آبیٹھا ہے، بے شک قابل نمونہ ہے۔
بہتری تحریکیں ہوئیں کہ آپ لاہور میں رہیں اور امرتسر میں رہیں۔ دنیاوی فائدہ طبابت کی رو سے بہت روے
ہوگا ۔ مگر کسی کی بات انہوں نے قبول نہیں فرمائی۔ میں یقیناً سمجھتا ہوں کہ انہوں نے سچی توبہ کر کے دین کو دنیا
پر مقدم رکھ لیا ہے۔ خدا تعالیٰ ان کو شفاء بخشے اور ہماری جماعت کو توفیق عطا کرے کہ ان کے نمونہ پر چلیں کے نمونہ
آمین ۔ کیا آپ بالفعل اس قدر کام کر سکتے ہیں کہ ایک ماہ کے لئے اور کاموں کو پس انداز کر کے
مرز ا خدا بخش صاحب کو ایک ماہ کے لئے بھیج دیں۔ والسلام حمید
۲۸ را پریل ۱۸۹۵ء
خاکسار
غلام احمد
نوٹ : ۔ آتھم کی پیشگوئی پر حضرت نواب صاحب کو بتلایا تھا اور انہیں کچھ شکوک پیدا
ہوئے تھے۔ مگر وہ بھی اخلاص اور نیک نیتی پر مبنی تھے۔ وہ ایک امر جوان کی سمجھ میں نہ
آوے ماننا نہیں چاہتے تھے اور اسی لئے انہوں نے حضرت اقدس کو ایسے خطوط لکھے ہیں
جن سے یہ سمجھا جاسکتا تھا کہ گویا کوئی تعلق سلسلہ سے باقی نہ رہے گا۔ مگر خدا تعالیٰ نے انہیں
ضائع نہیں کیا اپنی معرفت بخشی اور ایمان میں قوت عطا فرمائی ۔ (عرفانی )
الحکم ۳۱ را گست ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲

آج 10 میں سے 10 باقی