مکتوب نمبر ۳۰
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۳۰ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی اخویم نواب صاحب سلمه تعالی
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کی شفاء کے لیے نماز میں اور خارج نماز میں دعا کرتا ہوں ۔
خدا تعالیٰ کے فضل و کرم پر امید ہے کہ شفاء عطا فرمادے ۔ آمین ثم آمین ۔ معلوم ہوتا ہے کہ چیچک
خاص طور کے دانے ہوں گے جن میں تیزی نہیں ہوتی ۔ یہ خدا تعالیٰ کا رحم ہے کہ چیچک کے موذی سم
سے بچایا ہے اور چیچک ہو یا خسرہ ہو دونوں طاعون کے قائم مقام ہوتے ہیں ۔ یعنی ان کے نکلنے سے
طاعون کا مادہ نکل جاتا ہے اور اس کے بعد طاعون سے امن رہتا ہے۔ امید ہے کہ آں محبّ
۵ را گست ۱۸۹۸ء سے پہلے مرزا خدا بخش صاحب کو ادائے شہادت کے لیے روانہ قادیان فرمائیں
گے ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ والسلام
۲۶ جولائی ۱۸۹۸ء
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ