مکتوب نمبر ۳۴
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نوٹ : اس تہنیتی مکتوب کی تاریخ ۵ نومبر ۹۸ء میں سہو ہے۔ اہلیہ اول کی وفات کے
بعد حضرت نواب صاحب نے مرحومہ کی بہن سے شادی کی تھی ۔ مرحومہ ابھی زندہ تھیں کہ
مندرجها
ت سے
۸ نومبر ۱۸۹۸ء کو حضور نے ان سے حسن سلوک کی نواب صاحب کو تلقین فرمائی ( مکتوب
الحکم جلدے نمبر ۳۲) اور مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر چہارم میں مندرجہ مکتوبات
معلوم ہوتا ہے کہ مرحومہ کے بطن سے ایک بچہ کے تولد پر حضور نے ۱۱ نومبر ۱۸۹۸ء کو
مبارکباد کا خط تحریر فرمایا ۔ (۱۹) گو ۸ ر نومبر ۱۸۹۸ء کو مرحومہ کی وفات پر بھی حضور کا خط لکھنا
درج ہے ۔ (۲۵) لیکن یہ تاریخ درست درج نہیں ہوئی دراصل ۱۸ نومبر ۱۸۹۸ء ہے۔
۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کو حضور نے نواب صاحب کو جلد تر شادی کرنے کی تاکید فرمائی۔ (مکتوب
نمبر ۲۴) اس لئے یہ زیر بحث تہنیتی مکتوب ۲۵ نومبر ۱۸۹۸ء کا ہی ہو سکتا ہے ۔ ( مرتب )
مکتوب نمبر ۳۴ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمۂ تعالیٰ ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج صدمہ عظیم کی تار مجھ کو ملی إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا
فرماوے اور اس کے عوض کوئی آپ کو بھاری خوشی بخشے ۔ میں اس درد کو محسوس کرتا ہوں جو اس
ناگہانی مصیبت سے آپ کو پہنچا ہو گا اور میں دعا کرتا ہوں کہ آئندہ خدا تعالیٰ ہر ایک بلا سے آپ کو
بچائے اور پردہ غیب سے اسباب راحت آپ کے لئے میسر کرے۔ میرا اس وقت آپ کے درد سے
دل درد ناک ہے اور سینہ غم سے بھرا ہے۔ خیال آتا ہے کہ
دنیا کیسی بے بنیاد ہے۔
ایک دم میں ایسا گھر کہ عزیزوں اور پیاروں سے بھرا ہوا ہو ، ویران بیابان دکھائی دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے اس رفیق کو غریق رحمت کرے اور اس کی اولاد کو عمر اور اقبال اور سعادت بخشے ۔
لازم ہے کہ ہمیشہ ان کو دعائے مغفرت میں یاد رکھیں ۔ میری یہ بڑی خواہش رہی کہ آپ ان کو
قادیان میں لاتے اور اس خواہش سے مدعا یہ تھا کہ وہ بھی سلسلہ بیعت میں داخل ہو کر اس گروہ میں
شریک ہو جاتے کہ جو خدا تعالیٰ تیار کر رہا ہے ۔ مگر افسوس کہ آپ کی بعض مجبوریوں سے یہ خواہش ہے۔
ظہور میں نہ آئی ۔ اس کا مجھے بہت افسوس ہے ۔
میں نے کچھ دن ہوئے خواب میں آپ کی نسبت کچھ بلا اور غم کو دیکھا تھا۔ ایسے خوابوں اور
الہاموں کو کوئی ظاہر نہیں کر سکتا ۔ مجھے اندیشہ تھا آخر اس کا یہ پہلو ظاہر ہوا۔ یہ تقدیر مبرم تھی جو ظہور
میں آئی ۔ معلوم ہوتا ہے علاج میں بھی غلطی ہوئی۔ یہ رحم کی بیماری تھی اور باعث کم دنوں میں پیدا
ہونے کے زہر یلا مواد رحم میں ہو گا ۔ اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو علاج یہ تھا کہ ایسے وقت پچکاری کے ساتھ
رحم کی راہ سے آہستہ آہستہ یہ زہر نکالا جاتا اور تین چار دفعہ روز پچکاری ہوتی اور کیسٹر آئل سے خفیف
سی تلین طبع بھی ہوتی ۔ اور عنبر اور مشک وغیرہ سے ہر وقت دل کو قوت دی جاتی ۔ اور اگر خون نفاس
بند تھا تو کسی قدر رواں کیا جاتا اور اگر بہت آتا تھا تو کم کیا جاتا۔ اور نر بسی اور ہینگ وغیرہ سے شیخ اور
غشی سے بچایا جا تا ۔ لیکن جب کہ خدا تعالیٰ کا حکم تھا تو ایسا ہونا ممکن نہ تھا۔ پہلی دو تاریں ایسے وقت
میں پہنچیں کہ میرے گھر کے لوگ سخت بیمار تھے اور اب بھی بیمار ہیں ۔ تیسرا مہینہ ہے۔ دست اور مروڑ
ہیں ۔ کمزور ہو گئے ہیں ۔ بعض وقت ایسی حالت ہو جاتی ہے کہ میں ڈرتا ہوں کہ غشی پڑ گئی اور حاملہ کی
غشی گویا موت ہے ۔ دعا کرتا ہوں ۔ مجھے افسوس ہے کہ آپ کے گھر کے لوگوں کے لئے مجھے دعا کا
موقعہ بھی نہ ملا۔ تاریں بہت بے وقت پہنچیں ۔ اب میں یہ خط اس نیت سے لکھتا ہوں کہ آپ پہلے ہی
بہت نحیف ہیں۔ میں ڈرتا ہوں کہ بہت غم سے آپ بیمار نہ ہو جائیں ۔اب اس وقت آپ بہادر بنیں
اور استقامت دکھلائیں ۔ ہم سب لوگ ایک دن نوبت به نوبت قبر میں جانے والے ہیں ۔ میں آپ کو
نصیحت کرتا ہوں کہ غم کو دل پر غالب ہونے نہ دیں۔ میں تعزیت کے لئے آپ کے پاس آتا۔ مگر
میری بیوی کی ایسی حالت ہے کہ بعض وقت خطرناک حالت ہو جاتی ہے۔ مولوی صاحب کے گھر میں
بھی حمل ہے۔ شاید چھٹا سا تواں مہینہ ہے ۔ وہ بھی آئے دن بیمار رہتے ہیں ۔ آج مرزا خدا بخش صاحب
بھی لاہور سے قادیان آئے ۔ شاید اس خط سے پہلے آپ کے پاس پہنچیں ۔ والسلام
۱۸ نومبر ۱۸۹۸ء
خاکسار
مرز اغلام احمد از قادیان