مکتوب نمبر ۳۵

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۳۵ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آں محب کے چار خط یکے بعد دیگرے پہنچے ۔ آپ کے لئے دعا کرنا تو میں نے ایک لازمی امر
ٹھہرایا ہوا ہے ۔ لیکن بے قرار نہیں ہونا چاہئے کہ کیوں اس کا اثر ظاہر نہیں ہوتا۔ دعاؤں کے لئے
تاثیرات ہیں اور ضرور ظاہر ہوتی ہیں ۔ ایک جگہ حضرت ابوالحسن خرقانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
تیس برس میں نے بعض دعائیں کیں جن کا کچھ بھی اثر ظاہر نہ ہوا اور گمان گزرا کہ قبول نہیں ہوئیں ۔
آخر تمیں برس کے بعد وہ تمام مقاصد میسر آگئے اور معلوم ہوا کہ تمام دعائیں قبول ہو گئی ہیں ۔ جب
دیر سے دعا قبول ہوتی ہے تو عمر زیادہ کی جاتی ہے۔
اور جب جلد کوئی مراد مل جاتی ہے تو کمی عمر کا اندیشہ ہے ۔ میں اس بات کو دوست رکھتا ہوں کہ
ایک مطلب کے حصول کی بشارت خدا تعالیٰ کی طرف سے سن لوں ۔ لیکن وہ مطلب دیر کے بعد حاصل
ہونا موجب طول عمر ہو ۔ کیونکہ طول عمر اور اعمال صالحہ بڑی نعمت ہے ۔
اور آپ نے اپنے گھر کے لوگوں کی نسبت جو لکھا تھا کہ بعض امور میں مجھے رنج پیدا ہوتا ہے۔سو
میں آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ میرا یہ مذہب نہیں ہے۔ میں اس حدیث پر عمل کرنا علامت سعادت
سمجھتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اور وہ یہ ہے
خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِاهْلِهِ لے یعنی تم میں سے اچھا آدمی وہ ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ اچھا ہو۔ عورتوں
کی طبیعت میں خدا تعالیٰ نے اس قدر کمی رکھی ہے کہ کچھ عجب نہیں کہ بعض وقت خدا اور رسول یا اپنے خاوند یا
خاوند کے باپ یا مرشد یا ماں یا بہن کو بھی برا کہ بیٹھیں اور ان کے نیک ارادہ کی مخالفت کریں ۔ سوالیسی
حالت میں بھی کبھی ایک مناسب رعب کے ساتھ اور کبھی نرمی سے ان کو سمجھا دیں اور ان کی تعلیم میں مشغول
رہیں۔ لیکن ان کے ساتھ ہمیشہ نیک سلوک کریں اور مروت اور جوانمردی سے پیش آویں اور اُن کو سمجھاتے
رہیں کہ مسلمان کے لئے آخرت کا فکر ضروری ہے تا خدا تعالیٰ مصیبتوں سے بچاوے وہ ہیبت ناک چیز جو
لا مشكوة باب عشرة النساء - ترندی

خاوند اور بیوی اور بچوں اور دوستوں میں جدائی ڈالتی ہے جس کا دوسرے لفظوں میں نام موت ہے دعا کرنا
چاہیئے کہ وہ بے وقت نہ آوے اور تباہی نہ ڈالے اور دل نرم رکھنا چاہیئے اور ان کو سمجھا دیں کہ نماز کی پابندی
کریں نماز جناب الہی میں عرض معروض کا موقعہ دیتی ہے اپنی زبان میں دنیا اور آخرت کے لئے دعا ئیں
کریں بد تقدیروں سے ڈرتے رہیں۔ خدا تعالیٰ ان پر رحم کرتا ہے جو امن کے وقت میں ڈرتے رہیں اور نیز
آپ ان کے واسطے نماز میں دعائیں کریں یہ ناز یبا بات ہے کہ ادنیٰ لغزش دیکھ کر دل میں قطع تعلق کریں
بلکہ وفاداری سے اصلاح کے لئے کوشش کریں اور سچی ہمدردی سے کام لیں ۔
اور آپ نے جو پانچ ہزار روپیہ لکھا ہے میرے نزدیک آپ کا دوسروں کے شامل ہونا عمدہ ا عمدہ طریق نہیں
بلکہ مناسب یہ ہے کہ آپ علیحدہ طور پر اشتہار دیں کہ چونکہ مسلمانوں میں تفرقہ بڑھتا جاتا ہے اور اس طرح
قوم میں ضعف پیدا ہوتا جاتا ہے اس لئے میں نے یہ تجویز سوچی ہے کہ مولوی محمد حسین بٹالوی جو بانی مبانی
اس تفرقہ کے ہیں شخص مدعی سے مباہلہ کر لیں الہام کا مدعی جبکہ ایک سال کی مہلت الہام کی بنا پر پیش کرتا
ہے تو وہی مہلت قبول کر لیں اگر اس مدت میں شخص مدعی ہلاک ہو گیا یا کسی اور ذلیل عذاب میں مبتلا ہو گیا تو
خود جماعت اُس کی بے اعتقاد ہو کر متفرق ہو جائے گی اور اس طرح پر قوم میں سے فتنہ اٹھ جائے گا اور اس
صورت میں محض نیک نیتی اور ہمدردی قوم کی وجہ سے ہم وعدہ کرتے ہیں کہ مبلغ پانچ ہزار روپیہ مولوی محمد
حسین صاحب کو بطور نذر کے دیں گے اور ان کے لئے دو خوشیاں ہوں گی کہ دشمن مارا اور روپیہ ملا لیکن اگر
اس سال کے عرصہ میں جو مباہلہ کے دن سے شمار کیا جائے گا کوئی بلا مولوی صاحب پر نازل ہوئی تو پھر سمجھنا
چاہیئے کہ مولوی صاحب اس جنگ و جدل میں حق پر نہیں ہیں تو اس صورت میں قوم کو شخص مدعی کی طرف
بصدق دل رجوع کرنا چاہیئے یہ فیصلہ خدا کے ہاتھ میں ہے ممکن نہیں کہ بغیر ارادہ الہی کے کوئی شخص یونہی مارا
جاوے۔ غرض یہ اشتہار آپ کی طرف سے ہونا چاہیئے اُمید کہ بڑا موثر ہو گا اگر آپ اشارہ فرما دیں تو اسی
جگہ چھاپ دیا جائے جلد مطلع فرمایا جاوے۔ اور سرس یعنی سلطان الاشجار کے عرق نکالنے کے لئے پتے اور
بینچ کافی نہیں پھول کی ضرورت ہے۔ والسلام
۱۸ نومبر ۱۸۹۸ء
الحکم ۳۱ را گست ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۳
☆
خاکسار
مرزاغلام احمد از قادیان

آج 10 میں سے 10 باقی