مکتوب نمبر ۳۷
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۳۷ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمۂ تعالیٰ ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل سے میرے گھر میں بیماری کی شدت بہت ہو گئی ہے اور مرزا خدا بخش صاحب کے گھر میں
بھی تپ تیز چڑھتا ہے ۔ اسی طرح تمام گھر کے لوگ یہاں تک کہ گھر کے بچے بھی بیمار ہیں ۔ اگر
مرز ا خدا بخش صاحب آجائیں تو اپنے گھر کی خبر لیں ۔ اس قدر بیماری ہے کہ ایک شخص دوسرے کے
حال کا پرساں نہیں ہو سکتا ۔ حالات تشویش ناک ہیں ۔ خدا تعالیٰ فضل کرے۔ امید ہے کہ آپ
حسب تحریر میرے استقامت اور استواری سے کام لے کر جلد تر تجویز شادی فرماویں۔ والسلام
(۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء)
☆☆☆
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
آج 10 میں سے 10 باقی