مکتوب نمبر ۴۱

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۴۱ ملفوف
جلد دوم
الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ معہ دوسرے خط کے جو آپ کے گھر کے لوگوں کی طرف سے تھا۔ جس میں
صحت کی نسبت لکھا ہوا تھا ، پہنچا۔ بعد پڑھنے کے دعا کی گئی ۔ اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں ہر ایک بلا
سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین - همدست مرزا خدا بخش صاحب مبلغ تین سو روپیہ کے تین نوٹ بھی
پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ ان کے لڑکے کا حال ابھی قابلِ اطمینان نہیں ہے ۔ گو پہلی حالت
سے کچھ تخفیف ہے مگر اعتبار کے لائق نہیں ۔ باقی سب خیریت ہے ۔ والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
☆☆☆

آج 10 میں سے 10 باقی