مکتوب نمبر ۴۷
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کھول کر بیان کر دیا ہے۔ آپ نے اپنے اس دعوٹی سے کبھی انکار نہیں کیا۔ البتہ اس کا وہ
مفہوم اور منطوق بھی کبھی قرار نہیں دیا ۔ جو آپ کے معاندین ومنکرین نے آپ کی طرف
منسوب کیا۔ (عرفانی )
مکتوب نمبر ۴۷ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمۂ تعالیٰ ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کسی قدر تریاق جدید کی گولیاں ہمدست مرزا خدا بخش صاحب آپ کی خدمت میں ارسال ہیں
اور کسی قدر اس وقت دے دوں گا۔ جب آپ قادیان آئیں گے یہ دوا تریاق الہی سے فوائد میں راس
بہت بڑھ کر ہے۔ اس میں بڑی بڑی قابل قدر دوائیں پڑی ہیں ۔ جیسے مشک ۔ عنبر ۔ نر بسی ۔
مروارید ۔ سونے کا کشتہ فولاد ۔ یا قوت احمر - کونین ۔ فاسفورس - کہر با۔ مرجان ۔صندل - کیوڑہ ۔
زعفران ۔ یہ تمام دوائیں قریب سو کے ہیں اور بہت سا فاسفورس اس میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ دوا
علاج طاعون کے علاوہ مقوی دماغ مقوی جگر ۔ مقوی معده مقوی باہ اور مراق کو فائدہ کرنے
والی ۔ مصفی خون ہے ۔ مجھ کو اس کے تیار کرنے میں اول تا مل تھا کہ بہت سے روپیہ پر اس کا تیار
کرنا موقوف تھا۔ لیکن چونکہ حفظ صحت کے لئے یہ دوا مفید ہے۔ اس لئے اس قدر خر چ گوارا کیا گیا۔
چالیس تولہ سے کچھ زیادہ اس میں یا قوت احمر ہے۔ اگر خریدا جاتا تو شاید کئی سو روپیہ سے آتا۔
بہر حال یہ دوا خدا تعالیٰ کے فضل سے تیار ہوگئی ہے گو بہت ہی تھوڑی ہے۔ لیکن اس قدر بھی محض
خدا تعالیٰ کی عنایت سے تیار ہوئی ۔ خوراک اس کی اول استعمال میں دورتی سے زیادہ نہیں ہونی
چاہئے ۔ تا گرمی نہ کرے ۔ نہایت درجہ مقوی اعصاب ہے اور خارش اور ثبورات اور جذام اور
ذیا بیطس اور انواع و اقسام کے زہرناک امراض کے لئے مفید ہے اور قوت باہ میں اس کو ایک عجیب
اثر ہے۔ سرخ گولیاں میں نے نہیں بھیجیں ۔ کیونکہ صرف بواسیر اور جذام کے لئے ہیں اور ذیا بیطیس کو
بھی مفید ہے ۔ اگر ضرورت ہو گی تو وہ بھی بھیج دوں گا ، موجود ہیں ۔
مرزا خدا بخش کو نصیبین میں بھیجنے کی پختہ تجویز ہے ۔ خدا تعالیٰ کے راضی کرنے کے کئی موقعے
ہوتے ہیں ۔ جو ہر وقت ہاتھ نہیں آتے ۔ کیا تعجب کہ خدا تعالیٰ آپ کی اس خدمت سے آپ پر راضی
ہو جاوے اور دین اور دنیا میں آپ پر برکات نازل کرے کہ آپ چند ماہ اپنے ملازم خاص کو
خدا تعالیٰ کا ملازم ٹھہرا کر اور بدستور تمام بوجھ اس کی تنخواہ اور سفر خرچ کا اپنے ذمہ پر رکھ کر اس کو
روانہ نصیبین وغیرہ ممالک بلا دشام کریں ۔ میرے نزدیک یہ موقعہ ثواب کا آپ کے لئے وہ ہوگا کہ
شائد پھر عمر بھر ایسا موقعہ ہاتھ نہ آوے ۔ مگر یہ بھی ضروری ہے کہ وہ جانے سے پہلے دس میں دن
میرے پاس رہیں تا وقتاً فوقتاً ضروری یادداشتیں لکھ لیں ۔ کیونکہ جس جگہ جائیں گے وہاں ڈاک نہیں
پہنچ سکتی ۔ جو کچھ سمجھایا جائے گا پہلے ہی سمجھایا جائے گا۔ اور میرے لئے یہ مشکل ہے کہ سب کچھ مجھے
ہی سمجھانا ہوتا ہے اور ابھی تک ہماری جماعت کے آدمی اپنے دماغ سے کم پیدا کرتے ہیں ۔ سو
ہیں۔
ضروری ہے کہ دو تین ہفتہ میرے پاس رہیں اور میں ہر ایک مناسب امر جیسا کہ مجھے یاد آتا جائے
ان کی یادداشت میں لکھا دوں ۔ جس وقت آپ مناسب سمجھیں ان کو اس طرف روانہ فرماویں اور
میں امید رکھتا ہوں کہ ۲۲ رستمبر ۱۸۹۹ء تک آپ قادیان میں ضرور تشریف لاویں گے۔ زیادہ خیریت
ہے۔
۲۹ اگست ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
مرز اغلام احمد عفی عنہ
☆☆☆