مکتوب نمبر ۴۸
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۴۸ ملفوف
الله
محبی عزیزی اخویم نواب محمد علی خاں صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
پانچ سور و پیر کا نوٹ اور باقی روپیہ یعنی پچہتر روپے پہنچ گئے ۔ جزاکم اللہ خیر الجزاء ۔ دو آدمی جو
نصیبین میں برفاقت مرزا خدا بخش صاحب بھیجے جائیں گے۔ ان کے لئے پانچ سوروپیہ کی ضرورت
ہوگی ۔ لہذا تحریر آں محب اطلاع دی گئی ہے کہ پانچ سو روپیہ ان کی روانگی کے لئے چاہئے ۔ مجھے
یقین ہے کہ نومبر ۱۸۹۹ ء تک آل محب تشریف لائیں گے۔ باقی سب خیریت ہے ۔ والسلام
۹ رنومبر ۱۸۹۹ء
خاکسار
مرزاغلام مرز اغلام احمد از قادیان
نوٹ :۔ اس خط میں نواب صاحب کے آنے کی جو تاریخ لکھی ہے۔ وہ صاف پڑھی
نہیں گئی ۔ غالباً آخر نومبر کی کوئی تاریخ ہوگی۔ نصیبین کا مشن بعد میں بعض مشکلات کی وجہ
سے بھیجا نہ جا سکا ۔ گو اس مقصد کو اللہ تعالیٰ نے پورا کر دیا۔
اس خط پر جیسا کہ حضرت کا عام معمول تھا ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی
نہیں لکھا ۔ مگر وہ نشان جس کے گرد میں نے حلقہ دے دیا ہے ۔ جو اللہ پڑھا جاتا ہے۔
درج ہے۔ بہر حال آپ نے بسم اللہ ہی سے اس کو شروع فرمایا ہے ۔ ( عرفانی )