مکتوب نمبر ۵۰
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۵۰ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا تحفہ پار چات نفیس و عمدہ جو آپ نے نہایت درجہ کی محبت اور اخلاص سے عطا فرمائے
تھے ، مجھ کو مل گئے ہیں۔ اس کا شکر یہ ادا کرتا ہوں ۔ ہر ایک پارچہ کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آں محبّ
نے بڑی محبت اور اخلاص سے ان کو تیار کرایا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کے عوض میں اپنے بے انتہا اور نہ
معلوم کرم اور فضل آپ پر کرے اور لباس التقویٰ سے کامل طور سے اولیاء اور صلحاء کے رنگ سے
مشرف فرمادے ۔ ایک بڑی خواہش ہے کہ آپ فرصت پا کر تشریف لاویں کیونکہ اب تک یک سوئی
اور مخالطت کی صحبت کا آپ کو اتفاق نہیں ہوا اور جو کچھ آن محب نے صاحب کمشنر کی زبانی سنا تھا ، اس
کی کچھ بھی پرواہ نہیں ہے۔ ہمارا عقیدہ اور خیال انگریزی سلطنت کی نسبت بخیر اور نیک ہے۔ اس
لئے آخر انگریزوں کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ سب کچھ تہمتیں ہیں ۔ کوئی تردد کی جگہ نہیں اور علالت
طبیعت کے بارے میں جو آپ نے لکھا تھا ، خدا تعالیٰ کا فضل درکار ہے۔ سب خیر ہے۔ میں بہت دعا
کرتا ہوں ۔ بہتر ہے کہ اکثر مچھلی کے تیل کا استعمال شروع رکھیں اور جو تریاق الہی میں نے بھیجا تھا۔
ان میں سے یعنی دونوں قسموں میں سے کھایا کریں، بہت مفید ہے ۔ اور یہ جو آپ نے اپنے گھر کی
نسبت لکھا تھا کہ مجھ کو کچھ بہت خوش نہیں رکھتیں۔ اس میں میری طرف سے یہی نصیحت ہے کہ آپ
اپنے گھر کے لوگوں سے بہت احسان اور خلق اور مدارت سے پیش آیا کریں اور غائبانہ دعا کریں۔
حدیث شریف میں ہے کہ خَيْرُ كُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ
انشاء اللہ بہت خوبیاں پیدا ہو جائیں گی۔ دنیا نا پائیدار ہے۔ ہر ایک جگہ اپنی مروّت اور
جوانمردی کا نمونہ دکھلانا چاہئے اور عورتیں کمزور ہیں ۔ وہ اس نمونہ کی بہت محتاج ہیں ۔ حدیث سے
لا مشكوة باب عشرة النساء - ترندی
ثابت ہے کہ مرد خلیق پر خدا تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے۔ میں بہ سبب ایام صیام اور عید کے خط نہیں لکھ سکا۔
آج خط لکھا ہے ۔ باقی خیریت ہے۔
راگست ۱۹۰۰ء
والسلام
خاکسار
مرز اغلام احمد از قادیان
ایک ضروری نوٹ از خاکسار ایڈیٹر
مکتوبات کا یہ حصہ جو میں یہاں دے رہا ہوں ۔ یہ مکرمی خان صاحب میاں عبدالرحمن خاں
صاحب خلف الرشید حضرت نواب صاحب قبلہ کے ذریعہ مجھے میسر آیا۔ مجھے افسوس ہے کہ
ان خطوط کے لفافہ نہیں رکھے گئے ۔ ورنہ ہر خط ( جس پر تاریخ درج نہیں تھی ) تاریخ کا
بآسانی پتہ لگ سکتا تھا۔ اب بھی واقعات کے تاریخی سلسلہ سے ان کی تاریخ کا پتہ لگانا
مشکل نہیں ۔ مگر میں دارالامان قادیان سے دور ساحل بمبئی پر انہیں ترتیب دے رہا ہوں ۔
جہاں اس قسم کا سامان مجھے میسر نہیں ہے۔ اس لئے ہر خط پر نوٹ دینے کی بجائے میں نے
مناسب سمجھا کہ ایک نوٹ ان خطوط سے پہلے دے دوں تا کہ پڑھنے والوں کو آسانی ہو۔
اگر کسی خط پر مزید کسی صراحت کی ضرورت ہوئی ہے تو وہاں بھی میں نے نوٹ دے دیا
ہے۔ (عرفانی)
☆☆☆