مکتوب نمبر ۵۲

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ آپ پھر یہ ثواب حاصل کریں کہ جو کچھ وظیفہ آپ نے مولوی صاحب موصوف کا مقرر فرما رکھا ہے
اس میں سے مبلغ بیس رو پید ان کے نام قادیان میں بھیج دیں اور باقی اُن کے صاحبزادہ کے نام جس کا
نام سید محمد اسماعیل ہے بمقام امروہہ شاہ علی سرائے روانہ فرما دیں ۔ خدا تعالیٰ جزائے خیر دے گا اور
میرے نام جو آں محب نے روپیہ بھیجا تھا وہ پہنچ گیا تھا ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا ۔ والسلام
۱۲ / دسمبر ۱۹۰۰ء
مکتوب نمبر ۵۲ ملفوف
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
دس روز کے قریب ہو گیا کہ آپ کو دیکھا نہیں ۔ غائبانہ آپ کی شفاء کے لئے دعا کرتا ہوں ۔ مگر
چاہتا ہوں کہ آپ کے پاس آکر سنت عیادت کا ثواب بھی حاصل کروں ۔ آج سرگردانی سے بھی
فراغت ہوئی ہے اور لڑکی کو بھی بفضلہ تعالی آرام ہے ۔
۶ را گست ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
مرز ا غلام احمد
☆

آج 10 میں سے 10 باقی