مکتوب نمبر ۵۵
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سیدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
رات حضور کا والا نامہ پہنچا۔ خدا وند تعالیٰ سے امید کہ حضور کی فیض صحبت اور دعاؤں سے ہم
میں خاص تبدیلی پیدا ہوگی ۔ خدا کرے کہ ہم حضور کے قدموں میں نیکی اور عمدگی سے بسر کریں اور
ترقیات روحانی ہم کو حاصل ہوں ۔
راقم محمد علی خاں
مکتوب نمبر ۵۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میں نے آپ کے اس خط پڑھنے کے وقت یہ محسوس کیا ہے کہ جس قد را مراض اور اعراض لاحق
ہو گئے ہیں اکثر ان کی کثرت ہموم و عموم کا نتیجہ ہے۔ عجیب درد ناک آپ کا یہ خط ہے کہ جس سے دل
پر لرزہ پڑتا ہے لیکن جب میں خدا تعالیٰ کے کاموں پر نظر کرتا ہوں تو اُس کی قدرتوں پر نظر کر کے دل
امید سے بھر جاتا ہے۔ میں آپ کے لئے دعا تو کرتا رہا ہوں لیکن دعا کی حقیقت پر نظر کر کے جو اپنے
اختیار میں نہیں ہے مجھے کہنا پڑتا ہے کہ اب تک میں نے دعا نہیں کی ہے۔ سو میں نے اس خلوت کے
لئے ایک مسجد البیت بنائی ہے میں امید رکھتا ہوں کہ اس مسجد البیت میں مجھے اُس خاص حالت کا
موقعہ مل جائے گا کیونکہ میرا یہ مکان کھلا مکان ہے جس میں ہر طرف سے بچے عورتیں آتی رہتی ہیں
اور خلوت میسر نہیں آتی ۔ سواب میں آپ کے لئے انشاء اللہ خاص طور پر دُعا کروں گا ۔ آپ غموں
کے سلسلہ کو حوالہ خدا کریں ۔ مجھے بھی امراض دامن گیر ہیں ۔ تین اوپر کے حصہ میں اور دو نیچے کے
حصہ میں ۔ مگر میں امید کی قوت سے جیتا ہوں ۔ اگر امید نہ ہو تو ہم ایک دم میں مرجائیں ۔ سو آپ تسلی
رکھیں ۔ جس طرح کوئی اپنے عزیز بچوں کے لئے دعا کرتا ہے ایسا ہی آپ کے لئے کروں گا۔
خدا تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے اور عموم ہموم کے گرداب سے نجات بخشے ۔ آمین ۔
کبھی کبھی چند قدم ہوا خوری بھی کر لیا کریں۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ ( ب )
نوٹ از مرتب : البدر بابت ۲۰ / مارچ ۱۹۰۳ء میں (صفحہ ۷۲ پر ) مرقوم ہے کہ بعد نماز جمعہ
مورخه ۱۳/ مارچ ۱۹۰۳ء کو حضرت اقدس نے تجویز فرمایا کہ چونکہ بیت الفکر میں اکثر مستورات
وغیرہ اور بچے بھی آ جاتے ہیں اور دعا کا موقعہ کم ملتا ہے اس لئے ایک ایسا حجرہ اس کے ساتھ تعمیر کیا
جاوے جس میں صرف ایک آدمی کے نشست کی گنجائش ہو اور چار پائی بھی نہ بچھ سکے تا کہ اس میں
کوئی اور نہ آ سکے اس طرح سے مجھے دعا کیلئے عمدہ وقت اور موقعہ مل سکے گا ۔ چنانچہ اس وقت
مغربی جانب جو دریچہ ہے اس کے ساتھ حجرے کیلئے عمارت شروع ہوگئی ہے۔
البدر بابت ۳ را پریل ۱۹۰۳ء میں (صفحہ ۸۸ پر ) مرقوم ہے کہ ۲۰ مارچ کے البدر میں جس
حجرہ دعائیہ کی ہم نے خبر دی ہے اس کا نام حضرت احمد مرسل یزدانی نے مسجد البیت و بیت الدعا تجویز
فرمایا ہے۔
دار مسیح کے ایک چوبارہ کا نام بیت العافیہ ہے جو اس کے برآمدہ کی پیشانی پر مرقوم ہے۔ اس
برآمدہ کی مغربی دیوار کے اندرونی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ سے یہ الفاظ
وو
سیاہی سے مرقوم ہیں مسجد البیت ۴ رجون ۱۹۰۷ ء مطابق ۲۲ ربیع الثانی ۔۔۔۔۔۔
اس وقت سن ہجری ۱۳۲۵ تھا وہی مرقوم ہو گا لیکن اب پڑھا نہیں جاسکتا۔ نیز ربیع الثانی کی
تاریخ ۲۲ اور ۲۳ دونوں پڑھی جاسکتی ہیں ۔ جنتری کی رُو سے ۲۲ چاہئے ۔اس سوال کا کہ دونوں میں
سے کونسی مسجد البیت اس مکتوب میں مراد ہے۔ یہ جواب ہے کہ خاکسار مرتب کے نزدیک وہ مسجد
البیت مراد ہے جسے بیت الدعا بھی کہتے ہیں ۔ گوالحکم نے اپنے پر چہ ۲۱ / مارچ ۱۹۰۳ء میں جہاں
اس کی تکمیل کا ذکر کیا ہے اسے صرف بیت الدعا لکھا ہے ۔ غالبا اس کا یہ نام مسجد البیت نام پر غالب
آ کر زیادہ متعارف و شائع ہو گیا ہو۔ چنانچہ سوائے البدر کے مذکورہ بالا حوالہ کے اس کا نام
مسجد البیت سلسلہ کے لٹریچر میں کہیں مذکور نہیں اور نہ ہی ان صحابہ کرام کو اس کا علم ہے جن کو دا را مسیح
میں حضور کے عصر سعادت میں قیام رکھنے کا موقعہ ملا نہ ہی حضور کے خاندان میں اس نام کا علم ہے ۔
حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپریل ۱۹۵۰ء میں حضرت بھائی عبدالرحیم صاحب قادیانی
اور حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کو اور مارچ ۱۹۵۰ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب
دام فیض ہم نے حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب کو خطوط لکھے ان میں بھی بیت الدّعا کا نام ہی آتا ہے۔
ضمیمه اصحاب احمد جلد اول صفحه ۲۲ و مکتوبات اصحاب احمد جلد اول صفحه ۵۷ )
بیت الدعا بھی مسجد البیت ہے کیونکہ حضور نے اسے اسی نام سے اس مکتوب میں پکارا ہے ۔
حدیث شریف میں جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا آتا ہے گویا کہ ہر جگہ نماز پڑھی جاسکتی ہے خواہ
بغیر جماعت کے ہو اور ایک مکفوف العین صحابی کے متعلق ذکر آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی خدمت میں انہوں نے عرض کی کہ حضور میرے گھر کے کسی حصہ میں دعا فرمائیں تا میں اس جگہ کو
مسجد بنالوں ۔ سواسی کو مسجد البیت کہتے ہیں ۔ بیت الدعا خلوت میں دعائیں کرنے کے لئے بنائی گئی
اس لئے اسے کھلا اور وسیع نہیں بنایا گیا اور نہ اگر وہ بھی باجماعت نماز ادا کرنے کیلئے استعمال میں لانی
ہوتی تو کھلی بنائی جاتی۔ لیکن بیت العافیہ والی مسجد البیت کی غرض ہی یہ تھی کہ جب حضور علالت کے
باعث مسجد میں نہ جاسکیں تو وہاں مستورات اور بچوں کو ساتھ شامل کر کے با جماعت نماز ادا کر لیا
کریں اس لئے اس کے واسطے کھلی نہ کہ تنگ جگہ تجویز کی گئی اور وہ کھلی جگہ یعنی برآمدہ ہے جو سارا
یکساں کھلا ہے اور وہاں دعاؤں کے لئے خلوت اور یکسوئی کا کوئی موقعہ نہیں ۔
سو یہ اندرونی شہادت بہت وزنی ہے۔ حضور نے اپنے مکتوب میں مسجد البیت کے متعلق تحریر
فرمایا ہے کہ اس میں خلوت میسر آئے گی ورنہ باقی کا مکان کھلا ہے جس میں ہر طرف سے بچے اور
عورتیں آتی رہتی ہیں اور خلوت میسر نہیں آتی اور یہ بات صرف بیت الدُّعا پر ہی صادق آتی ہے۔
پس یہ مکتوب ۲۱ / مارچ ۱۹۰۳ء کے قریب کا ہے ۔
حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی سے ساری تفصیل بالا کا راقم نے ذکر کیا ہے۔ آپ
اس سے اتفاق کرتے ہیں ۔
لے بخاری کتاب الصلوۃ باب قول النبي جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا