مکتوب نمبر ۶۱
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۶۱ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
الحمد لله والمنة عزیز عبد الرحمن خاں صاحب کی طبیعت اب روبہ صحت ہے ۔ الحمد للہ ثم الحمد للہ ۔
اب میرے نزدیک ( واللہ اعلم ) مناسب یہ ہے کہ اگر ڈاکٹر مشورہ دیں تو عبدالرحمٰن کو قادیان میں
لے آویں ۔ اس میں آب و ہوا کی تبدیلی بھی ہو جائے گی ۔ ریل میں تو کچھ سفر کی تکلیف نہیں ۔ بٹالہ
سے ڈولی کی سواری ہو سکتی ہے۔ بظاہر بات تو یہ عمدہ ہے، تفرقہ دور ہو جائے گا ۔ اس جگہ قادیان میں
آج کل طاعون کا بہت زور ہے۔ اردگرد کے دیہات تو قریباً ہلاک ہو چکے ہیں ۔ باقی اس جگہ سب
خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
☆☆☆