مکتوب نمبر ۶۳
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۶۳ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عزیزہ سعیدہ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میں نے آپ کا خط غور سے پڑھ لیا ہے اور جس قدر آپ نے اپنی عوارض لکھی ہیں ، غور سے
معلوم کر لئے ہیں ۔ انشاء اللہ صحت ہو جائے گی ۔ میں نہ صرف دوا بلکہ آپ کے لئے بہت توجہ سے دعا
بھی کرتا ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو پوری شفاء دے گا ۔ یہ تجویز جو شروع ہے۔ آپ
کم سے کم چالیس روز تک اس کو انجام دیں اور دوسرے وقت کی دوا میں آپ ناغہ نہ کریں ۔ وہ بھی
خون صاف کرتی ہے اور دل کی گھبراہٹ کو دور کرتی ہے اور آنکھوں کو بھی مفید ہے۔ مگر آپ بیچ میں
ناغہ کر دیتے ہیں ۔ جیسا کہ کل آپ نے دوا نہیں پی ۔ ناغہ نہیں ہونا چاہئے اور نیز مصالحہ ۔ مرچیں
اور لونگ اور لہسن وغیرہ نہیں کھانا چاہئے یہ آنکھوں کے لئے بھی مضر ہیں ۔
آپ کے لئے یہ غذا چاہئے ۔ انڈا۔ دودھ ۔ پلاؤ گوشت ڈال کر ۔ گوشت جس میں کچھ سبزی
ہو ۔ ثقیل یعنی بوجھل چیزوں سے پر ہیز چاہئے ۔ بہت میٹھا یعنی شیرینی نہیں کھانی چاہئے ۔ ایک جگہ
بیٹھے نہیں رہنا چاہئے ۔ کچھ حرکت چاہئے ۔ عمدہ ہوا ربیع کی لینی چاہئے ۔ غم نہیں کرنا چاہئے ۔ اس
علاج سے پھنسیاں وغیرہ انشاء اللہ دور ہو جائیں گی ۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ